Tag Archives: چکوال ‏

جھگی اسکول پراجیکٹ ‏ چکوال ‏ تقریب ‏ بچوں کی شاندار پرفارمنس ‏92 نیوز

جھگی اسکول پراجیکٹ چکوال میں تقریب ، بچوں...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن ۹:۵۱ دن

چکوال ( 92 نیوز) چکوال میں بھیک مانگنے والے بچوں نے بھیک سے انکار اور تعلیم سے عملی پیار کا اظہار کرکے کمال کردیا۔ جھگی اسکول پراجیکٹ چکوال میں تقریب کا انعقاد کیا تو بچوں نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے دل جیت لئے ۔ چکوال  میں اپنے والدین کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بننے والے 50بچوں نے بھیک مانگنے کی بجائے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ،   6سالوں سے قائم جھگی اسکول پراجیکٹ  میں ایک تقریب منائی گئی جس میں ان بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوز  پیش کیے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے ان بچوں کو مفت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب، پسماندہ علاقوں، ترقیاتی کام، حافظ عمار یاسر، تقریب خطاب، چکوال، 92 نیوز

پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام ش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۰ دن ۴:۵۰ دن

چکوال(92 نیوز) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی سیاست اور ترقیاتی کاموں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جو عوامی نمائندہ علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل نہ کراسکا سمجھو اگلی باری نہیں ملے گی۔ پنجاب کے وزیر معدنیات نے  دوران خطاب کہا حکومت چکوال بلکسر میانوالی روڈ کو ڈبل کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے کیونکہ بہتر سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ حافظ عمار یاسر نے حکومت سے مطالبہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بہادر ‏ لازوال قربانی‏ ارض پاک ‏ میلی آنکھ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز دفاع وطن ‏ کیپٹن عاقب ‏ قوم کے محافظ ‏ پاک دھرتی ‏ دہشت گرد ناپاک وجود ‏ جذبہ شہادت ‏ سر پر کفن ‏ کفن باندھے ‏ چشتیاں ‏ حوالد محمد خالد ‏ چکوال ‏ احسان عباس حویلیاں ‏ سپاہی نوید ‏ پنڈدادنخان ‏ بابر مرزا ‏ صوابی ‏ نادر حسین ‏ کندھ کوٹ ‏ محمد بچل سپاہی حیدر ‏ علی رضا ‏ سپاہی عاطف ‏ جواں مردی ‏ والدین ‏ جسد خاکی

بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ، دشمن ار...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ شام ۹:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  دفاع وطن کیلئے پاک فوج کےبہادرجوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔جب تک کیپٹن عاقب جیسے بہادر اس قوم کے محافظ ہیں،کوئی دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹ کر رہے گا کیونکہ جب تک جذبہ شہادت سے سرشار، سر پر کفن باندھے  کیپٹن عاقب جیسے بہادر سپوت  اس قوم کے محافظ ہیں، کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ چشتیاں کا حوالد محمد خالد ہو یاچکوال  کا احسان عباس، حویلیاں کا سپاہی نوید ہو یاپنڈدادنخان  کا بابر مرزا ،صوابی کا نادر حسین ہو یا کندھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چکوال

چکوال ، جیپ ریلی میں مردوخواتین ڈرائیورز...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ شام ۱۱:۰۵ شام

چکوال ( 92 نیوز) چکوال میں پہلی جیپ ریلی میں ملک بھر کے ماہر ڈرائیورز نے کمال مہارت سے گاڑیاں دوڑائیں۔ جیپ ریلی  میں  مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز نے بھی بیس کلو میٹر کے تنگ اورکٹھن ٹریک پر گاڑیاں دوڑا کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چکوال میں پہلی جیپ ریلی  کا انعقاد کیا گیا جس  ملک بھر سے ماہر کار ریسرز نے حصہ لیا جن میں سے 43 فائنل راونڈ میں پہنچے۔ نو کیٹگریز میں ہونے والی جیپ ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چکوال

چکوال جیپ ریلی کاکوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۷:۴۲ شام ۷:۴۲ شام

چکوال ( 92 نیوز ) چکوال میں جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو گیا ، ملک بھر سے نامور جیپ ریسرز چکوال پہنچ گئے۔ کل صبح سات اپریل کو ملک بھر سے آئے ہوئے جیپ ریسرز مقابلوں میں حصہ لیں گے ،  چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے نامور جیپ ریسرز 31کلومیٹر طویل ٹریک پر اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ خوبصورت مناظر سے مزین ٹریک کے اطراف دلچسپ گھاٹیاں بھی ہیں اور گہری کھائیاں بھی، چھوٹے، بڑے ٹیلوں پر مشتمل جیپ ریلی کا ٹریک قدرتی مناظر سے بھرپورہے جس سے ریسرز خوب لطف اندوز ہوں گے۔ چکوال میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز