Tag Archives: ڈپٹی اسپیکر

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۳ شام ۳:۰۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر جمعرات یا جمعہ کو ووٹنگ کا امکان ہے ،  فریقین متحرک ہو گئے ۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن سے تحریک واپس لینے کی استدعا کر دی ،  ڈپٹی اسپیکر تحریک کی ناکامی پر امید ہیں  جب کہ  اپوزیشن کو 172 ووٹ درکار ہیں ، مینگل گروپ اور ناراض ارکان کا کردار اہم ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد  ووٹنگ کیلئے رواں ہفتے ایوان میں پیش کی جائے گی  ، تحریک کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ق...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ شام ۱۱:۰۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اسمبلی رکنیت دوبارہ بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قاسم خان سوری کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔ قبل ازیں قاسم سوری نےا لیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع تھا جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹربیونل نے شواہد کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ نعیم بخاری کی وساطت سے دائر اپیل میں کہا گیا تھا کہ انتخابی عمل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم پیپلزپارٹی ‏ ڈپٹی اسپیکر ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ قاسم سوری ‏ نفیسہ شاہ ‏ ارکان پارلیمنٹ ‏ حنا ربانی کھر ‏ خواتین ارکان ‏

لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم پر پابندی،پیپلزپارٹ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۵۶ شام ۲:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی  میں لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم پر پابندی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے وضاحت طلب کرلی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ  اظہار رائے کی آزادی ارکان پارلیمنٹ کا  استحقاق ہے، حنا ربانی کھر کا مائیک بند کرنے پر اپوزیشن اور پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔ لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم  پر پابندی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے وضاحت طلب کرلی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ  اظہار رائے کی آزادی ارکان پارلیمنٹ کا  استحقاق ہے، حنا ربانی کھر کا مائیک بند کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیاسی رہنما ‏ ‏92نیوز ‏ بائیکاٹ ڈالر ‏ لاہور ‏ وزیرصحت پنجاب ‏ یاسمین راشد ‏ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ‏ مشتاق غنی ‏ ڈپٹی اسپیکر کے پی کے ‏ محمودجان ‏ وزیراطلاعا ت ‏ وزیراطلاعات

سیاسی رہنما بھی 92نیوز کی بائیکاٹ ڈالر مہم...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ دن ۱۰:۵۲ دن

لاہور ( 92 نیوز) سیاسی رہنما  بھی 92 نیوز کی بائیکاٹ ڈالر  مہم میں  حصہ ڈال رہے ہیں، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ ڈالر گھروں سے نکال کر مارکیٹ میں لائیں، انہوں نے مہم چلانے پر 92 نیوز کو مبارکباد بھی دی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کہتے ہیں پاکستانی قوم ڈالر کا بائیکاٹ کر کے امریکا کو واضح پیغام دے۔ ڈپٹی اسپیکرکے پی کے محمودجان نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں سے ڈالرنکال باہر کریں،ترکی کے عوام نے بھی ڈالر کا بائیکاٹ کرکے معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا۔ وزیراطلاعا ت  خیبرپختونخوا  کا کہناہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کا تلخ ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۱۹ شام ۳:۱۹ شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی ایک بار پھر مچھلی منڈی بن گئی۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کے تلخ لہجے پر شورشرابا شروع ہو گیا اور اپوزیشن اراکین علامتی واک آؤٹ کر گئی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ نصرت سحرعباسی نے تھر میں بچوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تھر کی ماوں کی چیخیں حکمرانوں تک نہیں پہنچ رہیں۔ اب تو دعا کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے نصرت سحرعباسی کا مائیک بند کروا دیا اور کہا کہ دعا کرائیں تقریر نہ کریں۔ وقفہ سوالات میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز