Tag Archives: پرویز مشرف

مشکل ، گھڑی ، پرویز مشرف ، موقع ، مہوش حیات

مشکل کی اس گھڑی میں پرویز مشرف کو کم ازکم ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ شام ۹:۵۸ شام

 کراچی (92 نیوز) مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئیں۔ ستارہ امتیاز سے نوازی جانے والی اداکارہ کہتی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پرویز مشرف کو کم ازکم ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مہوش حیات نے پرویز مشرف کی دبئی کے ایک اسپتال سے جاری کی گئی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا پرویز مشرف ہمارے ملک کے صدر رہے ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں رہنمائی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا قانون کسی بھی شخص کو جرم ثابت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سنگین غداری کیس‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سابق صدر ‏ پرویز مشرف ‏ سنگین غداری کیس

سنگین غداری کیس ، پراسیکیوشن کی نئی ٹیم ک...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ شام ۱۲:۱۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس  میں نئی پراسیکیویشن ٹیم خصوصی عدالت میں پیش ہوئی  جسے تیاری کیلئے 15 دن کا وقت دینے کی استدعا کی تو عدالت نے منظور کرلی گئی ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،  پراسیکوٹر علی ضیاء باجوہ نے موقف اپنایا کہ کل تعیناتی ہوئی ساتھ ہی تین ہزارصفحات پرمشتمل ریکارڈ بھی ملا ، سابق پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل پرانحصارنہیں کرینگے ۔ نئی پراسیکیوشن ٹیم نے ریکارڈ دیکھنے کیلئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف ، سنگین غداری کیس، علی ضیاء باجوہ ، حکومتی وکیل ، مقرر

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، علی ض...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۱ شام ۶:۰۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں علی ضیاء باجوہ کو حکومتی وکیل مقرر کر دیا گیا۔ سنگین غداری کی خصوصی عدالت میں کل ہونے والی سماعت کےدوران علی ضیاء باجوہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنگین غداری کیس میں علی ضیاء باجوہ کو حکومتی وکیل مقررکیا۔ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی سماعت کل ہو گی۔ دوسری طرف سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو شدید علالت کی حالت میں دبئی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چکر پرویز مشرف دبئی ‏ ‏92 نیوز سابق صدر ‏ جنرل (ر) ‏ پرویز مشرف ‏ ویڈیو بیان اسپتال منتقل

چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھے اسپتال ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۰ دن ۸:۱۰ دن

دبئی ( 92 نیوز) سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ  چکر آنے کے بعد بے ہوش ہو گیا جس کے بعد مجھے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ طبیعت  بہت خراب ہے ، استپال آنا لگا رہتاہے ، امید ہے مجھے عدالت سے انصا ملے گا ، میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا ، میرے وکیل کو بھی نہیں سناجارہا ۔ سابق صدر و جنرل (ر) کا کہنا تھا کہ کئی جنگیں لڑ چکا ہوں ، ملک کی 10 سال خدمت کی ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف، شدید علالت، دبئی، اسپتال منتقل، 92 نیوز

پرویز مشرف شدید علالت کی باعث دبئی کے اسپ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۲ شام ۸:۳۲ شام

دبئی (92 نیوز) سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو شدید علالت کی حالت میں دبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا،  پرویز مشرف کے فیملی ڈاکٹر معید بھی امریکن ہاسپٹل میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز پرویز مشرف کا علاج کررہے ہیں، ابھی تک اسپتال ذرائع نے ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ سابق صدر صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے دبئی میں موجود ہیں۔ اکتوبر کے مہینے میں ایک میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پرویز مشرف کو ایک جان لیوا بیماری لاحق ہے۔ علاوہ ازیں چند روز قبل غداری کیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

غداری کیس فیصلہ محفوظ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ سنگین غداری کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ لارجر بینچ ‏ پرویز مشرف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو مش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۱ شام ۲:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو مشرف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا، عدالت نے محفوظ کیا فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں  لارجر بینچ نے حکومتی اور وکیل پرویز مشرف کی درخواستوں  پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی آپشن دی؟ ۔ جس پر  بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ  جی عدالت نے آپشن دی مگر انہوں نے اسے قبول نہیں کیا،  پرویز مشرف بیمار اور اس پوزیشن میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کو بھگوڑا اور غد...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام ۹:۱۹ شام

کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کو بھگوڑا اور غدار قرار دے دیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیف جسٹس کے مطابق اس کے کیس کا فیصلہ جلد آنے والا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سننے میں آرہا ہے عمران نیازی کی حکومت غدار بھگوڑے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے، عدالتی تاریخ کا اہم موقع ہے ، تمام پاکستانی عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کہتے ہیں اداروں نے عوامی خواہشات کا احترام نہ کیا تو قوم کو تحریک انصاف کے عذاب سے نہیں بچا سکیں گے، کل اے پی سی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف غداری کیس فیصلہ محفوظ لاہور ‏ ‏92 نیوز

پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۹ شام ۱۲:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوالات اٹھا دیے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف اسلام آباد کے رہائشی ہیں، لاہورہائیکورٹ کیس کیسے سن سکتی ہے، عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کو مزید دلائل کیلئے کل تک کی مہلت دےدی۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ  خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو مؤقف سنے بغیر غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا، بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج مقیم ہوں ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف سنگین غداری کیس فیصلہ محفوظ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے فریقین سے 26 نومبر تک تحریری دلائل بھی طلب کرلئے ۔ خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا استغاثہ ٹیم کو ہٹانے سے پہلے عدالت سے اجازت لی گئی؟، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت تبدیلی کے بعد پراسیکیوٹراکرم شیخ نے استعفیٰ دیا ، اکرم شیخ کی ہدایت پر استغاثہ کی نئی ٹیم لگائی گئی تھی، حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سنگین غداری کیس پرویز مشرف حق دفاع ختم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز خصوصی عدالت ‏ مفرورملزم ‏ سپریم کورٹ ‏

پرویز مشرف سنگین غداری کیس ، حکومت نے است...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۵ شام ۷:۴۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم فارغ کر دی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر نے ایک بار پھر التواء کی درخواست دائر کر دی اور موقف اختیار کیا کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتا۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم فارغ کر دی۔ کیا استغاثہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

غازی عبدالرشید قتل کیس پرویز مشرف درخواست مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ ‏

غازی عبدالرشید قتل کیس، پرویز مشرف کی درخ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۸ شام ۳:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی مقدمہ خارجہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر 2013 میں درج ہوئی، اب کیس کس مرحلے پر ہے، ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس کا چالان 2014 میں عدالت میں جمع ہوا، کچھ معلوم نہیں ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت

پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۸ شام ۱۲:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار ہو گئے، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ خصوصی عدالت اسلام آباد میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ،جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ مقرر ہوئے ہیں ،جسٹس وقار احمد سیٹھ اس وقت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف

پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ غی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ شام ۱۱:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام”جواب چاہئے” میں اظہارخیال کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا یہ مقدمہ کابینہ سے منظوری لیے بغیر بنایا گیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی گیارہ ستمبر کو نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام “جواب چاہئے” میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت کا مطلب وفاقی کابینہ ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی تشریح کرچکی ہے۔ آرٹیکل 6 یا کسی بھی حکم کی وفاقی کابینہ سے منظوری ضروری ہے۔ واضح رہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سنگین غداری کیس پرویز مشرف حق دفاع ختم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز خصوصی عدالت ‏ مفرورملزم ‏ سپریم کورٹ ‏

سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا حق دفاع ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کا حق دفاع ختم کر دیا گیا  ،  خصوصی عدالت نے ریمارکس دیے کہ مفرورملزم وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو  مشرف کے دفاع کے لئے  وکلاء کے نام اور فیس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیے کہ عدالت فیصلہ کرے گی مشرف کیلئے کس وکیل کی خدمات لینی ہیں، مشرف خود کو قانون کے حوالے کریں تو اپنی مرضی کا وکیل کر سکتے ہیں۔ خصوصی عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی بیماری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، فواد چودھری ‏

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۴ شام ۱:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گھر کو لوٹنے والے لٹیرے ہی شور مچا رہے ہیں، یہ بجلی کے نظام میں 1250 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ کر گئے تھے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 26 ملین ڈالر ملک سے باہر بھیجنے اور پھر منگوانے کے  الزامات ہیں، انہوں نے  پاکستان سے پیسے فالودے والے،ٹیکسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز