Tag Archives: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

تین سال افسروں کے تبادلوں کی سفارش اسلام آباد ‏ روزنامہ 92 نیوز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ‏ ذیلی کمیٹی

تین سال ایک عہدے پررہنے والے افسروں کے تب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن ۱۰:۰۱ دن

اسلام آباد ( روزنامہ 92 نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور محکموں میں تین سال سے زائد ایک ہی آسامی اور سٹیشن پر تعینات افسران کے ٹرانسفر کی سفارش کردی، کنوینر کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام وفاقی ادارے اور خود مختار ادارے پی اے سی کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں ۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنوینر نورعالم خاں کی سربراہی میں ہوا  ،  کنوینر نے وزارت مواصلات کے سیکرٹری کو احکامات دیئے کہ وزارت اور اسکے ماتحت ذیلی اداروں کے افسران پی اے سی یا پارلیمنٹرینز کو تبادلے رکوانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرم...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کر لی، لیگی صدر نے کہا کہ پارٹی نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے دیا ہے ۔ شہباز شریف نے انتخابی دھاندلی کے معاملے پر قائم کمیشن سے استعفے دینے کا بھی فیصلہ کرلیا اور کہا کہ فضل الرحمان کو پوری طرح سپورٹ کریں گے ۔ بجٹ کی چھوٹ ایک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر ‏ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‏ فواد چودھری ‏ شہبازشریف ‏ ای سی ایل ‏ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

حکومتی فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۲۹ شام ۹:۲۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اپنی حکومت کےخلاف ہی بول پڑے کہا کہ حکومتی فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارتیں غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سےتبدیل ہوئیں، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ہوتا تو باہر نہ جا پاتے۔ فواد چودھری نے کہا کہ  میں کہتا رہا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین مت بنائیں ، مگر انہیں بنا دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

رانا تنویر چیئرمین پی اے سی نامزد، خواجہ آصف پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

رانا تنویر چیئرمین پی اے سی نامزد، خواجہ ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ شام ۲:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے  رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی  جبکہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اسپیکر قومی اسمبلی کو رانا تنویر کوچیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کے لئے خط لکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد  چیئرمین پی اے سی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس وقت چیئرمین  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پاس ہے ۔ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کے ریفرنسز میں نامزد ہے ، ان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اطلاعات فواد چودھری شہباز شریف نیب فیاض الحسن چوہان لڈیاں

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۱۱ شام ۵:۱۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی شہباز شریف پر تنقید جاری  ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بار  پھر شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا اس فورم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیب کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ اختیارات  میں کمی نہیں کر رہے بلکہ مزید آزادی دینے  کے لئے تیار ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شیخ رشید نون لیگ پروڈکشن آرڈر شریف برادران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ شام ۶:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا نون لیگ والوں کو روز پروڈکشن آرڈر مل رہے ہیں۔ شیخ رشید کی ایک بار پھر شریف برادران پر کڑی تنقید سامنے آئی۔ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کئے جاتے ہیں  اور شریف برادران کو بیس سال پہلے کون سی بیماریاں تھیں سب کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا ان کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کیئے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں ۔ شریف برادران کو بیس برس پہلے بھی یہی بیماریاں تھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ ملک کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر ریلوے شیخ رشید شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ماڈل ٹاؤن 121 کیسز

وزیر ریلوے شیخ رشید کا شہباز شریف کے خلاف ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۳۸ شام ۲:۳۸ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کو خط لکھوں گا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپنے کسی ممبر کو ڈراپ کریں۔ وزیر ریلوے نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زرداری اور شریف خاندان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کے لئے کوئی نہیں نکلا۔ انہوں نے بلاول کو زرداری سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جس پر ماڈل ٹاؤن سمیت121 کیسز ہوں کیا وہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز