Tag Archives: پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیخلاف بھی غیر ملکی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۵ دن ۸:۵۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئیں ، دونوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات شروع ہو گئی ، الیکشن کمیشن نے 26 نومبر کو طلب کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بعد  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بھی نمبر لگ گیا ، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے خلاف مبینہ غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو باضابطہ نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں ، دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی ، دادو ، حلقہ ، پی ایس 86 ، ضمنی الیکشن ، جیت

پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ دن ۱۱:۳۶ دن

 دادو (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن جیت لیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صالح جیلانی نے چالیس ہزار پانچ سو پچانوے ووٹ لے کر میدان مارا۔ پی ٹی آئی کے امداد لغاری پچیس ہزار چار سو چھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کل ایک لاکھ 99 ہزار 858 ووٹ میں سے 72393 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 3013 ووٹ خارج ہوئے۔ مجموعی طور پہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 36 فیصد رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۷ شام ۵:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کر دیا ۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دے دی۔ سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ میں آصف زرداری کی صحت کو لاحق سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ۔ پیپلزپارٹی نے خط میں لکھا ہے کہ خاندان اور پارٹی کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ بنایا جائے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت سیاسی قیادت کو بنیادی سہولیات نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ آصف علی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ اپوزیشن کا گٹھ جوڑ ‏ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏

ہم دھرنے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۰ شام ۴:۲۰ شام

بہاولپور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم دھرنے کو سپورٹ نہیں کر سکتے۔ بلاول بھٹو سانحہ تیزگام کے زخمیوں کی عیادت کے لئے وکٹوریہ اسپتال پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہماری ڈیمانڈ ایک ہے لیکن دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ لیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا اور کر کے دکھایا۔ ہم نے آزادی مارچ پر مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ کیا۔ حکومت کی نالائقی جاری رہی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن میں شکست، پیپلزپا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ دن ۹:۱۸ دن

لاڑکانہ ( 92 نیوز ) پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سیخ پا ہو گئی ، پارٹی نے تنظیمی عہدوں اور سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے پر غور کیا جانے لگا ۔ سندھ کابینہ  سے بھی  پیپلزپارٹی اپنے کئی وزراء کی چھٹی کرانے  پر غور کرنے لگی ،  شکست کےذمہ دار جیالے رہنماؤں کےخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ لاڑکانہ میں پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی نے تنظیمی عہدوں اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی، ظالموں کے سامنے، سر نہیں جھکائے گی، بلاول بھٹو، میڈیا سے گفتگو، راولپنڈی، 92 نیوز

پیپلزپارٹی ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکائ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۵ شام ۵:۱۵ شام

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آج اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو اس موقع پر بولے کہ والد کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، عدالت نے زرداری صاحب کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہیں ہو رہا ہے، توہین عدالت صرف جمہوری قوتوں کیلئے ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی، مسکن لاڑکانہ، تبدیلی آ گئی، فردوس عاشق اعوان، اسلام آباد، 92 نیوز

پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۷ دن ۷:۲۷ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پی ایس 11 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی شکست پر وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکائونٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا بلاول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس 11، ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی، گڑھ میں شکست، معظم عباسی کامیاب، لاڑکانہ، 92 نیوز

پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی کو ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۸ دن ۱۲:۱۸ دن

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو اپنے ہی گڑھ میں شکست کا سامنا، جی ڈی بی اے کے معظم عباسی 31535 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف امیدوار پیپلزپارٹی کے جمیل سومروکو 26 ہزار 11 ووٹ ملے۔ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی بی اے کے معظم عباسی 31 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 26 ہزار 11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ریٹرننگ افسر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی ، عمران خان ، گھر ، بھیجنے ، مطالبے ، مولانا ،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی عمران خان کو گھر بھیجنے کے مطا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۷ شام ۵:۱۷ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی عمران خان کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانا کے ساتھ ہے۔ رتو ڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا حکومت نے ایک سال میں سازش کے تحت لوگوں کو بیروزگار کیا۔ روزگار پیدا کرنے کی بجائے ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ ادھر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رتوڈیرومیں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

s مسلم لیگ ن ‏ پیپلزپارٹی ‏ دھرنے کو سپانسر ‏ لاہور روزنامہ 92 نیوز

مسلم لیگ ن اور  پیپلزپارٹی کا کیسز ختم کر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

لاہور(روزنامہ 92 نیوز) مسلم لیگ ن  اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے خلاف کرپشن کیسز ختم کرانے اور نیب اورحکومت پر دباؤڈالنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کو سپانسر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ با وثوق ذرا ئع کے مطا بق ایک خفیہ ایجنسی نے وزیر اعظم اور متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مبینہ طو ر پر لندن سے جے یو آئی کے آزادی مارچ اور دھرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خطیر رقم بھجوائی گئی ہے تاکہ مظاہرین کو خوراک ،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضل الرحمن ، آزادی مارچ ، موخر ، ن لیگ ، پیپلزپارٹی ، قائل

فضل الرحمن کو آزادی مارچ موخر کرنے پر ن لی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۷ شام ۸:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ فضل الرحمن کو آزادی مارچ موخر کرنے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی قائل نہ کر سکی۔ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی اپنے اتحادی مولانا فضل الرحمان کو اکتوبر میں مارچ کے اعلان سے روکنےمیں بری طرح ناکام رہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مارچ میں مذہبی کارڈ کے استعمال نہ کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شہبازشریف سے ملاقات کے بعد آج مولانا سے خود ملنے گئے مگر بات نہ بنی جس پر بلاول بھٹو نے واضح کر دیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا فضل الرحمان ، آزادی مارچ، کھٹائی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، لاہور، 92 نیوز

مولانا فضل الرحمان کا ”آزادی مارچ“ کھٹا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ دن ۱:۰۳ دن

لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں آزادی مارچ کا اعلان کھٹائی میں پڑنے لگا، اکتوبرتو آگیا مگر مارچ کب ہوگا کچھ پتہ نہیں،مسلم لیگ ن اکتوبر میں مارچ کے حق میں نہیں ہے۔ حکومت کو فوری گھر بھیجنے کا مولانا فضل الرحمان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔؟ جے یوئی آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو اکتوبر میں احتجاج کیلئے مطمئن نہ کر سکے۔ 92 نیوز پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی، 43 کھرب مالیت ، نیا اسکینڈل، آڈیٹر جنرل، اسلام آباد،92نیوز

پیپلزپارٹی کا 43 کھرب مالیت کا نیا اسکینڈل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۳ دن ۶:۵۳ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی سے جڑا ایک اوربڑا اسکینڈل سامنے آگیا، 43 کھرب مالیت کے500روپے والے پرانے نوٹوں کا ریکارڈ غائب کردیا، یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ 1985 سے 2012 تک 500 روپے والے بڑے ایک ارب 30 کروڑ نوٹ چھاپے گئے، 2010 سے 2012 کے درمیان 500 والے نوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واپس لئے گئے نوٹ ضائع کرکے ریکارڈ رکھنا قانونی تقاضا تھا لیکن طلبی پر اسٹیٹ بینک صرف 43 کروڑ نوٹوں کا ہی ریکارڈ فراہم کرسکا جبکہ 87 کروڑ نوٹوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی تاج حیدر کراچی ‏ ‏92 نیوز سابق سینیٹر ‏

پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کا گھر ایک م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ دن ۱۱:۱۶ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پیپلزپارٹی  رہنما بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہے ،  سابق سینیٹر تاج حیدر کا گھر ایک ماہ میں دوسری بار لٹ گیا، واردات کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا، ادھر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔ جیالے رہنما تاج حیدر  کا گھر چور، لٹیروں کا آسان ہدف بن گیا ۔  کراچی گذری میں سابق سینیٹر کے گھر کچھ وقت بعد دوسری واردات بھی ہو گئی ۔   پیپلز پارٹی رہنما تاج حیدر کی گھر واپسی پر واردات کا انکشاف ہوا، نامعلوم افراد کے خلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی عمر کوٹ ‏ ‏92 نیوز

پیپلزپارٹی کے رہنما کے زیر استعمال گاڑی ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ شام ۱۰:۳۰ شام

عمر کوٹ ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما کے زیر استعمال سرکاری گاڑی نے ایک طالب علم سے زندگی چھین لی جبکہ پانچ طلبہ شدید زخمی ہوگئے، اس واقعے میں نیا موڑ اس وقت آیا جس ایک زخمی طالب علم نے کہا کہ پی پی رہنما پونجو مل نے قتل کے ارادے سے گاڑی کے ذریعے ٹکر ماری۔ عمر کوٹ میں سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی اور تین موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں نیا موڑ آگیا، واقعے میں زخمی ہونے والے ایک طالب علم نے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ارادہ قتل تھا۔ واقعے میں زخمی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز