Tag Archives: چیک پوسٹ

تھائی لینڈ چیک پوسٹ ‏ ‏15 افراد ہلاک ‏ بینکاک ‏ ‏92 نیوز سیکورٹی چیک پوسٹ ‏

تھائی لینڈ میں چیک پوسٹ پر حملہ ، 15 افراد ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام ۳:۵۳ شام

بینکاک ( 92 نیوز) تھائی لینڈ  میں مسلح افراد نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا ، فائرنگ اور دھماکوں میں پندرہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ  حکام کے مطابق مسلح افراد نے جنوبی صوبہ یالہ میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ، حملہ آور جدید ترین اسلحے سے لیس تھے، انھوں نے سڑکوں پر کیل بھی پھیلا دیے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور دھماکوں میں پندرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے ، جن میں پولیس اہلکار اور مقامی دفاعی رضاکار بھی شامل ہیں۔ تھائی لینڈ حکام نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردوں چیک پوسٹ حملہ 5 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے امن پر دہشت گردوں کا ب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ دن ۹:۴۹ دن

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئلہ سیدان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بزدلانہ وار کیا۔ فائرنگ اور دھماکے میں پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اسپتال کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ خودکش حملہ آور سولہ سترہ سال کی لڑکی تھی۔ خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محسن داوڑ محسن داوڑ گرفتار شمالی وزیرستان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ خر کمر چیک پوسٹ علی وزیر

محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرل...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۲۳ شام ۲:۲۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز ) محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیاگیا،  محسن داوڑ خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا  ہے ۔ محسن داوڑ نے 26 مئی کو  علی وزیر کے ہمراہ مسلح گروہ کی قیادت کرتے ہوئے خر کمر میں فوجی چوکی پر حملہ  کیا تھا جس میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک اہلکار بعد ازاں شہید  ہو گیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  محسن داوڑ اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میرانشاہ چیک پوسٹ گل خان سپرد خاک خیبر ‏ ‏92 نیوز محسن داوڑ ‏ علی وزیر ‏ گل خان شہید نماز جنازہ

میرانشاہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ شام ۷:۰۰ شام

خیبر (92 نیوز) میرانشاہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونیوالے گل خان کو سپرد خاک کردیاگیا۔ میرانشاہ چیک پوسٹ پر محسن داوڑ علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کے حملے میں زخمی ہونیوالا اہلکار گل خان شہید ہو گیا ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ حملے میں   پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے، شہید کا تعلق جمرود سے تھا،سوگواروں میں3بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ شہید  اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ، ضلع خیبر میں شہید گل خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکتکی ۔ سوات اسکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل طاہر خٹک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیک پوسٹ فردوس عاشق اعوان

چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک ہے ، فردوس عاشق ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۲ شام ۱۰:۳۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  چیک پوسٹ پرحملہ نہایت افسوسناک ہے،  جس میں دہشتگردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی ۔  کچھ شرپسند عناصرپاکستان مخالف قوتوں کےہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شرپسندعناصرپاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں، ایک جتھے کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے، بڑی قربانیوں کےبعدقبائلی علاقوں میں امن بحال ہواہے، وزیراعظم نےقبائلی عوام کےزخموں پرمرہم رکھا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز