پشاور بی آرٹی میں 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
December 5, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی میں دو ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق میگا پراجیکٹ کی ابتدائی لاگت 49 اربے سے بڑھ کر 66 ارب روپے تک پہنچی، بی آر ٹی بسوں کو چلانے کےلئے ایک ارب روپے سے زائد سبسڈی کی ضرورت ہے۔