Tag Archives: پیرس

لیونل میسی ‏ بیلون ڈی آر ایوارڈ ‏ پیرس ‏ ‏92 نیوز ارجنٹائن ‏ اسٹار فٹبالر ‏

لیونل میسی بیلون ڈی آر ایوارڈ لے اڑے

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ دن ۱۱:۰۲ دن

پیرس ( 92 نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی  اس سال کا بیلون ڈی آر ایوراڈ لے اڑے، میسی کو کلب فٹبال اور نیشنل ٹیم میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ، اسٹار فٹبالر نے ریکارڈ چھٹی بار یہ  ایوارڈ حاصل کیا۔ اسٹار فٹبالر لیونل میسی  نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا  ، ارجنٹائن فٹبالر نے  ریکارڈ چھٹی بار بیلون ڈی آر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پیرس میں بیلون ڈی آر ایوارڈ  کی 64 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں  دنیائے فٹبال کےمشہور ستاروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فرانس سیلابی صورتحال پیرس ‏ ‏92 نیوز زیر آب طوفانی بارشیں ‏

فرانس کے شمالی حصے میں بارشوں کے بعد سیلا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ دن ۱۰:۱۹ دن

پیرس (92 نیوز) فرانس کے شمالی حصے میں موسلادھار بارشوں کے بعد  سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،  متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔ فرانس کے شمالی حصے میں گزشتہ کئی روز سے طوفانی بارشیں جاری ہیں جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق  درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جنہوں نے اب تک 52 افراد کو سیلابی ریلے سے باہر نکالا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید  دو روز تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

پیرس، پیپلز پارٹی، یوم تاسیس، تقریب، کامران یوسف گھمن، کیک کاٹا، 92 نیوز

پیرس میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مناس...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ شام ۱۱:۵۳ شام

پیرس (92 نیوز) پیرس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر عہدیداران شریک ہوئے۔ پیرس کے نواحی علاقے بوبینی کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی اور صدارت سابق کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ کامران یوسف گھمن نے کی۔تقریب میں پیپلز پارٹی فرانس کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعروں کی گونج میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ کامران یوسف گھمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فرانس سیلاب نے تباہی مچادی پیرس ‏ ‏92 نیوز

فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں سیلاب نے ت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

پیرس ( 92 نیوز) فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہولناک سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فلم نگری کا مشہور شہر کانز بھی موسم کی تباہ کاریوں سے بچ نہ پایا۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ، متعدد دریاؤں میں پانی کناروں سے باہر نکل آیا جس کی وجہ درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ درخت، گاڑیاں، کشتیاں پانی کے ریلوں میں بہہ گئے ،  نیس اور مارزیلا کے نواحی علاقوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، فلم نگری کا مشہور شہر کانز بھی قدرتی آفت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرسمس ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز زور و شور ‏ پیرس ‏ بوٹینیکل گارڈنز

کرسمس کی تیاریاں دنیا بھر میں زور و شور سے...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

لندن ( 92 نیوز)پوری دنیا میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،  لندن اور پیرس کے بوٹینیکل گارڈنز کو دلفریب روشنیوں سے سجادیا گیا ، جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔ لندن کے رائل بوٹینیکل گارڈن نے کرسمس کی آمد کا اعلان کردیا جسے دس لاکھ سے زائد برقی قمقموں سے سجایا گیا، باغ میں موجود ہر درخت، پودا، رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔ کہیں برفباری کا منظر دکھائی دے رہا  ، تو کہیں چمکتی آبشار اپنا سحر طاری کیے ہویے ہے، دِیوں سے سجا روایتی کرسمس ٹری بھی لوگوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امیلی طوفان ‏ فرانس ‏ چھتیں اڑ گئیں پیرس ‏ ‏92 نیوز درہم برہم ‏ درخت اکھڑ گئے

امیلی طوفان فرانس سے ٹکرا گیا، کئی گھروں ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ شام ۱۱:۲۰ شام

پیرس (92 نیوز) امیلی طوفان فرانس سے ٹکرا گیا ، طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ، کئی درخت اکھڑ گئے۔ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ، ایک لاکھ 40 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امیلی طوفان اتوار کو جنوب مغربی فرانس سے ٹکرایا ، شدید بارشوں اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، ریسکیو اداروں کو درجنوں ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، 100 میں سے 14 محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیرس ماسٹرز ٹینس نوواک پیرس 92 نیوز

پیرس ماسٹرز ٹینس، نوواک کا کامیابی سے آغ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۹ شام ۵:۰۹ شام

پیرس ( 92 نیوز)  پیرس ماسٹرز ٹینس میں نوواک جوکو وچ نے کامیابی سے آغا ز کیا ، سیکنڈ راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے نوجوان کھلاڑی کورنٹن موٹٹ کو  اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔ حریف کھلاڑی کورنٹن موٹٹ نے دوسرے سیٹ میں نوواک جوکو وچ کو ٹف ٹائم دیا اور ایک موقع پر اسکور پانچ پانچ سے برابر کر دیا تاہم تجربہ کار جوکووچ نے اختتامی لمحات میں دو پوائنٹس حاصل کر کے  برتری حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں نمبر دو سیڈ رافیل نڈال نے بھی اپنا میچ جیت لیا ، اسپینش اسٹار نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ماہرہ خان، لبنانی اداکارہ، عربی گانے، رقص کی دھوم، پیرس، 92 نیوز

ماہرہ خان اور لبنانی اداکارہ کے عربی گانے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۱ دن ۷:۵۱ دن

پیرس(92 نیوز) خوشبوں کے شہر پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے پاکستانی فلم سٹار ماہرہ خان اور لبنانی اداکارہ دانیلا رائم کے عربی گانے پر رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جامنی رنگ کے لباس پہنے ماہرہ خان کا لبنانی اداکارہ کے ہمراہ رقص پر مبنی ویڈیو پر نہ صرف پاکستانی فین دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں یہ ویڈیو مقبول ہو رہی ہے۔ پاکستانی فلم سٹار جہاں خوبصورتی میں بے مثال ہیں وہاں عربی موسیقی میں رقص پر بھی کمال رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان پیرس کی مشہور کاسمیٹکس کمپنی کے ساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف اے ٹی ایف، اجلاس آج، پاکستان، بلیک لسٹ، پلان تشکیل، پیرس، 92 نیوز

ایف اے ٹی ایف اجلاس آج ہوگا، پاکستان نے بل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۸ دن ۷:۴۸ دن

پیرس (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا جس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات پرغور ہوگا۔ حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا، چین، ملائشیا اور ترکی پاکستان کی حمایت میں کھڑےہوگئے۔ بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے پلان بی بھی تشکیل دے دیاگیا ہے، پاکستان سفارشات پر عمل درآمد کیلئے9ماہ کی  مہلت طلب کرےگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ 40 میں سے محض 13 شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گی ، بقیہ 27 سفارشات پر عملدرآمد کیلئے جون 2020 تک مہلت کی درخواست کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف اے ٹی ایف ‏ پاکستانی اقدامات اظہار اطمینان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز کالعدم تنظیم بینکاری خدمات ‏ گرے لسٹ ‏ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس ‏ ڈومور ‏ بے نامی اکاؤنٹس ‏ غیر قانونی ترسیلات ‏ مشکوک اکاونٹس ‏ اسٹیٹ بینک ‏ وزارت خزانہ ‏ نان بینکنگ سیکٹر مضاربہ کمپنی اسٹاک مارکیٹ ‏ انشورنس سیکٹر ‏ غیر قانونی سرمایہ ‏ پاکستان پوسٹ ‏ بچت اسکیم لانڈرنگ ‏ ٹیررازم فنانسنگ ‏ سپروائزری رول ‏ رئل اسٹیٹ سیکٹر ‏ کالا دھن ‏ فنانشل انٹیلی جنس یونٹ ‏ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ‏ مشکوک ٹرانزیکشن ‏

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۱ شام ۶:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات رواں ماہ پیرس میں ہونگے۔ اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مذاکرات سے قبل پاکستان  نے ٹیکنیکل ٹیم  چین اور ملائشیا بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستانی ٹیم ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کے حصول کیلئے ان ممالک سے جامع تبادلہ خیال کریگی۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک یا ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرینگے۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ ارسال کردی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکسی مولکانوو ،فری ڈائیونگ،ورلڈ چیمپئن شپ،جیت ،پیرس،ویب ڈیسک

الیکسی مولکانوو نے سالانہ فری ڈائیونگ ور...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ دن ۱۱:۰۳ دن

پیرس ( ویب ڈیسک) روس کے الیکسی مولکانوو نے سالانہ فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔انہوں نے ایک سو اٹھارہ میٹر گہرائی تک غوطہ لگاکر آٹھویں بار یہ ایونٹ اپنے نام کیا۔ فرانس میں سالانہ فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈائیورز شریک ہوئے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ڈائیورز نے تیراکی کے سامان کے بغیر سمندر میں گہرے غوطے لگا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے  ڈائیور الیکسی مولکانوو نے 4 منٹ میں بغیر سانس لیے ایک سو اٹھارہ میٹر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیرس اظہار یکجہتی ‏92 نیوز

پیرس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۹ شام ۹:۲۹ شام

پیرس ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے ، فرانس کے دارالحکومت پیرس  میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز پیرس کےعلاقے گار دو لیسٹ سے ہوا ، جو شہر کے اہم مقامات سے ہوتی ہوئی ریپبلک کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر  زاہد ہاشمی نے کی ، اس موقع پر کشمیری اور پاکستانی کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ شرکا نے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر ‏ مودی ‏ مسئلہ کشمیر ‏ پیرس ‏ ‏92 نیوز جی سیون ‏ نریندر مودی

امریکی صدر آج مودی سے ملاقات میں مسئلہ ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ دن ۱۰:۳۷ دن

پیرس ( 92 نیوز) مسئلہ کشمیر نے جی سیون میں بھی نریندر مودی کا پیچھا نہیں چھوڑا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج  بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں  گے جس میں  مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی پر  بات ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں  گے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی زیر بحث آئے گی۔ امریکی صدر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں جاری جدوجہد پر بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ائیر شو ‏ جے ایف 17 تھنڈر پیرس ‏92 نیوز پاک فضائیہ ‏

ائیر شو میں جلوے دکھانے کیلئے جے ایف 17 تھن...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۳۷ شام ۷:۳۷ شام

پیرس ( 92 نیوز) پاکستان کا فخرجے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ایئرشو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار ہیں ، 3 جے ایف تھنڈر طیاروں پرمشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس پہنچ گیا۔ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ایئرشو میں سحر طاری کرنے کے لیے تیار  ہیں ،  پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے ایئرشو کے لیے ریہرسل کا آغاز کر دیا  ،شو 17 سے 23 جون تک منعقد ہو گا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ  دو روز قبل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فرنچ اوپن ٹینس راجر فیڈرر مرحلے میں کامیابی پیرس ‏ ‏92 نیوز اٹلی ‏ لونزوسونگو گرینڈ سلم فرنچ اوپن ‏ سوئس ٹینس ‏ یونان ‏ اسٹیفنوس ‏ جرمن حریف ‏ مارٹر

فرنچ اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر کی پہلے مرحلے ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۲۸ شام ۱:۲۸ شام

پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں  سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے  پہلےمرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ تین سال بعد فرنچ اوپن میں شرکت کرنے والے راجر فیڈرر نے اٹلی کے لونزوسونگوکو مات دی، عالمی نمبر تین راجر فیڈرر  کی جیت کا اسکور چھ،دو،چھ چاراور چھ،چار رہا۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کا آغاز سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے فتح کیساتھ کیا۔ راجر فیڈرر نے پہلے مرحلے میں اٹلی کے لورنزو سونگو کوشکست دی، عالمی نمبر تین نے پہلے سیٹ سے ہی حریف کھلاڑی پر دھاک بٹھائی رکھی اور چھ،دو سے کامیابی سمیٹ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز