Tag Archives: چیف جسٹس

انصار الاسلام ‏ وزارت داخلہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس ‏ اطہر من اللہ

انصار الاسلام پر پابندی ، وزارت داخلہ کے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۳ شام ۳:۱۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) انصار الاسلام پر پابندی کے معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وزارت داخلہ کے افسر کو کل طلب کرلیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ ایک چیز موجود ہی نہیں اور اس پر پابندی لگا دی گئی ؟ ، خاکی وردی کی بجائے سفید پہن لیں تو پھر کیا ہوگا، میری رائے کے مطابق تو یہ نوٹیفکیشن ہی غیر موثر ہے ۔ انصار الاسلام پر حکومت کی جانب سے پابندی  کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس اطہر من اللہ نے کی ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا فضل الرحمان ک‏ تقریرکی درخواست مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ چیف جسٹس اطہر من اللہ سوشل میڈیا اظہار رائے شاہجہان خان ‏

مولانا فضل الرحمان کیخلاف اداروں کے خلاف ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

اسلام آباد  ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، آپ کس کس کو روکیں گے ، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہئے ۔ درخواست گزار شہری شاہجہان خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان سکیورٹی اداروں کے خلاف تقریر کرتے ہیں ،وزیر اعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے تاحال مولانا کی تقاریر پر کوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ریلوے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن ‏ عابد علی ‏ نیب کی اپیل خارج ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان ریلوے ‏ خورد برد ‏ چیف جسٹس ‏ آصف سعید کھوسہ ‏ نیب پراسیکیوٹر ‏

ریلوے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر عابد عل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ریلوے میں اسٹاف کی یونیفارم خریدنے کے دوران خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے ریلوے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر عابد علی کے خلاف نیب کی اپیل خارج کردی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، ریلوے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر عابد علی کیخلاف نیب کی اپیل خارج  کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  نیب بڑے افسروں کو ملزم نہیں بناتا، بڑے افسروں کی رضامندی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے یونیفارم کی مد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تبدیلی ، مزاحمت ، سامنا ، چیف جسٹس ، آصف کھوسہ

جب بھی تبدیلی آئے تو مزاحمت کا سامنا کرنا ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۰ شام ۶:۴۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا جب بھی تبدیلی آئے تو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ نے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا شعبہ انصاف میں خاموش انقلاب آ رہا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے انٹیلیجنٹ کورٹس بھی قائم کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا پہلی ترجیح ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرائل کورٹ میں استعمال کیا گیا ۔ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احتساب ، عمل ، سیاسی انجینئرنگ ، تاثر ، خطرناک ، چیف جسٹس ، آصف سعید کھوسہ

احتساب کے عمل میں سیاسی انجینئرنگ کا تاثر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا احتساب کے عمل میں سیاسی انجینئرنگ کا تاثر خطرناک ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہو احتساب کا عمل اپنی ساکھ کھو نہ بیٹھے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ججز صاحبان ، اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران کی شرکت ہوئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم چھٹی پر ہونے کے باعث شریک نہ ہوئے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جھوٹی گواہی انصاف رکاوٹ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ

جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۵۰ دن ۸:۵۰ دن

 لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ عدالتوں پر کیسز کے بوجھ کم کرنے کے لئے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ صحیح ثبوت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دے کر مثال قائم کرنی چاہئے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ صنفی امتیاز سے متعلق جلد الگ سے عدالتیں قائم ہونگی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل کیس سپریم کورٹ ‏ ایف آئی اے ‏ رپورٹ ‏طلب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ فاقی حکومت ‏ تحقیقاتی رپورٹ ‏ ارشد ملک ‏ مجرم کے گھر ‏ چیف جسٹس ‏ جج ارشد ملک ‏

ویڈیو اسکینڈل کیس، سپریم کورٹ نے ایف آئی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ شام ۳:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ویڈیو اسکینڈل کیس میں وفاقی حکومت کی کمیشن بنانے کی مخالفت پر  سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے تین ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ۔  عدالت نے ارشد ملک کے کنڈکٹ، مجرم کے گھر جانے اور اسکے رشتہ داروں سے ملاقاتوں پر سوال اٹھادیا ۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہوگا جج نے اپنا موقف ایمانداری سے دیا یا نہیں، بظاہرلگتا ہے کہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں  اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، بتایا کہ کہانی میاں طارق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جھوٹے گواہ قابل قبول چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

جھوٹے گواہ اب مزید قابل قبول نہیں ہوں گے ،...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۳۰ شام ۶:۳۰ شام

 کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا اکثر جھوٹے اور چشم دید گواہ مدعی کے رشتہ دار ہوتے ہیں۔ جھوٹے گواہ اب مزید قابل قبول نہیں ہوں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا فوجداری نظام میں دو بڑے نقائص ہیں۔ پہلا جھوٹی گواہی اور دوسرا تاخیری حربے ہیں۔ ہمیں تفتیشی عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پولیس کے نظام کو بھی بہتر بنانا چاہئے۔ عدالتوں کو تفتیشی افسران کے رحم وکرم پر رہنا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا صرف پولیس کے سامنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز چیف جسٹس ‏ سندھ ہائیکورٹ ‏ انکوائری میں تاخیر ‏ پرپراسیکوٹر جنرل نیب ‏ نیب تفتیشی

سندھ ہائیکورٹ ملزموں کی انکوائری میں تاخ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۵۵ شام ۱:۵۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کی انکوائری  میں تاخیر پرپراسیکوٹر جنرل نیب تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر  پیش رفت رپوٹ دیں ورنہ سخت حکم جاری کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ملزم عبدالسلام ،عارف اور دانش کے خلاف نیب انکوئری کا معاملے کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےانکوئری میں تاخیر پرپراسیکوٹر جنرل نیب اور  تفتیشی افسر پربرہمی کااظہار کیا۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس دیے کہ  پراسیکوٹرجنرل صاحب دیکھ رہےہیں نہ آپ اپنے آئی اوز کی کارکردگی، کیا آپ اس کارکردگی سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ ‏ ای کورٹ سسٹم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز چیف جسٹس ‏ ویڈیو لنک ‏ عدالتی تاریخ ‏ نئے باب کا آغاز ‏ سستے اور فوری انصاف ‏ عدالت عظمیٰ ‏ ملزم نور محمد ضمانت قبل از گرفتاری پراسیکیوٹر جنرل سندھ

سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کے تحت باضابط...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ دن ۱۱:۰۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کے تحت باضابطہ مقدمات کی سماعت کا آغازکردیا گیا۔ سرپم کورٹ کی تاریخ میں میں نئے باب کا آغاز  ہو گیا ، سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کے تحت باضابطہ مقدمات کی سماعت کا آغازہو گیا، ایک کورٹ سسٹم کے تحت پہلے روز چار مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت عظمی میں ای کورٹ سسٹم کے تحت پہلے مقدمہ کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ویڈیو لنک پر کراچی میں موجود وکلاء کو مبارکباد پیش کی، کہا کہ آج سستے اورفوری انصاف کی آئینی ذمہ داری کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تجاوزات کیس ، سپریم کورٹ ، میئر اسلام آباد ، چیئرمین این ایچ

ججز کی خالی آسامیاں پر کر دی جائیں تو زیرا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۵۱ شام ۱:۵۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دیوانی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ججز کی آسامیاں پرکردی جائیں توزیرالتوا مقدمات ایک دو سال میں ختم ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے زیر التوا مقدمات نمٹانے کا حل بتا دیا۔ دیوانی مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اہم ریمارکس دئیے اور کہا کہ پاکستان کی آبادی 21 سے 22 کروڑ ہے لیکن جج  صرف 3 ہزار ہیں۔ عدالتوں میں 25 فیصد ججز کی آسامیاں پر کردی جائیں تو زیرالتوا مقدمات ایک سے 2 سال میں ختم ہو جائیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جھوٹی گواہی پولیس رضا کار انسداد دہشتگردی عدالت محمد ارشد چیف جسٹس سیشن کورٹ

جھوٹی گواہی دینے والے پولیس رضا کار کا کی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۱۴ شام ۴:۱۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جھوٹی گواہی دینے والے پولیس رضا کار کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت کو بھیج دیا گیا۔ قتل کیس میں جھوٹی گواہی دینے والا قومی رضاکار محمد ارشد کی وضاحت مسترد کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جھوٹی گواہی پر ایک شخص کو سزائے موت ہوئی، قانون کہتا ہے جھوٹے گواہ کو سزائے موت دی جائے۔ چیف جسٹس نے محمد ارشد کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ نے بالکل جھوٹی گواہی دی۔ حلف میں کہا جاتا ہے جھوٹ بولوں تو اللہ کا قہر نازل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں فل کورٹ ریف...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام ۲:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا عدالت نے پسے ہوئے لوگوں کے حقوق کیلئے کام کیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مدت ملازمت ختم ہونے پر سپریم کورٹ میں ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس دیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں کہا عدالت نے کئی معرکتہ الآراء فیصلے دیئے۔ ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا ، آبادی میں اضافے کا مسئلہ اٹھایا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ججوں کا کام انتہائی مشکل ہے۔ جج کی زندگی میں ڈر کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی آئینی حقوق...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس اپنا آخری فیصلہ سنا دیا۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی آئینی حقوق فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے قرار دیا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ کشمیر پر رائے شماری تک گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں جبکہ پاکستان اور بھارت اپنے زیر انتظام علاقوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کے پابند ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات گلگت بلتستان میں بھی نافذ العمل ہیں۔ گلگت بلتستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ ڈائریکٹر علی سبطین چیف جسٹس تحفہ

اورنج لائن ٹرین لاہور کے لوگوں کیلئے تحفہ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام ۴:۰۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہور کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔ جس دن اورنج لائن بنے، ہمیں بھی بتائیں، ٹرین میں بیٹھیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر علی سبطین نے چیف جسٹس کو بتایا کہ آپ کو سواری کی دعوت دی جائےگی جس پر چیف جسٹس نے کہا پراجیکٹ ڈائریکٹر علی سبطین کی خدمات قابل ستائش ہیں۔  اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی تعمیراتی کمپنیوں نے ایک ارب کی بینک گارنٹی کا معاہدہ عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز