Tag Archives: چیئرمین

کشمیری بہن ‏ بلاول بھٹو اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پارٹی ‏پاکستان پیپلزپارٹی ‏ چیئرمین ‏ بلاول بھٹو زرداری ‏ نیوز کانفرنس ‏ عملی اقدامات

کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت کیلئے عمل کرن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۹ شام ۱:۲۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری  بہن بھائیوں کی حمایت کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، چاہتے ہیں ہر شہری کے انسانی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کو کشمیریوں کی جدوجہد پر کردار ادا کرنا پڑے گا، مودی کشمیر پر پابندیاں لگا رہا ہے،مودی نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کے غلط فیصلے سے کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچانے دیں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضل الرحمان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جمعیت علماء اسلام ‏ پاکستان مسلم لیگ ن ‏ شہباز شریف چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ٹیلیفونک رابطہ ٹیلیفون چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تحریک عدم اعتماد

فضل الرحمان کا شہباز،بلاول کو ٹیلیفون،سی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۴۵ شام ۷:۴۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے  دونوں جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام مولانا فضل الرحمان کا آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتوں اور رہبر کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دعا ریاست مدینہ اصول رائج چیئرمین نیب

دعا ہے ریاست مدینہ کے اصول یہاں بھی رائج ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۲ شام ۵:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا دعا ہے ریاست مدینہ کے اصول یہاں بھی رائج ہوں۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضورﷺکے اصولوں پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا محنت میں جوعظمت ہے وہ کسی اور چیزمیں نہیں۔ رب کی ذات پر مکمل بھروسہ ہونا چاہئے۔ خوشی،غمی اللہ کے اختیار میں ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان سویٹ ہومز کے بچے ملک کا نام روشن کرینگے۔ بچوں کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پہلے صادق سنجرانی چیئرمین شیخ رشید احمد ردعمل

پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی چیئرمین ہی ر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا حاصل بزنجو کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی سیاست کر رہے ہیں ۔ پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی چیئرمین ہی رہیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا حاصل بزنجو کے بیان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی سیاست کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے سینیٹرز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بولے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی برقرار تحریک عدم اعتماد

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن ۸:۲۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کو منہ کی کھانا پڑ گئی، حکومتی اتحاد جیت گیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی  عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ بلاول بھٹو اور شہبازشریف کا ظہرانہ کام آیا نہ ہی رہنماؤں کی جذباتی تقاریر۔ سینیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی انہونی ہو گئی۔ اپوزیشن کے ساتھ اپنوں نے ہی ہاتھ کر دیا۔  ایوان بالا میں اکثریت کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن اقلیت میں تبدیل ہو گئی۔ بڑے دعوؤں  سے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والی  حزب اختلاف کو ناکامی کا سامنا کرنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف ازبکستان کے ازبکستان قومی سلامتی سروسز چیئرمین دوطرفہ امور راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز جنرل قمر جاوید باجوہ ‏

آرمی چیف سے ازبکستان کے قومی سلامتی سروس...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے قومی سلامتی سروسز کے چیئرمین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے  قومی سلامتی سروسز کے چیئرمین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربھی بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن جماعتوں مشترکہ اجلاس چیئرمین سینیٹ تحریک

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ، چیئرمی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۲۸ شام ۶:۲۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کےلئےاپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس راجہ ظفر الحق کی زیرصدارت ہوا ۔ لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ چیرمین سینیٹ سے ملاقات میں سات ارکان موجود تھے۔ ہمارے نمبر پورے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں شو آف پاور کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ اجلاس میں 54 سینیٹرز نے شرکت کی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلئے 53 سینیٹرز کے ووٹ درکار ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر عہدے الگ سازشیں شروع ذرائع

شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام ۸:۳۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر میں انتظامی مسائل نے سر اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے الگ کرنے کی سازشیں شروع ہو گئیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی صورتحال کو جون کا توں چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔ ایف بی آر کے اندر اور وفاقی حکومت کی جانب سے شبر زیدی پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018-19 کے محصولات میں خسارے کے بعد فوری اصلاحی پروگرام پر عمل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آٹھ انکوائریز دو انویسٹی گیشنز منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ، آٹھ انکو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۴۹ شام ۴:۴۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آٹھ انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے افسران، سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیخلاف کیسز کھول دیئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

دوسری، چیئرمین، جوائنٹ، چیف آف اسٹاف کمیٹی، اوپن ٹینس، چیمپئن شپ، کراچی،

دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف ا سٹاف کمیٹی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۰ شام ۹:۱۰ شام

کراچی (92 نیوز) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کراچی میں کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمان نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی چیمپئن شپ 7 روز تک جاری رہے گی۔ اس ٹورنامنٹ کو کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایمنسٹی اسکیم توسیع چیئرمین ایف بی آر

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی ،چی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔ ایمنیسٹی سکیم میں ایف بی آر کے مطابق 20 ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کیے۔ 30 ہزار افراد نے صرف گوشوارے داخل کرائے۔ کل 30 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ دوسری طرف فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں چار روز کی توسیع کی جارہی ہے۔ مزید لکھا کہ بینکوں میں رقم رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، تاہم معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ابھی ایمنسٹی اسکیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی نیٹ بال

قومی نیٹ بال ، پنجاب کیلئے ٹرائلز 11 مارچ ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

لاہور ( ویب  ڈیسک ) پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے چناو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 11 مارچ سے لاہور اور گوجرانوالہ میں شروع ہونگے ۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رضوان نے بتایا کہ ٹرائلز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ سات رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری دوسری جانب نیٹ بال کیلئے 7 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری دے دی گئی ۔ منظوری پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے دی۔ ملک ثمین خان کمیٹی کے چیئرمین ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملتان میں گوالوں کے لئے بنائے جانے والے م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں گوالوں کے لیے بنائے جانے والے منصوبے میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ۔ ضلع کونسل چیئرمین کے جعلی دستخط کر کے رہن شدہ کروڑوں روپے کی اراضی گوالا منصوبہ کے نام پر فروخت کر دی گئی۔ ضلع کونسل حکام نے گوالا منصوبہ کے مالکان سابق ایم پی اے اسحاق بچہ اور ان کے بیٹوں کے خلاف کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن حکام سے رجوع کر لیا ہے۔ ملتان میں متی تل روڈ پر 2003 میں گوالوں کے لئے رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا تھا ۔ جس میں کروڑوں روپے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز