Tag Archives: پولیس

کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۸ شام ۶:۰۸ شام

 کامونکی (92 نیوز) کامونکی میں صلاح الدین کے والد نے رحیم یار خان پولیس کو مبینہ قتل معاف کر دیا۔ مقتول کے والد کے تین مطالبات میں سے دو  پنجاب حکومت نے تسلیم کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق 2 مطالبات میں گاؤں کی پکی سڑک اور سوئی گیس کی فوری فراہمی شامل ہے۔ معافی نامہ موضع گورالی کی جامع مسجد میں لکھا گیا۔ معافی نامے کے دوران قائم مقام ڈی سی گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔   صلاح الدین نے اے ٹی ایم سے کارڈ چرائے اور کیمرے کو منہ چڑایا تھا۔ پولیس نےحراست میں لے کر مبینہ طور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور ، پولیس ، مولانا فضل الرحمان ، آزادی مارچ ، نمٹنے ، تیاریاں ، مکمل

پشاور پولیس کی مولانا فضل الرحمان کے آزاد...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۴ شام ۴:۲۴ شام

پشاور (92 نیوز) پشاور پولیس نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں جوانوں کو بلوہ، مشتعل مظاہرین اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کرنے کی تربیت دی گئی۔ جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کےلئے تیاریاں جاری ہیں۔ جے یو آئی کے کارکنوں کی جانب سے مارچ کے ڈنڈوں کی تیاریوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ آزادی مارچ کے ان ڈنڈا بردار شرکاء سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس نے بھی تیاریاں شروع کر دی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا فضل الرحمان ، آزادی مارچ ، اسلام آباد ، پولیس ، سرچ آپریشن ، امکان

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، اسلام ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ شام ۱۱:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت بھی تیار ہو گئی۔ اسلام آباد پولیس کا آئندہ چند روز میں سرچ آپریشن کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جے یو آئی کارکنان پہلے سے اسلام آباد کے مدارس اور دیگر مقامات پہ پہنچ جائیں گے ۔ حکومت کو بھی جے یو آئی منصوبہ کی بھنک پہلے سے پڑ گئی ۔ وزارت داخلہ نے جے یو آئی کی تیاریوں کا توڑ تلاش کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، نواب ٹاؤن ، پولیس ، مبینہ ، تشدد ، 20 سال ، نوجوان ، جاں بحق

لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد س...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد سے 20 سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ والد نے الزام عائد کیا کہ پولیس  نے گھر میں گھس کر بیٹے پر تشدد کیا۔ یہ معاملہ پیش آیا لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں جہاں اشفاق کو مبینہ طور پر پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مقتول کے اہلحانہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر مشتعل ہوئے اور لاش کو روڈ پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔ اہلحانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا بالکل بے قصور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس ، حکام ، اصلاحات ، شفارشات ، تحفظات ، اظہار

پولیس حکام کا پولیس اصلاحات کے لیے شفارشا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پولیس حکام نے پولیس اصلاحات کے لیے شفارشات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پولیس حکام ذرائع کا کہنا ہے پولیس ریفارمز سفارشات پرعمل درآمد  پنجاب پولیس کو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے رحم وکرم پر لے آئے گا۔ پنجاب پولیس کی آپریشنل خود مختاری اور غیرسیاسی کرنے کے مسئلے کا حل بھی سفارشات نہیں۔ پولیس حکام ذرائع نے کہا سفارشات کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو پولیس اور امن و امان سے متعلق  بے پناہ اختیارات مل جائیں گے۔ سفارشات کے تحت بے بس عام آدمی ڈپٹی کمشنر کے رحم وکرم پر ہو گا۔ سفارشات میں تھانے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاق ، حکومت ، پولیس ، اصلاحات ، سفارشات ، تیار

وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ دن ۹:۱۱ دن

 لاہور (92 نیوز) وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کر لیں۔ اصلاحات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لائی جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق پولیس کو بیوروکریسی کے ماتحت کیا جائے گا۔ کارکردگی مانیٹرنگ کے لئے سیاستدانوں کو بھی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق تھانوں کی انسپکشن کے لئے پولیس کو ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ون ونڈو ٹربلز شوٹر قائم کیا جائے گا۔ صوبے میں ون ونڈوٹربلزشوٹر کے نام سے چھتیس دفاتر قائم ہوں گے۔ عوامی وسائل کے انتخاب میں ڈپٹی کمشنر مکمل بااختیار ہو گا۔ انکوائریاں، انسپکشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چونیاں ، بچوں ، درندگی ، واقعات ، پولیس ، گھروں ، غائب ، 8 افراد ، تلاش

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات ، پول...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ شام ۸:۱۵ شام

 قصور (92 نیوز) چونیاں میں قیامت ڈھانے والے مکرہ چہروں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کو گھروں سے غائب 8 افراد کی تلاش ہے۔ ووٹر لسٹوں سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق  جہاں بچوں کے قتل کے واقعات ہوئے وہاں 8 افراد گھروں سے غائب ہیں۔ پولیس ان میں سے تین افراد کو انتہائی مشکوک اور مطلوب قرار دے رہی ہے ۔ پولیس نے ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر کسی شخص کے پاؤں کے نشانات نہیں ملے تاہم رکشے کے ٹائر کے نشانات پائے گئے ۔ تحقیقاتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، کارسوار، فائرنگ، 2 موٹر سائیکل سوار،زخمی، عینی شاہد ین، پولیس، 92 نیوز

کراچی، کارسواروں کی فائرنگ، 2 موٹر سائیکل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۶ دن ۴:۱۶ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بیک پیک نیپا پل پر کار سواروں کی فائرنگ اندھا دھند فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ عینی شاہد ین کا کہنا تھا کار سوار کے ساتھ گارڈ موجود تھا، حادثے کے بعد کار روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی، حادثے کے بعد ایک اور ڈبل کیبن گاڑی آئی اس میں موجود گاڈرز نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر دے ماری جس پرجھگڑا ہوگیا، تلخ کلامی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عدالتی احکامات پولیس مداخلت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ آئی جی اسلام آباد چیف کمشنر

عدالتی احکامات کے بغیر پولیس کو مداخلت نہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۸ شام ۴:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) عدالتی احکامات کے بغیر پولیس کو مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ  کسی بھی قسم کی غیر قانونی مداخلت کی صورت میں سخت نتائج کاسامنا کرنا ہوگا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ذاتی مفادات کی بنیاد پراقدات سے گزیز کیا جائے ،  آئی جی اور چیف کمیشنر کو ذاتی مفادات کی بنیاد پر کئے جانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، پولیس ، کارروائیاں ، خاتون ، مغوی ، بچیاں ، بازیاب

لاہور میں پولیس کی کارروائیاں ، خاتون سمی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ دن ۸:۱۳ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت دو مغوی بچیاں بازیاب کرا لیں۔ پولیس کےمطابق 3 سالہ مہک فاطمہ، 7 سالہ بسمہ پروین اور خاتون زہرہ عارف کو بازیاب کرایا گیا۔ 2 دو ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ مناواں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اغوا ہونیوالی 13 سالہ کائنات کو بازیاب کرا لیا ۔ اغوا میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب  پولیس نے ڈیفنس سی اور ہنجروال سے دو مغوی بچیاں اور ایک خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ دو ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد ، ریٹائرڈ ، پولیس ، کانسٹیبل ، اکاؤنٹ ، 55 کروڑ 53 لاکھ ، انٹری

فیصل آباد کے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ شام ۱۰:۲۵ شام

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ کی جادوئی انٹری ہو گئی۔ رقم کہاں سے آئی اس حوالے سے ارشد محمود لاعلم نکلا۔ شہری کو اتنی بڑی رقم اکاؤنٹ میں آنے کا علم اس وقت ہوا جب اس نے اے ٹی ایم پر جا کر بیلنس چیک کیا تو اس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود پائے گئے۔ رقم کس کی ہے اور کہاں سے آئی  شہری خود بھی حیران تھا۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل ارشد محمود کا کہنا ہے کہ اس نے فوری بنک انتظامیہ کو بتایا جس نے کاغذات پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس حراست صلاح الدین سپرد خاک کامونکی ‏ ‏92 نیوز رحیم یارخان ‏ ذہنی معذور ‏ اے ٹی ایم

صلاح الدین موت سے قبل جسمانی تشدد کا نشان...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۷ شام ۶:۵۷ شام

 رحیم یارخان (92 نیوز) رحیم یارخان میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ آگئی۔ رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں بازو اور پیٹ کے بائیں حصہ پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ خون کے لوتھڑے جمے ہوئے تھے۔ صلاح الدین کو پھیپھڑوں کی بیماری تھی۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ موت میں تشدد اور پھیپھڑوں کی بیماری کے ساتھ مل کر نیورجینک شاک سمیت کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں صلاح الدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق ، ایم پی اے ، پروین سکندر گل ، قاتل ، سابق ، ملازم ، پولیس ، مصطفی

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل ان ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۵ شام ۶:۴۵ شام

لاہور (92 نیوز) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل ان کا سابق ملازم نکلا۔ لاہور پولیس نے مصطفیٰ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مصطفیٰ نے پیسوں کے عوض پروین سکندرگل کا قتل کیا۔ مسلم لیگ ق کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر گل گھر میں مردہ پائی گئیں تھیں ۔ پروین سکندر گل کی لاش نصیر آباد میں ان کے گھر سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں اور ان کے گلے پر رسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلوچستان ‏ پولیس ‏ ہفتہ خوش اخلاقی ‏ کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز

بلوچستان پولیس ہفتہ خوش اخلاقی منا رہی ہے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام ۱۲:۴۱ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان بھر میں پولیس کے زیر اہتمام ہفتہ خوش اخلاقی منایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے شہر میں بینرز آویزاں ہیں پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ہفتہ خوش اخلاقی منانے کا مقصد عوام کے ساتھ بہتر رابطوں کا فروغ  ہے ۔ محکمہ پولیس بلوچستان  کی جانب سے ہفتہ خوشی اخلاقی کے موقع پر پولیس کے جوان شہریوں کو ٹریفک کے قوانین اور قانون کی پاسداری کی ہدایت بھی کر رہے ہیں۔ شہری بھی دن رات گرمی سردی  میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے والےاہلکاروں کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں پھولوں کا تحفہ دے رہے ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس ، حراست ، ہلاک ، صلاح الدین ، والد ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آٹھ ، مطالبات

پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۴ شام ۴:۱۴ شام

لاہور (92 نیوز) پولیس حراست میں ہلاک صلاح الدین کے والد اور اہل خانہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات ہوئی۔ صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے  پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  صلاح الدین جیسے بے گناہوں کو بچانے کے لئے پولیس نظام میں اصلاحات کی جائیں۔ صلاح الدین کی قبر کشائی کی جائے تاکہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق سامنے لائے جا سکیں، قتل میں ملوث ایس پی حبیب کو معطل کیا جائے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز