Tag Archives: پولیس مقابلے ‏

حافظ آباد، پولیس مقابلے، ڈکیت گینگ، 3 ارکان، گرفتار، 92 نیوز

حافظ آباد، پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کے 3...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۴ دن ۵:۰۴ دن

حافظ آباد (92 نیوز) حافظ آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گر فتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے ونیکے تارڑ میں مسافر وین کے ڈرائیور کو راستہ نہ دینے پرفائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ ونیکے تارڑ میں واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کیں اور ضلع بھر کی ناکہ بندی کی۔ پولیس ٹیم کے تعاقب کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی۔

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ دہشتگردی ‏ تین دہشتگرد ہلاک ‏ ‏92 نیوز خدا بخش گوٹھ ‏ پولیس مقابلے ‏ خودکش جیکٹ دستی بم ‏ ڈیٹونیٹر ‏

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، تین ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ شام ۱۲:۴۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا ، خدا بخش گوٹھ میں پولیس مقابلے میں  تین دہشت گرد ہلاک  ہو گئے ۔ خودکش جیکٹ، دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد  کر لیا گیا۔ روشنیوں کے شہر میں اَمن دشمنوں کے عزائم ناکام  بنا دیے گئے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  کامیاب کارروائی کی اور 3 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگاکر منصوبہ خاک میں ملادیا ۔ ناردرن بائی پاس پر خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ، اَمن دشمنوں سے فائرنگ کے تبادلے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی

کراچی میں سرکاری گاڑیاں چھیننے ، چوری ہون...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ دن ۱۰:۲۰ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں سرکاری گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کی اہم وجہ سامنے آگئی، مبینہ ٹاؤن سے گرفتارسرکاری گاڑیاں چھیننےوالے گروہ کے کارندے فیاض علی عرف عمیر  نے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا۔ گرفتار کار لفٹر  فیاض علی عرف عمیر کا ویڈو بیان  92 نیوز نے حاصل کرلیا،، ملزم عمیر نے انکشاف کیا کہ کراچی  سے سرکاری گاڑیاں چھین کر شہر سے باہر  منتقل کرنا آسان ہوتا ہے جبکہ ٹریکر نہ ہونے کے باعث سرکاری گاڑی بندنہیں ہوتی۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتارملزم امیر بخش نامی ملزم کے ساتھ 2014 سے وارداتیں کر رہا تھا ،جبکہ مجاہد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی پولیس مقابلہ

کراچی ، گلشن جمال میں مبینہ پولیس مقابلہ ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے  ، ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے ،92 نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔ کراچی میں لٹیروں کی شامت آگئی  ، ڈالمیا کے قریب گلشن جمال میں تین ڈاکوؤں کوڈکیتی کی کوشش بہت مہنگی پڑگئی ،پولیس سے مقابلے میں تینوں لٹیرے ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 3 ملزمان گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے ، علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع کرنے پر پولیس پہنچ گئی اور گلی کی نکڑ میں کھڑے ہوکر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز