Tag Archives: چودھری شوگر ملز

یوسف عباس ‏ نیب ‏ ‏16 دسمبر لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور ہائیکورٹ ‏ چودھری شوگر ملز ‏ منی لانڈرنگ

یوسف عباس کی دخواست ضمانت پر سماعت ، نیب س...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز  اور منی  لانڈرنگ میں گرفتار  یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی ، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،  دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ  شریف خاندان ایک کاروباری  خاندان  ہے ،  کو نیب چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا گیا ،  چودھری شوگر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، شریف فیملی ، چودھری شوگر ملز ریفرنس ، دائر ، تیاری

چودھری شوگر ملز کیس ، نواز شریف کی حاضری م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۱ شام ۱۲:۰۱ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شریف خاندان  کی پیشی ہوئی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور انکے چچا زاد بھائی یوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت فاضل جج امیر محمد خان نے کی۔ نواز شریف کے وکیل نے طبی بنیادوں پر انکی حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کی جسے قبول کر لیا گیا۔ دوسری جانب مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیونکہ قانون میں اسکی گنجائش موجود ہے کہ ملزم کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز مریم اور یوسف لاہور ‏ ‏92 نیوز چودھری شوگر ملز کیس ‏ مریم نواز یوسف عباس احتساب عدالت جوڈیشل ریمانڈ

مریم اور یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو روز ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ دن ۱۱:۲۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم اور یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی ۔ جیل واپسی سے قبل مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی گئی ، مریم نواز نے نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور بات کرتے ہوئے رو پڑیں ۔ مریم نواز اور یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل  احتساب عدالت لاہور پیش کیا گیا  ، احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان  نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس  کب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز ، نواز شریف نیب ٹیم کو کوئ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۵ شام ۳:۱۵ شام

لاہور ( 92نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار نوازشریف نے نیب کی ٹیم کو کوئی واضح جواب نہ دیا،تفتیشی ٹیم نے 13 سوالات پوچھے گئے مگرنوازشریف نے کسی کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے نوازشریف سے تیرہ سوالات پوچھے مگرانہوں نے کسی کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا ، نوازشریف نے تحقیقاتی ٹیم سے کہا ہے کہ بزنس معاملات حسین نواز دیکھتے ہیں، ان سے پوچھیں۔ سوال کیا گیا کہ آپ نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی؟،نوازشریف کاجواب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز ، کیس، نیب ، رپورٹ ، 92 نیوز ، حاصل

چودھری شوگر ملز کیس، نیب کی رپورٹ 92 نیوز ن...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۳ شام ۶:۲۳ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے یوسف عباس، مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی ۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف انیس سو بانوے میں تینتالیس ملین شیئرز کے مالک تھے، یہ نہیں بتایا گیا کہ اُس وقت یہ شیئرزکہاں سے آئے۔ جب نوازشریف کے اثاثے بڑھے اُس وقت وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ، وزیر خزانہ بھی رہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب ہی نہ دیئے۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف نے یوسف عباس اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف ، چودھری شوگر ملز ، کیس ، گرفتار ، جسمانی ریمانڈ ، نیب ، حوالے

چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف 14 روزہ جسم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ شام ۱۲:۳۷ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں عدالت نے نوازشریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے نواز شریف کو 25 اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی لاہور کی احتساب عدالت پیشی ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ چودھری شوگر ملز کے قیام کے وقت نواز شریف وزیراعظم تھے۔ انہوں نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ۔ آف شور کمپنی بنا کر وہاں سے رقوم چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئیں۔ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز ، کیس، نیب ، رپورٹ ، 92 نیوز ، حاصل

نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ شام ۱۰:۴۷ شام

 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیب کو وارنٹ گرفتاری بھی موصول ہو گئے۔ چودھری شوگر ملز کیس شریف فیملی کے لیے وبال جان بن گیا۔ نیب کو نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری موصول ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے لیے نیب میں ڈے کیئرسنٹر کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا۔ نیب کاغذات میں نوازشریف کی گرفتاری ڈال دی گئی۔ کل باضابطہ طور پر نوازشریف کو گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ نوازشریف سے چودھری شوگر ملز کیس کی تفتیش کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز ، کیس، نیب ، نواز شریف ، جیل ، تفتیش ، اجازت

چودھری شوگر ملز کیس، نیب کو نواز شریف سے ج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔ نیب لاہور نے نواز شریف سے تحقیقات کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب شہباز شریف، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف سے تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کو شریف فیملی سے دوران تفتیش نواز شریف کے چودھری شوگر ملز کیس میں بینیفشری ہونے کے شواہد ملے تھے۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ یوسف عباس ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ ‏14 روز کی توسیع لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ چودھری شوگر ملز

مریم نواز ، یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ می...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ دن ۱۰:۵۹ دن

لاہور ( 92 نیوز ) احتساب عدالت لاہور نے  چودھری شوگر ملز اسکینڈل کیس میں مریم نواز شریف اور یوسف عباس کے  جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کر دی ۔ مریم نواز اور یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے  احتساب  عدالت لاہور پیش کیا گیا ،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ،  دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  ریفرنس کب تک دائر کیا جائے گا جس پر  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے ۔ عدالت نے ملزموں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ یوسف عباس ‏ جوڈیشل ریمانڈ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ چودھری شوگر ملز ‏

مریم نواز اور یوسف عباس کوجوڈیشل ریمانڈ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام ۱:۱۴ شام

لاہور ( 92 نیوز ) چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس  کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نیب کی جانب سے ملزموں کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے  مریم نواز اور یوسف عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت کی جانب سے چودھری شوگر ملز کا میمورنڈم آف ایسوسی ایشن طلب کیا گیا جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ موجود نہیں لیکن ابھی  فیکس کے ذریعے منگوا لیتے ہیں جس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز ، کیس ، مریم نواز ، یوسف عباس ، جسمانی ریمانڈ ، سات روز ، توسیع

چودھری شوگر ملز کیس ، مریم نواز اور یوسف ع...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۲ شام ۷:۳۲ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے ملزموں کو پچیس ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے فاضل جج ن لیگی کارکنوں کی نعرے بازی پر برہم ہو گئے اور چیمبر میں واپس چلے گئے۔ میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں مریم نواز نے کہا کہ مجھے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا، جلسے کر رہی تھی اس لیے قید کیا جانا ضروری تھا۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ حمزہ ‏ یوسف ‏ احتساب عدالت ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز چودھری شوگر ملز

مریم نواز ، حمزہ اور یوسف کی احتساب عدالت ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ دن ۱۱:۱۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں مریم نواز  ، یوسف عباس اورحمزہ شہباز کی پیشی ہوئی ۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز میں 7 ڈائریکٹرز اور 20  افراد پارٹنر  شپ میں تھے ، میاں شریف ، کلثوم نواز ، حسین نواز ، مریم نواز سمیت دیگر فیملی ممبرز  بورڈ آف ڈائریکٹرز میں  تھے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ  چودھری شوگر ملز کا سربراہ کون تھا جس پر وکیل تفتیشی نے بتایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ پی ٹی آئی درخواست سماعت کیلئے منظور اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز الیکشن کمیشن نائب صدارت ‏ نواز شریف کی نااہلی

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز ، یوسف ع...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۵۰ شام ۴:۵۰ شام

 لاہور (92 نیوز) شریف خاندان کے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے  متعلقہ بینکوں کو جلد لیٹر لکھے جائیں گے۔ گزشتہ روز چودھری شوگر ملز میں نوازشریف کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا تھا اور انہیں نیب کا سوالنامہ کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ یوسف ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ ‏14روز کی توسیع لاہور ‏ ‏92 نیوز نیب ‏ چودھری شوگر ملز

مریم نواز اور یوسف کے جسمانی ریمانڈ میں 14...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

لاہور  ( 92 نیوز) مریم نواز  اور یوسف عباس  کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی گئی ۔ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور  یوسف عباس کو احتساب عدالت پیش کیا ،عدالت نے فعنعں  ملزموں کے جسمانی ریماند میں 14روز کی توسیع کی ۔ عدالت نے ملزموں کو  4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ادھرشہباز شریف ٹانگ میں درد کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ایم اے او کالج چوک پر ن لیگی خواتین اور پولیس اہلکار وں میں  پھر تلخ  کلامی بھی ہوئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ انکوائری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز نیب لاہور ‏ چودھری شوگر ملز ‏

حمزہ شہباز کیخلاف ایک اور انکوائری کھل گئ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۳۳ شام ۵:۳۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو چودھری شوگر ملز میں شامل تفتیش کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ،ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز  سے چودھری شوگر ملز کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم سے متعلق سوالات کیے گئے۔ رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کےخلاف نیب لاہور نے چوتھی انکوائری شروع کردی ، نیب کی جانب سے چودھری شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے  ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو چودھری شوگر ملز سے بھی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہوئی، اسی ضمن میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز