Tag Archives: چھاپہ

لاہور ، کیفے الانتو ، شراب ، برآمدگی ، کیس، ماڈل ٹاؤن کچہری ، سماعت ، پیر

لاہور میں کیفے الانتو پر چھاپہ مارنے والے...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ شام ۱۱:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) شراب بیچنے والے ریسٹورنٹ پر چھاپہ ٹیکسیشن آفیسر کو مہنگا پڑ گیا۔ لاہور میں کیفے الانتو پر چھاپہ مارنے والے ٹیکسیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مسعود بشیر وڑائچ  کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی تھی ۔ شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا اور محکمہ ایکسائز نے کارروائی کر کے کیفے الانتو سے بھاری مقدار میں شراب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اینٹی کرپشن ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، ہیڈ آفس ، چھاپہ، ایس بی سی اے ، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، گرفتار

اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

 کراچی (92 نیوز) اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا اور ایس بی سی اے کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران وحید کو حراست میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے ایس بی سی ہیڈ آفس سے زمینوں کے نقشے  غیر قانونی طور پر منظور کرنے کے الزام میں کے ڈی اے کے سابق آفسر ندیم صدیقی کو بھی دھر لیا جوکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے 8 ماہ قبل ریٹائر ہو چکا ہے۔ کے ڈی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم صدیقی پر الزام ہے کہ اس نے گلستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب گھر چھاپہ بیٹا طیب ایوب

اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق لیگی ایم پی ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ دن ۱۱:۴۷ دن

 بہاولپور (92 نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کا بیٹا طیب ایوب گرفتار کر لیا۔ طیب ایوب سے چار من چرس برآمد کر لی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف نے بہاولپور کے علاقہ کوثر کالونی میں ن لیگی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ملزم طیب ایوب کی نشاندہی پر اے این ایف نے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی اسلم رند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران اسلم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل این جی اسکینڈل اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل یکم اگست عبوری ضمانت منظور

ایل این جی کیس ، مفتاح اسماعیل کی گرفتاری ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۷ شام ۹:۱۷ شام

 کراچی (92 نیوز) ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل اور عمران شیخ کو بھی حراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں نیب نے چھاپے مارے۔ کراچی میں نیب ٹیم مفتاح کے گھر بھی داخل ہوئی لیکن وہ وہاں نہیں ملے۔ لاہور میں نیب اہلکار عمران شیخ کے گھر کے باہر کئی گھنٹے تک موجود رہے۔ مفتاح اسماعیل کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ نیب گردی کی گئی۔ ٹیم بغیر سرچ وارنٹ گھر میں گھسی۔ چادر اور چار دیواری کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف آئی اے ، اسٹیٹ بینک سرکل ، ایچ اینڈ ایچ کمپنی ، منی لانڈرنگ ، چھاپہ

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کا ایچ اینڈ ایچ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۳۴ شام ۴:۳۴ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش کمپنی کے دو دفاتر پر کارروائیاں کیں اور 2 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش کمپنی ایچ اینڈ ایچ کے 2 دفاتر پر چھاپے مارے جہاں سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برامد کرلیے گئے جبکہ مینیجر اور ایجنٹ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیاں آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر میں قائم دفاتر پر کی گئیں۔ برآمد کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز