Tag Archives: پیشکش ‏

پاکستان کرکٹ بورڈ ، جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ، رابطہ، پاکستان ، تین ٹی 20 ، پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ کا جنوبی افریقی کرکٹ بو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۳ شام ۸:۳۳ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا جس میں پاکستان جنوبی افریقہ کو پاکستان میں تین ٹی 20 کھیلنے کی پیشکش کی گئی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان پیدا ہو گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ بھارت کے بعد پاکستان آکر 3 میچز  کھیلنے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوبی افریقی بورڈ سے گرین سگنل ملنے کا بھی یقین ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے ابتدائی کام بھی شروع کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، مولانا ، پیشکش ، وظیفہ ، فیاض چوہان

حکومت مولانا کو پیشکش کیوں کرے گی؟ فیاض چ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۳ شام ۹:۴۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا حکومت مولانا کو پیشکش کیوں کرے گی؟ وہ صرف وظیفہ لے کر گئے۔  فیاض چوہان کا کہنا تھا مولانا حکومت گرانے کا پلان لے کر آئے تھے لیکن ناکام ہو کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ یہ اصولی بات کم کرتے ہیں وصول کی سیاست کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ 73 کے آئین کے تناظر میں 74 طرح کے کرپشن کے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ فیاض چوہان بولے ہم انہیں کیوں آفر کریں گے۔ یہ صرف وظیفہ لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے صرف نان کسٹم گاڑیوں کی سمگلنگ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گورنرسندھ کی مولانا فضل الرحمان کو مذاکر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ دن ۹:۵۴ دن

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکرت کی پیشکش کر دی، عمران اسماعیل نے کہا اگر مولانا چاہیں تو مذاکرات یا وفاقی نمائندوں سے ملاقات کرانے کیلئے تیار ہوں۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کا وزارت عظمیٰ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،مدرسے کے بچوں کو اکٹھا کر کے مارچ کرنا اچھا عمل نہیں۔ ادھر دوسری جانب فواد چودھری نے بھی ٹویٹ کیا مولانا کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور دوسرا مدارس اصلاحات کو روکنا۔

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور ، راہداری ، معاہدہ ، بھارتی ، ہٹ دھرمی ، پاکستان ، مسودے ، اعتراض

کرتارپور راہداری فعال کرنے کا معاملہ ، پا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری فعال کرنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ پاکستان کی اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کر لی۔ کرتارپور راہداری پر دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح حمتی مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر بھارت نے تصدیق کر دی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا۔ مذاکرات واہگہ، اٹاری سرحد پر بھارتی علاقے میں ہونا طے پائے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ مذاکرات پاکستانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاریخ دن بھارت بے نقاب شاہ محمود قریشی مشکور ارکان سلامتی کونسل کشمیریوں مسئلہ کشمیر

پاکستان کی بھارت کو پھر مشروط مذاکرات کی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۳ شام ۱:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کو پھر مشروط مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے ،لوگوں کے حقوق بحال کرنے اور زیر حراست قیادت کو رہا کرنے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، بھارت کی جانب سے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔ بھارت سنجیدہ ہے تو پہلے کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے اور ان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۰۴ شام ۷:۰۴ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فکسنگ کی پیشکش بارے پہلے پی سی بی اور پھر لیگ کے منتظمین کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ میں ایک بار پھر فکسنگ کی باز گشت سنائی دی گئی۔ پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش کی گئی۔ عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں  کی گئی ،جہاں وہ ونی پیگ ہاکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔ منصور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسئلہ کشمیر امریکی صدر ثالثی پیشکش چین حمایت

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیش...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

 بیجنگ (92 نیوز) بھارت پر مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے لیے عالمی دباو بڑھنے لگا۔ چین نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کی حمایت کر دی۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کےلیے امریکا سمیت بین الاقوامی برادری کے مثبت کردار کی چین حمایت کرتا ہے۔ ترجمان ہوا چون ینگ نے کہا چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر سمیت اپنے تمام مسائل کو بات چیت سے حل کریں گے اور جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، بالا کوٹ سے م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ شام ۹:۱۸ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے بالا کوٹ میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنانے  کے دعوے کو مسترد کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ  شریک تھے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے قومی سلامتی کے تمام اداروں اور قوم کو تیار رہنے کی ہدایت دے دی  ۔ وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قوم کو اعتماد میں لینے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت کو اپنی جارحیت پر نظرثانی کرنی چاہئ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۵۰ شام ۱:۵۰ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کو  تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنی جارحیت پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔ شاہ محمود قریشی نے پاک فضائیہ کی جانب سے دو لڑاکا بھارتی طیارے مارے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان معرض وجود میں آگیا ہے ، آج ایک نئی حکومت ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے  اور امن کا راستہ اپنائے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کامعاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ، آج ترک ہم منصب نے  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد مجید

پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن ۱۰:۱۸ دن

میری لینڈ ( 92 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کبھی آسان نہیں رہے لیکن انتہائی اہم  بھی ہیں ، افغانستان میں قیام امن کیلئے ہم مخلصانہ کاوشیں کر رہےہیں ،  آج افغانستان میں امن کی امید پاکستان کی وجہ سے ہی ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی  پر گفتگو کرتے ہوئے اسد مجید کا کہنا تھا کہ  پاکستان بھارت کے ساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان

آیئے ملکر آگے بڑھتے ہیں ، عمران خان کا م...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ شام ۹:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر ایک اور چھکا  مارتے ہوئے نریندر مودی  کے بیان پر کہا کہ آیئے مل کر آگے بڑھتے ہیں ۔ جب دھمکیوں سے کچھ نہ بن پایا تو  بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی مصالحت کا راستہ ڈھونڈنے لگے اور  ایک جلسے میں کہہ ڈالا کہ  پاکستان کے وزیر اعظم کو  انتخابات جیتنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلی فون کیا تھا ، دونوں ممالک کو آگے بڑھنا چاہئے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے بھی دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ یاد دلانے والے بھارتی وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کرکے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز