Tag Archives: پی ڈی ایم اے ‏


سندھ ، بارشوں ، متعلق ، پی ڈی ایم اے ، الرٹ

سندھ میں بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کا ا...

09 ستمبر, 2020 4:11 شام 4:11 شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ میں بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ہو گیا۔ بارش کا نیا سسٹم صوبے میں آج سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور شہید بینظیرآباد میں آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔ میرپورخاص، دادو، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے شہروں میں آج اور کل ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز