Tag Archives: پی ایس ایل فور

دوسرا ون ڈے

پی ایس ایل فور کے چیمپئنز کا کوئٹہ میں پرت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور کے چیمپئنز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کا ہوم سٹی میں پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے  کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کھلاڑیوں نے شہریوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پہلی بار پی ایس ایل فور کا ٹائٹل  جیتنے والی کوئٹہ گلی ایٹرز کا ہوم ٹاؤن میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، اپنے ہیروز کے استقبال کیلئے پورا شہر اُمڈ آیا۔ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں  ٹرافی اٹھائے گلیڈی ایٹرز نے شہر کو چکر لگایا تو کرکٹ لورز نے  مہمانوں کیلئے پلکیں بچھا دیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور کے شاندار انعقاد پر غیرملک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام ۳:۳۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت نے ایونٹ کو کو چار چاند لگا دیے،  کھلاڑیوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں پی ایس ایل فور  انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے تجربے کو خوب سراہا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو ایک شاندار تجربہ قرار دیا  اور ساتھ ہی انہوں نے فینز اور اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کی خوب تعریف کی ،  بین ڈنک کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے حکمران طبقہ بھی اسٹیڈیم پہنچا

پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے حکمران طبق...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۷ دن ۱۱:۱۷ دن

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل نےسب کو ایک کردیا ،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل معرکہ دیکھنے کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں حکمران بھی عوام کے   ساتھ گھل مل گئے،سب نے ملکر میچ دیکھا اور دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا،اسٹیڈیم میں کون کون سی اہم شخصیات موجود تھیں۔ پی ایس ایل  فور کے فائنل کے موقع پر کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم قومی وحدت کا نشان  بنا رہا ، جہاں ایک طرف ہزاروں شائقین کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کی ٹیموں کو فائنل معرکے میں اسپورٹ کرنے کیلئے پہنچے ،وہیں سیاستدان،حکومتی عمائدین اور مختلف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور ، شین واٹسن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، حسن علی بیسٹ باؤلر ٹھہرے

پی ایس ایل فور ، شین واٹسن پلیئر آف دی ٹو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ دن ۱۰:۴۰ دن

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے تمام مراحل  کامیابی سے مکمل ہو گئے  ، دبئی کے صحراؤں سے خوشیاں بانٹنے کا  سفر شروع ہوا جو روشنیوں کے شہر کراچی کو  چکا چوند کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔ پی ایس ایل فور  کا اختتام بھی شاندار انداز میں ہوا ، ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ، سب سے زیادہ اسکور بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ شین واٹسن ، بہترین  باؤلر کا ایوارڈ حسن علی  کو دیا گیا۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹورنامنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پی ایس ایل فور کا ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۲ شام ۱۱:۳۲ شام

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کے فائنل میں  پشاور زلمی کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے  139 رنز کا ہدف  18ویں اوور کی پانچویں گیند پر  2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شین واٹسن فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے اور 7 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے ،ٹاپ آرڈر احسن علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے  18 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔ اوپنر احمد شہزاد نے 51 گیندوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب ، شوبز ستا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۵۵ شام ۸:۵۵ شام

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں شوبز ستاروں کی شاندار پرفارمنس  نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب شروع ہوئی تو گلوکار ابرارالحق نے اپنے روایتی انداز میں گانا گا کے کرکٹ دیوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیا،شائقین کا جوش وخروش آسمان پر پہنچ گیا۔ گلو کارہ  آئمہ بیگ نے اپنی سریلی آواز سےشائقین پر سحر طاری کردیا ، شجاع حیدر کے ساتھ مل کر مایہ ناز گلوکارہ نازیہ حسن کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ فواد خان میدان میں آئے تو سب دل تھام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گورنر سندھ

گورنر سندھ کا پی ایس ایل فور کے فائنلسٹ کے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۵۳ شام ۵:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ایس ایل فور کی فائنلسٹ  کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔صدر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  پاکستان پُرامن ملک ہے، ملک میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں، آئندہ بھی کرکٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔ عمران اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور  آفیشلز کو  خوش آمدید کہا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں ، احسان مانی اور انکی ٹیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور زلمی پی ایس ایل فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو 10رنز سے ش...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ شام ۱۰:۵۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے فیصلہ کن معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ شین واٹسن نے آخری اوور میں کیرن  پولارڈ کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ شین واٹسن نے 43 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور زلمی سات وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور گروپ میچز  کا مرحلہ ختم ہو گیا، آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی نے   کراچی کنگزکو61 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل  کرکٹ اسٹیڈیم  کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور  کے آخری گروپ میچ میں   پشاور زلمی نے  کراچی کنگز61 کو رنز سے شکست دی ۔ دو سو چار رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف  22رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کولن انگرم نےپشاور  کے باؤلرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور 125رنز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، آج لاہور اور ملتان ، پش...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور میں آج ڈبل دھمال ہو گی ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز  دوپہر دو بجے مدمقابل ہوں گے جب کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگ زمیں شام 7 بجےجوڑ  پڑیگا۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں ، آج کے میچز جیتنے کی صورت میں بھی ان ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا اورپلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ کراچی کنگز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

92 نیوز بم ڈسپوزل اسکواڈ پلے آف ‏ پی ایس ایل فور سکیورٹی فول پروف ‏ قد آور تصاویر کراچی کراچی کنگز کرکٹ شائقین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائی ‏ نیشنل اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی

پی ایس ایل: کراچی کا کوئٹہ کو 191 رنز کا ہدف

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ شام ۸:۳۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد اور عماد وسیم ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ کراچی کے بین ڈنک 18 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کے اوپنر بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شہر قائد پہنچ گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی  آج شام پنجہ آزما ہونگے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی گزشتہ رات کراچی پہنچے ، ٹیم کے مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی ٹیم کے ہمراہ شہر قائد پہنچے ،اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن کی 14 سال بعد پاکستان آمد ہوئی ۔ پی ایس ایل فور میں  غیرملکی کھلاڑیوں میں ڈیون اسمتھ، فواد احمد، رئیل روسوو ، ڈی جے براوو اور بیری گرنی بھی شامل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی پی ایس ایل فور دبئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ شام ۱۱:۰۳ شام

 کراچی (92 نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے ہرا دیا۔ یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈیلپورٹ کی دھواں دار بیٹنگ اور فہیم اشرف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 49 رنز سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن نے 118 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ ڈیلپورٹ نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، سکیورٹی اور پارکنگ کےانت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن ۱۱:۴۱ دن

کراچی ( 92 نیوز کراچی والوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،  پی ایس ایل فور کا فائنل راؤنڈ  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا  ۔ پی ایس ایل فور کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں  جبکہ اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ کے دیوانوں کیلئے پارکنگ کے 5 مقامات ہوں گے ،جہاں سے شٹل کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا ۔ کرکٹ کا جنون  اور پی ایس ایل کا بخار  ہو گیا ایک سو چار ، کراچی والوں کا ختم ہوا انتظار  ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سکیورٹی انتظامات  مکمل کر لئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محمد عامر

محمد عامر کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کریں...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۲ دن ۹:۳۲ دن

کراچی ( 92 نیوز ) فاسٹ باؤلر محمد عامر  پی ایس ایل فور میں آج کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کریں گے  ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی والدہ کی وفات کے باعث ملتان سلطانز کیخلاف آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے ،جبکہ10 مارچ کو  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم ترین میچ میں  حصہ لیں گے۔ ادھرانگلش کرکٹر رکی ویسلر اور سری لنکن کرکٹر اسیلا گونارتنے نے بھی لاہور قلندرزکو جوائن کرلیا۔ لاہور قلندرز نے کورے اینڈرسن اور ڈی ولیئرزکی جگہ دونوں پلیئرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز