Tag Archives: پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن، صوبائی آرڈیننس کیخلاف، رٹ پٹیشن تیار، لاہور، 92 نیوز

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن نے صوبائی آرڈیننس ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۳ شام ۲:۴۳ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے صوبائی حکومت کے آرڈیننس کیخلاف رٹ پٹیشن تیار کرلی، پنجاب حکومت ،سیکرٹری قانون اورسیکرٹری پنجاب اسمبلی کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری، پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی رہنما اور ن لیگ رہنما سمیع اللہ خان نے پنجاب حکومت کے آرڈیننسوں کے خلاف رٹ پٹیش تیار کی۔ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 16آرڈیننس غیرقانونی طورپرپاس کیے، اسمبلی میں یہ آرڈیننس سیشن سے پہلے یاسیشن کے خاتمے کے بعد پیش کیے جنہیں گورنر پنجاب نے اسمبلی سیشنز کاانتظارکیے بغیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی، ن لیگ، حکومت، قانون سازی، فری ہینڈ، لاہور، 92 نیوز

پنجاب اسمبلی، ن لیگ کا حکومت کو قانون ساز...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۸ شام ۴:۳۸ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دے دیا، حکومت نے اپوزیشن کی غیرموجودگی میں 12 سے زائد قانون پاس کرلیے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی مفاہمتی سیاست یا اراکین کی عدم دلچسپی کے سبب اپوزیشن نے حکومت کو قانون سازی کے عمل میں فری ہینڈ دیدیا۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے 166 اراکین ہیں، قانون سازی کے دوران اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان سے ہی غائب رہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی میں ارکان آمنے سامنے، ایوان ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۱ شام ۴:۰۱ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شروع ہونے والی گرما گرمی، مجرے اور گالیوں تک پہنچ گئی۔ ارکان آمنے سامنے آگئے، تلخی بڑھی تو حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ایوان میں معذرت کرنا پڑی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ پنجاب اسمبلی میں مہنگائی پر بحث ٹماٹر کا خوب تذکرہ رہا، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی بولے دو کلو ٹماٹر خریدیں تو ایف بی آر کا نوٹس آجاتا ہے اس عوام پر آج کیا گزر رہی ہے جس نے 126 دن دھرنے میں بھنگڑے ڈالے اپوزیشن رکن کے یہ الفاظ حکومتی بنچوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسلم لیگ نون ، پنجاب اسمبلی ، قائمہ کمیٹیوں ، استعفے ، فیصلہ

مسلم لیگ نون کا پنجاب اسمبلی میں قائمہ کم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ شام ۶:۱۷ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرد موسم میں سیاسی حِدت نکتہ عروج پر پہنچنے لگی۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کل صبح 10 بجے قائمہ کمیٹیوں سےاستعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع کروائے گی۔ قائمہ کمیٹیوں کے سو ممبرز میں سے ستانوے کے استعفے مسلم لیگ ن کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ تین ارکان کے استعفے بھی جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔ مسلم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز منی لانڈرنگ کیس مسلم لیگ ن ‏ اپوزیشن لیڈر ‏ پنجاب اسمبلی

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی ت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ شام ۱۲:۳۱ شام

لاہور (92 نیوز)  منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کر دی گئی ۔ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے احتساب عدالت لاہور  پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کے  جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کی عدالت پیشی پر کارکنوں نے  حسب روایت ہلڑ بازی اور دھکم پیل کی ، جب کہ پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ شہباز ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ ‏21 اگست لاہور ‏ ‏92 نیوز احتساب عدالت ‏ اثاثہ جات کیس ‏ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ‏ کرپشن ‏ سرخروہ شریف فیملی

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۰۶ شام ۹:۰۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز  کے جسمانی ریمانڈ میں اکیس اگست تک توسیع کردی،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی  نے مؤقف اختیارکیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی،سرخروہوں گا، شہبازشریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزموں آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوسخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاگیا ۔ حمزہ شہباز نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی،سرخ روہوں گے۔ نیب پراسیکیوٹرنے حمزہ شہباز کے مزید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس  اپوزیشن کے شور شرا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا آج ہونےوالا اجلاس بھی اپوزیشن کے شور شرابے کی نذر ہوگیا، اپوزیشن نے حمزہ شہباز اورسلیمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے،ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔ حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر  پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ  ہوا ، ڈپٹی اسپیکر نے رانا مشہود اور طاہر خلیل کو ڈانٹ دیا ، شور شرابے کے باعث … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم صفدر سرکاری گاڑی برآمد قانونی کارروائی پنجاب اسمبلی تحریک التواء جمع لاہور ‏ ‏92 نیوز مسرت جمشید چیمہ ‏ عدالتی فیصلے ‏ نوازشریف ‏ مجرم قرار ‏

مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر ق...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر قانونی کارروائی کے لئے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی ۔ تحریک التواء پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی  مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ  عدالتی فیصلے اور نوازشریف کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وہ تمام مراعات واپس کرنے کے پابند تھے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  حکومت نے 28جون 2019کو  شریف خاندان کو کابینہ ڈویژن کی گاڑی واپس کرنے کے لیے  بیگم مریم  صفدر کو خط لکھا گیا تھا ، اس گاڑی کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ‏ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ تحریک انصاف پیپلزپارٹی ‏ ن لیگ کو نوٹسز جاری

ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوش...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام ۲:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 3 کروڑ 98 لاکھ سے زائد  مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جائیداد کی مالیت  اڑھائی کروڑ ظاہر کی تو 24 لاکھ روپے کے 3 ٹریکٹر، 38 لاکھ کی 2 گاڑیاں اور 13 لاکھ مالیت کا سونا بھی عثمان بزدار کے پاس ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی 18 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ تحریک انصاف کے علیم خان ارب پتی نکلے۔  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ‏ حکومتی ارکان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز رانا ثنااللہ ‏ ن لیگ ‏ باغی ارکان ‏ وزیراعلیٰ پنجاب ‏ عثمان بزدار ‏ غیر فطری اتحاد ‏ منطقی انجام ‏ اے پی سی ‏ رہی سہی ساکھ ‏ وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ بغاوت کا اعتراف ‏ وزیراطلاعات پنجاب ‏ صمصام بخاری ‏ پارٹی قیادت ‏ ضمنی الیکشن ‏ شہباز گل ‏ پنجاب اسمبلی

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ بھی مخل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) رانا ثنااللہ کو ن لیگ کے باغی ارکان  کے حوالے سے بیان مہنگا پڑگیا ،حکومتی رہنماؤں نے کھری کھری سنا ڈالیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ،اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، رانا ثناء اللہ نے اپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان پنجاب اسمبلی 3 ن لیگی ارکان ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے 3 ن ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ن لیگ کے تین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے۔ ارکان نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تینوں ارکان پنجاب ہاؤس سے الگ الگ اپنی گاڑیوں میں بنی گالہ پہنچے۔ نام بھی میڈیا کو ظاہر نہیں کئے گئے۔ ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کی فہرست پہلے ہی بھجوائی گئی تھی۔ وزیراعظم کی طرف سے ارکان کو ہائی ٹی دی گئی۔ ارکان نے پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا جبکہ دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی کثرت رائے آئندہ مالی سال بجٹ فنانس بل منظور

پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۲۵ شام ۷:۲۵ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور ہو گیا۔ فنانس بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اسمبلی میں ہونے کے باوجود ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے فنانس بل کی مخالفت بھی نہ کی۔ فناس بل خاموشی سے ایسے منظور ہوا جیسے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پندرہ منٹ میں فنانس بل منظور ہوا ، اپوزیشن نے تو بجٹ کے حوالے سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی ‏ بجٹ پر بحث ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، حکو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۴۷ شام ۴:۴۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گیا ،  حکومتی ا ور اپوزیشن اراکین آمنے سامنےآگئے،ایوان میں گو عمران گو اور گو حمزہ گو کے نعرے لگ گئے جب کہ اسپیکر ارکان کو چُپ کراتے رہے،حمزہ شہباز بولے کہ شور شرابے سے کچھ نہیں ہو گا،بجٹ عوام دشمن ہے  اسے مسترد کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث کا پہلا روز شور شرابے کے نام رہا ،  کان پڑی آواز سنائی نہ دی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ایوان کو کنٹرول کرنے کیلئےاسپیکر نے مداخلت کی اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رمضان شوگر ملز

رمضان شوگر ملز کیس، شہباز اور حمزہ پر فرد ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۴۸ شام ۸:۴۸ شام

لاہور ( 92 نیوز ) رمضان شوگر ملز  کیس میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف پر فراد جرم عائد نہ کی جا سکی ۔ عدالت نے  27 مارچ کی نئی تاریک دے دی ۔ احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز  کیس اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی ، عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے عدالت دیر سے پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا، آئندہ سماعت پر حمزہ پر فرد  جرم بھی عائد کی جائیگی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پھر پیش ہوئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب ، ارکان صوبائی اسمبلی ، تنخواہوں ، بل ، ترمیم ، عثمان بزدار

پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہیں بڑ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ شام ۱۰:۴۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے ارکان اسمبلی کی مراعات میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافے کا بل چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں منظورکر لیا گیا۔ بل کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب چار لاکھ پچیس ہزار اور اسپیکر دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کریں گے۔ ارکان کی تنخواہ اور مراعات تراسی ہزار ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے کر دی گئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی مراعات اتنی غیرمعمولی تو نہیں کہی جا سکتیں۔ ایوان میں پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز