Tag Archives: چیف الیکشن کمشنر

اپوزیشن ‏ آزادی مارچ ‏ پر امن ‏ پرویز خٹک ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفد

چیف الیکشن کمشنر،ممبران کا فیصلہ بدھ تک ہ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ شام ۱۱:۳۹ شام

نوشہرہ ( 92 نیوز) وزیردفاع پرویز خٹک نےدعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران  کا فیصلہ بدھ کے روز ہوجائے گا،  چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت توسیع سے متعلق ابھی بات نہیں ہوئی، ممبران کے گلے شکوے ہوسکتے ہیں مگر ان ہاؤس تبدیلی کا امکان نہیں۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ حکومت اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے ، الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر  کی تقرریوں کا فیصلہ  بدھ تک ہوجائے گا۔ نوشہرہ میں ایک تقریب کے بعدبات چیت کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بن گئے، انہوں نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سردار رضا محمد خان کے ریٹائر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئر ممبر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ممبر کے پی ارشادقیصر نے حلف لیا. واضح رہے کہ سردار رضا خان گزشتہ روز عہدے کی مدت ختم ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔ سردار رضا محمد خان نے 6 دسمبر 2014 کو اپنے عہدے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگی ، قیادت ، لندن ، شہباز شریف ، اجلاس ، چیف الیکشن کمشنر ، آرمی چیف ، قانون سازی

ن لیگی قیادت آج لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ شام ۱۰:۵۹ شام

لندن (92 نیوز) ن لیگی قیادت آج لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت ہو گی۔ وفد احسن اقبال ،خواجہ آصف، رانا تنویر، پرویز رشید ،مریم اورنگزیب اور ایاز صادق پر مشتمل ہے۔ وفد کے ارکان نواز شریف اور شہباز شریف سے آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔ قیادت سے سیاسی حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کا وفد پیر کو وطن واپس پہنچے گا۔ وفد کے ارکان منگل کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن ‏ چیف الیکشن کمشنر شیخ رشید لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے نواز شریف

الیکشن کا مطالبہ کرنیوالے چیف الیکشن کمش...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام ۳:۳۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنیوالے ہی چیف الیکشن کمشنر کیلئے تعاون نہیں کر رہے، نواز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں ۔ وزیر ریلوے  نے لاہور میں رائل پام کے اشراک سے بننے والے ریستوران کا افتتاح کر دیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں ،   آرمی چیف کی مدت ملازمت کی ترمیم کیلئے کوئی پریشانی نہیں ، حکومت کےپاس سادہ اکثریت موجود ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بادشاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ چیف الیکشن کمشنر ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران خان ‏ سیکرٹری الیکشن کمیشن

وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین ن...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ شام ۱۲:۰۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کردیے ، لیگی دور حکومت میں بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات ہونے والے بابر یعقوب کا نام سرفہرست ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی مدت ملازمت مکمل ہو گئی ، آج 5 سالہ آئینی مدت کا آخری دن ہے ، وفاقی حکومت نئے چیف کی تعیناتی کیلئے ان ایکشن ہو گئے ، وزیراعظم عمران خان نے تین نام تجویز کر دیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر ، وزیراعظم ، نام ، فائنل ، پرویز خٹک

چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم نے تاحال ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۸ شام ۶:۴۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیر اعظم نے تاحال نام فائنل نہیں کئے۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے جلد اتفاق ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے مشاورت شروع نہیں ہوئی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر ‏ ارکان کی تقرری ‏ پارلیمانی کمیٹی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلئے...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام ۱:۰۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم ملاقات ہوئی ۔ دونوں ایوانوں کے سربراہوں نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دیے ،  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کر لیں گے ، ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر ، تقرری ، معاملہ، شہبازشریف ، وزیراعظم ، خط

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۲ شام ۱:۳۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے گئے جن میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔ شہبازشریف نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لئے نہایت مناسب اور اہل ہیں۔ بغیر کسی مزید تاخیر کے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنے کے یہ تین نام زیر غور لائیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر ‏ ‏ غلام سرور خان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

چیف الیکشن کمشنر جانے والے ، اب روزانہ سم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر  کے جانے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے ،اب روزانہ کی بنیاد پر سماعت سمجھ سے باہر ہے۔یہ کام آنے والے چیف الیکشن کمشنر پر چھوڑ دینا چاہئے۔ 92  نیوز کےپروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی ضرور ہونی چاہئے،ہم تمام ثبوت پیش کریں گے ، اسکروٹنی اکراس دی بورڈ ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کو صرف میڈیا میں ہائی لائٹ کیا جارہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ‏ چیف الیکشن کمشنر ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ‏ سردار رضا ‏ وزارت پارلیمانی امور ‏

الیکشن کمیشن ممبران کے بعد چیف الیکشن کمش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۴ شام ۶:۳۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بھی لٹکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ،  معاملے پر بھی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں دوریاں برقرار ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا 6دسمبر کو ریٹائر ہوں گے، وہ اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور کو خط بھی لکھ چکے ہیں  لیکن نئی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز نہ ہو سکا، وزیراعظم نے تاحال اپوزیشن لیڈر کو خط بھی نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں 12 دن باقی ہیں ، چیف الیکشن  کمشنر یا ممبران کی تعیناتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ، فیصلہ، پی ٹی آئی ، فارن فنڈنگ ، کیس

چیف الیکشن کمشنر کا نئے ممبران سے حلف لین...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کا معاملہ گھمبیر ہو گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد گزشتہ روز منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان اور خالد محمود صدیقی کو سندھ کا ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا تھا لیکن آج جب یہ دونوں ممبران الیکشن کمیشن میں اپنا عہدے کا حلف اٹھانے پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے حلف لینے سے صاف انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممبران کی تقرری  خلاف آئین ہے، حلف نہیں لے سکتا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ ن لیگ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز چیف الیکشن کمشنر ‏ الیکشن کمیشن ‏

مریم نواز کی ن لیگ کی نائب صدارت کا معاملہ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ شام ۱۲:۵۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز  کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کے  معاملہ  پر ن لیگ کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا، الیکشن کمیشن نے  آئندہ سماعت تک جواب مانگ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما ملائیکہ بخاری کہتی ہیں آج ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں یوٹرن لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس پر سماعت کی ، مریم نواز اور ن لیگ کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،  تحریک انصاف کے چار ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مریم نواز اور ن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو الیکشن کمیشن...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ دن ۹:۳۳ دن

کراچی ( 92 نیوز ) ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا۔ فلور کراسنگ ثابت ہو گئی ، ارشد وہرہ کو ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 کی چیئرمین شپ اور ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ۔ الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا  اور انہیں  دونوں عہدوں کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر منتخب ڈپٹی میئر کراچی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر سندھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان حکومت کا بلدیاتی انتخابات 8 ماہ ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۳۲ شام ۳:۳۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا بلدیاتی انتخابات 8 ماہ تک موخر کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں بلوچستان انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات نومبر تک موخر کرنے کی مطالبہ کر دیا۔ موقف اختیار کیا کہ صوبہ کے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم درکار ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان انتظامیہ کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا اور کہا صوبائی حکومت کو 27 جنوری تک بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملی مسلم لیگ ‏کی الیکشن کمیشن میں رجسٹری...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۴:۲۲ شام ۴:۲۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط کے مطابق لگتا ہے کہ اس جماعت کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ۔ الیکشن کمیشن نےملی مسلم لیگ کو وزارت داخلہ سے کلیئرنس ملنے کے بعد دوبارہ رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے معاملے کی سماعت کی۔ ملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیااب ہر سیاسی جماعت کو وزارت داخلہ سے کلیئرنس لینا ہوگی۔پارٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز