Tag Archives: پروڈکشن آرڈر

اسپیکر ، پروڈکشن آرڈر ، عدالتی حکم ، شاہد خاقان

اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر نہیں، عدالتی ح...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۷ شام ۹:۵۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) شاہد خاقان نے کہا وہ اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر نہیں، عدالتی حکم پر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کا دوسرا روز بھی ہنگامہ خیز رہا۔ پروڈکشن آرڈر پر طویل عرصے بعد جیل سے قومی اسمبلی آنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسپیکر اسد قیصر پر برس پڑے اور کہا اسپیکر صاحب آپ سے پروڈکشن آرڈر کی بھیک مانگنے نہیں آیا۔ پروڈکشن آرڈر کے لیے آپ کو تین خط لکھے، آپ نے کہا عدالت جاؤ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہاؤس کے پانچ ارکان جیل میں ہیں، آپ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے چاہئیں تھے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم پروڈکشن آرڈر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

وزیر اعظم کی پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام ۳:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پرودکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کر دی ، معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،کابینہ اجلاس میں  حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن  میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں  ، ایسے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس فریال تالپور پروڈکشن آرڈر سندھ اسمبلی کراچی ‏ ‏92 نیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور پروڈکشن آرڈرز پر سندھ اسمبلی پہنچیں جہاں پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ فریال تالپور کی آمد پر اسپیکر آغاسراج درانی نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ استقبال کیا ۔ فریال تالپور نے کہا کہ  وہ بے گناہ ہیں ، میرےلیےیہ جیل اور حالات نئےنہیں۔ اپنے خطاب میں فریال تالپور نے کہا کہ  پروڈکشن آرڈر پر پیش ہونے کا موقع ملا ہے ،  اسپیکر اور اپنے ایوان کےارکان کاشکریہ ادا کرتی ہوں، سندھی عورت کی حیثیت سےکہتی ہوں کہ کبھی گھبرانانہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

زرداری سعد پروڈکشن آرڈر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نیب ‏ خواجہ سعد رفیق ‏ بجٹ منظوری ‏ نوراکشتی ‏ اپوزیشن ‏ روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز ‏ آصف زرداری ‏ خواجہ سلمان رفیق ‏

 زرداری  اورسعد کے پروڈکشن آرڈر بجٹ منظ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب کی زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری اور کیمپ جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر بجٹ منظوری کیلئے معاملات طے پانے پر جاری ہوئے،اجلاس کے دوران اپوزیشن بطور نوراکشتی شور شرابا ضرور کرے گی، اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ آصف زرداری اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیسے جاری ہوئے،نائنٹی ٹو نیوز نے کھوج لگا لیا،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے تین اہم رہنماؤں نے حکومت سے معاملات طے کر لئے ہیں۔ روزنامہ 92 نیوز میں شائع خبر کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فریال تالپور ‏ سندھ اسمبلی ‏ پر اسرار خاموشی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز پروڈکشن آرڈر ‏

فریال تالپور کو سندھ اسمبلی نہ لانے پر جی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ دن ۱۰:۳۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود فریال تالپور  کوسندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں لایا گیا، جیالے رہنماؤں کی پراسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں  کہ کہیں پس پردہ معاملے پر کوئی انڈراسٹینڈنگ تو نہیں ہوچکی ہے؟۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور  کی گرفتاری کے معاملے پر جیالے رہنماؤں کی پراسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے۔ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں نہ لانے کے باوجود پیپلزپارٹی نےکوئی احتجاج نہیں کیا،صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے 17 جون کو فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے  تھے۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ نیب کیس میں زرداری ہاؤس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زرداری پروڈکشن آرڈر ‏ شہباز شریف پیپلزپارٹی شہ

زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے بغیر بجٹ تقریر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے بغیر بجٹ تقریر کرنے پر پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت ناراض ہو گئی، موقف اپنایا کہ  جب تک پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوتے تقریر نہیں کرنا چاہئے تھی، اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ ایک طرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں قربتیں بڑھانے کے لئے سینئر قیادت کی ملاقاتیں جاری ہیں  تو دوسری جانب اپوزیشن لیڈر کی قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر پر پیپلزپارٹی کی قیادت نالاں ہے،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں محبت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی ‏ فریال تالپور ‏ پروڈکشن آرڈر ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز آصف زرداری ‏

پیپلزپارٹی کا فریال تالپور کے پروڈکشن آ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی نے نیب کے ہاتھوں گرفتار آصف زرداری کی بہن اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کےپروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے،فریال تالپور کو جیل میں قید کیےجانے کےخدشےکےپیش نظر پروڈکشن آرڈرنہیں جاری کرائےگئے۔ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر  جاری کروانے کے لئے شورشرابہ کرنے والوں نے  فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر  پر خاموشی اختیار کر لی ، پیپلزپارٹی نے فریال تالپور کےلیےپروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کےپیغام کےبعد فریال تالپور کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنےسےروکاگیا، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نیب کی خصوصی احکامات پراسلام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ ناقابل ضمانت جرائم ‏ جرائم میں ملوث ارکان اسمبلی ‏ پروڈکشن آرڈر ‏ بلاول بھٹو ‏ محسن داوڑ ‏ علی وزیر ‏ پارلیمان کا تحفظ ‏ پارلیمانی ضمانت ‏ پارلیمنٹرینز ‏ نظریہ پاکستان ‏ شہبازشریف ‏ آغا سراج درانی ‏ خواجہ برادران ‏ عبدالعلیم خان ‏ معاون خصوصی برائے اطلاعات ‏ فردوس عاشق اعوان ‏ ‏92نیوز سے گفتگو

جرائم میں ملوث ارکان اسمبلی کا پروڈکشن آ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ شام ۹:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ناقابل ضمانت جرائم میں ملوث ارکان اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر کی آڑ میں چھپنا معمول بن گیا۔ بلاول بھٹو کا محسن داوڑ اور علی وزیر کیلئے تازہ ترین مطالبہ سب کے سامنے ہے، جرائم میں ملوث ارکان اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر کی آڑ میں چھپنا معمول بن گیا ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کیلئے پارلیمان کا تحفظ اور پارلیمانی ضمانت کب تک،ملزمان کیلئے ’’پروڈکشن آرڈر‘‘ کی روایت نے لاتعداد سوالات اٹھا دیئے؟،عوامی ووٹ پرپارلیمان کا حصہ بننے والے عوام سے بالاتر کیوں ہیں ؟۔ ناقابل ضمانت جرائم پرعدلیہ کو بائی پاس کرکے پروڈکشن آرڈر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ، مراد سع...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ شام ۱۲:۰۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس  شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جس کے باعث قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے اور گیس قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا لیکن پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو کون پکڑے گا، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شیخ رشید نون لیگ پروڈکشن آرڈر شریف برادران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ شام ۶:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ہیں۔ شیخ رشید کی ایک بار پھر شریف برادران پر کڑی تنقید سامنے آئی۔ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کئے جاتے ہیں  اور شریف برادران کو بیس سال پہلے کون سی بیماریاں تھیں سب کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا ان کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کیئے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں ۔ شریف برادران کو بیس برس پہلے بھی یہی بیماریاں تھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ ملک کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز