پولیس

February 7, 2021
کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گیا۔

February 3, 2021
سوات، پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
سوات (92 نیوز) سوات کے علاقہ سیدوشریف میں پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تھپڑ برسائے اور لاتیں ماریں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او اور تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

February 2, 2021
جی الیون حادثہ، پولیس گرفتاری سے قبل ملزم نے عبوری ضمانت کرالی
اسلام آباد (92 نیوز) جی الیون حادثہ میں پولیس گرفتاری سے قبل ملزم نے عبوری ضمانت کرالی۔

January 29, 2021
بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں اور پولیس میں جھڑپیں، مظاہرین پر لاٹھی چارج
ہریانہ (92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج شدت اختیارکرنے لگا۔ ہریانہ میں احتجاجی مظاہرے کے جواب میں پولیس کے حامی بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کے بعد فریقین گتھم گتھا ہوگئے، شدید جھڑپوں پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسادیئے، لاٹھی چارج بھی کیا۔

January 29, 2021
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا پانچ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف ہے۔

January 14, 2021
کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، بھارت سے تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں حساس اداروں اور پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے تربیت یافتہ دہشتگرد منصور علی عرف انیل گرفتار کر لیا۔