Tag Archives: پولیس حراست

دوبارہ پوسٹمارٹم ‏ صلاح الدین ‏ قبر کشائی ‏ کامونکی ‏ ‏92 نیوز پولیس حراست

دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے صلاح الدین کی قبر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام ۶:۳۶ شام

کامونکی ( 92 نیوز) پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے لئے قبر کشائی کی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی کی زیر نگرانی قبر کشائی کا عمل  ہوا۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ دوبارہ پوسٹمارٹم اور قبر کشائی سے  بہت تکلیف ہوئی ، تفتیش کا نظام بہتر ہونا چاہئے ۔ میڈیکل بورڈ نےصلاح الدین کے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل کرلیا ،  نمونے فرانزک لیب لاہور جائیں گے اور وہیں سے حتمی رپورٹ جاری ہوگی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ سے صلاح الدین کی میت گورالی کیلئے روانہ کر دی گئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس حراست ‏ عامر مسیح پوسٹ مارٹم رپورٹ لاہور ‏ ‏92 نیوز تھانہ شمالی چھاؤنی ‏ چینل 92 نیوز ‏

پولیس حراست میں  عامر مسیح کی ہلاکت ، پوس...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۱ شام ۷:۲۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں پولیس حراست میں  ہلاک ہونے والے عامر مسیح کی پوسٹمارٹم رپورٹ  میں بھی تشدد کی تصدیق ہو گئی ۔اسپتال کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج اور پوسٹ مارٹم رپورٹ نے انکوائری کمیٹیز کے  لئے آسانی پیدا کر دی ۔ چینل 92 نیوز کو موصول ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عامر پر تشدد کی تصدیق ہو گئی ، جبکہ عامر  کے جسم  کے مختلف حصوں  پر تشدد کے نشانات   کے علاوہ  دونوں ہاتھوں ،پاؤں،کمراور بازوؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ عامر مسیح کی پسلیاں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس حراست صلاح الدین سپرد خاک کامونکی ‏ ‏92 نیوز رحیم یارخان ‏ ذہنی معذور ‏ اے ٹی ایم

پولیس حراست میں دم توڑنے والا صلاح الدین ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۳ شام ۱:۲۳ شام

کامونکی ( 92 نیوز) رحیم یارخان پولیس حراست  میں دم توڑنے والا صلاح الدین کامونکی میں سپردخاک کر دیا گیا ،  صلاح الدین کے والد کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او ،تفتیشی اور اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، صلاح الدین کی مبینہ  پولیس  تشدد سےہلاکت پر اہل علاقہ  میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ رحیم یارخان پولیس کی بربریت کا نشانہ بننے والے ذہنی معذور صلاح الدین  کو کامونکی میں سپردخاک کردیا گیا،نماز جنازہ  میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او محمود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صلاح الدین پولیس حراست انکوائری ‏92 نیوز اے ٹی ایم

صلاح الدین کا پولیس حراست میں انتقال، انک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ دن ۱۱:۴۴ دن

رحیم یار خان ( 92 نیوز) اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر کارڈ چوری کرنے والا ملزم صلاح الدین   رحیم یارخان پولیس کی حراست میں انتقال کر گیا،ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ملزم صلاح الدین پرتشددکرتے رہے ہیں ، مقتول والد کا کہنا تھا کہ بیٹا ذہنی معذورتھا،پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر کارڈ چوری کرتے ہوئے ٹیڑھی میڑھی شکلیں بنانے والا ملزم پولیس حراست میں موت کئی سوال چھوڑ گئی ، صلاح الدین کےورثا شیخ زید اسپتال رحیم یار خان پہنچے تو لاش دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے۔ ملزم صلاح الدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز