Tag Archives: پی سی بی

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ جاری انیس کھلاڑی شامل

پی سی بی کا نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری ، صرف ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی کا نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری ہو گیا جس میں صرف انیس کھلاڑی شامل کیئے گئے ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کئی کھلاڑیوں کی چھٹی ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دو ہزار انیس بیس کے لیے انیس کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔ کٹیگری سی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۰۴ شام ۷:۰۴ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فکسنگ کی پیشکش بارے پہلے پی سی بی اور پھر لیگ کے منتظمین کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ میں ایک بار پھر فکسنگ کی باز گشت سنائی دی گئی۔ پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش کی گئی۔ عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں  کی گئی ،جہاں وہ ونی پیگ ہاکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔ منصور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی ‏ کرکٹرز ‏ بریانی پابندی لاہور ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ فٹنس کا معیار

پی سی بی نے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام ۲:۵۵ شام

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگا دی۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ نئے اعلامیے کے بعد کھلاڑی صرف وہ پکوان کھا سکیں گے جو نئے فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں نظم و ضبط کومزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس ختم ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر کپتان مؤقف

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ختم، ہیڈ ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۴ دن ۹:۲۴ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا طویل دورانیے کا اجلاس ختم ہو گیا۔ ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر اور کپتان نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کیسی رہی، کون ہو گا ان ، کون ہو گا آؤٹ ۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی قذافی اسٹیڈیم میں بڑی بیٹھک ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے سابق چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اپنی تین سالہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ بابر اعظم ،حسن علی ،امام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان کی تاریخی فتوحات ‏ بہترین فتح پانچ رکنی کمیٹی چار بہترین میچز شارٹ لسٹ ووٹنگ کا عمل ‏ انتیس جولائی ‏ صبح دس بجے ‏ آفیشل ٹوئٹر ‏ فیس بک اکاؤنٹ ‏ اوول ‏ بنگلور ‏ عمران خان ‏ تاریخی فتح ‏ انضمام الحق ‏ مشتاق احمد ‏ چنئی ‏ آپشن ‏ ثقلین مشتاق

پی سی بی کاپاکستان کی ایک فتح کو بہترین قر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) پی سی بی نے پاکستان کی تاریخی فتوحات میں سے ایک فتح کو بہترین کامیابی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تاریخی فتوحات میں سے ایک کو بہترین کامیابی قرار دینے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی نے چار بہترین میچز کو شارٹ لسٹ کر لیا۔ شائقینِ کرکٹ شارٹ لسٹ کیے گئے 4 تاریخی میچوں میں سے ایک  کا انتخاب کرسکتے ہیں، پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کیلئے ووٹنگ کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ انتیس جولائی صبح دس بجے تک ووٹنگ کی جاسکے گی،وٹنگ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی ‏ سری لنکن بورڈ سکیورٹی وفد پاکستان لاہور ویب ڈیسک ‏ سری لنکن کرکٹ ٹیم ‏ دورہ پاکستان ‏

پی سی بی کی سری لنکن بورڈ کو سکیورٹی وفد پ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ دن ۱۰:۴۳ دن

لاہور(ویب ڈیسک  ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے  پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دے دی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے ، سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے ۔ پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کروانے کا خواہش مند ہے  ، پی سی بی سری لنکا کیساتھ ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مندہے ۔ امکان ہے کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرکٹرز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ قومی ٹیم ‏ پی سی بی ‏ شعیب ملک ‏ ثانیہ مرزا وہاب ریاض ‏ امام الحق ‏

کرکٹرز کی  وائرل ہونیوالی ویڈیو پرانی ہے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ شام ۱۱:۲۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کے کڑے احتساب کی بجائے ان  کے دفاع میں آگئی، کھلاڑیوں کی وائرل ویڈیو دو دن پرانی قرار دے دی ۔ قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف ناقص پرفارمنس پر پی سی بی بیک فٹ پرچلاگیا ، وضاحتوں  پر وضاحتیں جاری وہنے لگیں ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دو دن پرانی قراردیدیا۔ کرکٹ بورڈ ترجمان کی معصومیت تو دیکھیے کہتے ہیں  کرکٹرز نے میچ سے ایک  رات قبل نہیں بلکہ دوروز قبل فیملی کے ہمراہ آؤٹنگ کی،ترجمان کی بات مانیں  توسوال اٹھتا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احم...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احمد کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ   اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر عابد علی بھی انگلینڈ میں ہی موجود رہیں گے ۔ سرفراز احمد یا کسی دوسرے کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر رضوان احمد کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے منتخب نہ کیے جانے کے باوجود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی کرکٹرز ‏ فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ پی سی بی

قومی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجاز...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ شام ۱۱:۳۵ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پی سی بی نے یو ٹرن لیتے ہوئے قومی کرکٹرز  کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی، کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ورلڈ کپ کے دوران فیمیلز کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی تھی ،پاکستانی ٹیم کو اپنے چوتھے میچ کے بعد اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ قومی کرکٹرز کیلئے خوشخبری ہے کہ پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں کواہلخانہ  کو ساتھ رکھنے کی نوید سنادی۔ ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں  نے پی سی بی سے ورلڈ کپ کے دوران فیمیلز کو ساتھ رکھنے کر درخواست کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چودھری ‏

پی سی بی بھارتی ٹیم کے فوجی کیپس پہننے پر ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰ دن ۱۲:۱۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پی سی بی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوجی  کیپس پہنچنے پر آئی سی سی سے احتجاج کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میں فوجی کیپ پہننا آئی سی سی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ،جس پر پی سی بی کو آئی سی سی سے احتجاج کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے، آئی سی سی کو بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی پی ایس ایل فور چیئرمین پی سی بی احسان مانی

پی ایس ایل فور کے تمام میچز پاکستان میں شی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ شام ۱۰:۳۱ شام

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فور کے تمام میچز پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ حالات چاہے کیسے بھی ہوں ،پی ایس ایل کے فائنل مرحلے کے آخری آٹھ میچ شیڈول کے مطابق ہی کراچی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ تمام کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔ پریس کانفرنس میں تمام فرنچائزز کے مالکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے احسان مانی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین ویڈیوز

سرفراز احمد

پی سی بی نے سرفراز احمد کی کپتانی کے تسلسل...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ شام ۸:۱۵ شام

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کے تسلسل پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد سرفراز کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ پی سی بی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کپتان کی تعیناتی سیریز ٹو سیریز کی جاتی ہے۔ آسڑیلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور کینگروز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز مارچ میں  شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گریڈ ٹو کرکٹ سیمی فائنل پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ گریڈ ٹو

گریڈ ٹو کرکٹ کے سیمی فائنل یکم فروری سے شر...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۰۰ شام ۲:۰۰ شام

 لاہور (92 نیوز) گریڈ ٹو کرکٹ کے سیمی فائنل یکم فروری سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ گریڈ ٹو میں گروپ اے سے فیصل آباد اور اے جے کے جبکہ گروپ بی سے کراچی ریجن اور ایبٹ آباد ریجن نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کیئے گئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز یکم فروری سے کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ریجن اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ میں ندیم غوری اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹی 20 میچ

سری لنکن کھلاڑیوں کا تیسرا ٹی 20 میچ لاہور ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۸:۵۷ شام ۸:۵۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین حالیہ ٹی 20 سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ  شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے مگر سری لنکا کے 40 کھلاڑیوں نے اس بارے میں اپنے بورڈ کو لکھے گئے خط میں تحفظات کا اظہار کر دیا اور میچ کسی اور جگہ منتقل کرنے کی تجویز سے دی ۔ سی ای او سر لنکا بورڈ ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ وہ سوموار کو ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں سکیورٹی معاملات سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب سری لنکا بورڈ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز