Tag Archives: پشاور ‏

پشاور ‏ آٹے کی قیمتیں ‏ عوام پریشان ‏ ‏92 نیوز آٹے کا بحران ‏

پشاور میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ، ع...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں آٹے کا بحران ٹل گیا لیکن قیمتیں کم نہ ہوئیں ، 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فروخت ہورہاہے ، آٹے کی 85 کلو گرام بوری کی قیمت 4500 روپے میں ملنے پر نانبائی روٹی کی قیمت بڑھانے کےلئے پرتولنے لگے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی فلورملز کو گندم کا کوٹہ بڑھایا، افغانستان کو آٹے کی فراہمی پرپابندی عائد کی، پنجاب حکومت سے آٹے کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرائی، یہ تمام جتن کرنے کے بعد پشاور میں آٹے کا بحران تو ٹل گیا لیکن آٹے کی اصل قیمت بحال نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ کے پی کا لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنیکا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی کا لیویز اور خاصہ داروں ک...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن ۱۱:۱۰ دن

پشاور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر کسی کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا،صوبائی حکومت کے اقدام سے 48ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  کے پی نے کہا کہ  لیویز اور خاصہ دار فورس کے حوالے سےآج ایک تاریخی دن ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ  لیویز اورخاصہ دار فورس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو درپیش مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور ،فیشن شو میں طلبہ نے حسن کے جلوے بکھیر دیے ‏

پشاور ، فیشن شو میں طلبہ نے حسن کے جلوے بک...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ شام ۸:۲۹ شام

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی صوابی میں فیشن شو کا انعقاد  ہوا جس میں طلبہ  نے جدید  ملبوسات کی نمائش کر کے شرکا سے خوب داد سمیٹی۔ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تو ہر طرف حسن کے جلوے بکھیرے گئے، ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے جہاں فیشن ٹرینڈز کو متعارف کرایا وہاں حاضرین کو بھی خوب محظوظ کیا۔ ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طلباء اور طالبات نے شو میں خوب دلچسپی لی۔ ماڈلز نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈریپ

ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی کروڑوں م...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام ۵:۴۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی کروڑوں مالیت کی ادویات قبضے میں لے لیں ۔ ادویات ساز کمپنیوں کی من مانیوں کے خلاف ڈریپ حرکت میں آگیا ، لاہور ، کراچی اور پشاور میں کارروائیاں  کی گئیں ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  نے لاہور، کراچی اور پشاورمیں بڑی کارروائیاں  کی ،  غیرقانونی طور پرقیمتیں بڑھانے میں ملوث 28 کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ زائد قیمت وصول کرنے والی 83 کمپنیوں کا اسٹاک بھی قبضے میں لےلیا جبکہ  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 59 دواساز کمپنیوں کےخلاف کریک ڈاؤن  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور

پشاور ، بی آر ٹی منصوبہ کی بس نے افتتاح س...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ شام ۹:۴۰ شام

پشاور ( 92 نیوز) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کی بس نے افتتاح سے قبل ہی ایک خاتون کی جان لے لی ،  حیات آباد کے باغ ناراں کے قریب بی آر ٹی ٹریک عبورکرنے والی خاتون کو بس نے ٹکر ماردی ۔ پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی بس آزمائشی طور پر ٹریک پر چلائی جارہی تھی کہ اس دوران باغ ناراں حیات آباد کے قریب خاتون کو ٹکر ماردی۔  پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقہ تنگی سے تعلق رکھنے والی  30 سال کی خاتون لبنیٰ بی آرٹی ٹریک عبور کررہی تھی کہ بس سے ٹکرا گئی۔  خاتون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور

پشاور ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان ک...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۳:۳۶ شام ۳:۳۶ شام

پشاور ( 92 نیوز) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کامران رحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعلٰی پشاور  محمودخان نے 23 مارچ کو منصوبے کا افتتاح نہ ہونے پرانکوائری کا حکم دیا تھا۔ پشاور میں جدید سفری سہولت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا 23 مارچ کو افتتاح نہ ہونے پر وزیراعلٰی محمود خان نے جو دبنگ اعلان کیا تھا، اس پرعملدرآمد شروع ہوگیا۔ وزیراعلٰی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔ ذرائع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مشال قتل کیس ‏

مشال قتل کیس ، دو ملزموں کو عمر قید کی سزا ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

پشاور ( 92 نیوز) عبدالولی خان یونیورسٹی  مردان میں قتل ہونے والے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کیس میں  دو ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی جب کہ دو ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ملزم عارف  اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔ ملزم صابر مایار اور اظہار عرف جونی کو بری کر دیا گیا۔ اس سے قبل ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مرکزی ملزم کو سزائے موت جب کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۳۰ شام ۱:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مری میں بھی موسم ابر آلود ہے جب کہ  سوات، کالام، مالم جبہ، دیربالا اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ سمیت مختلف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز