Tag Archives: پاک فوج

بھارتی فوج ایل او سی اشتعال انگیزی سپاہی نعمت ولی شہید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ جنگی جنون ‏ بھارت کی فوج ‏ معاہدے کی خلاف ورزی ‏ پاک فوج ‏ آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ،...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فوج کی جانب سے ایل او سی  پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی گئی ، بھارتی فورسز نے  ایل او سی  پر بروہ اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے  سپاہی نعمت ولی شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز نے  سول آبادی کو نشانہ بنایا ، فائرنگ سے گاؤں  سریاں کی دو خواتین زخمی ہوئیں  جب کہ پاک فوج کا ایک سپاہی  نعمت ولی مادر وطن پر قربان ہو گیا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میر پور آزاد کشمیر ‏ زلزلے سے اموات ‏ مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز پاک فوج ‏ دستے ‏ انتظامی ادارے ‏ ریلیف کے ساتھ بحالی ‏ آئی ایس پی آر آرمی چیف ‏ جنرل قمرجاوید باجوہ ‏

میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے اموات کی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

مظفر آباد ( 92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر میں آنے والےزلزلے میں اموات کی تعداد 39ہوگئی ،  پاک فوج کے دستے اور انتظامی ادارے ریلیف کے ساتھ بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےزلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، حالات معمول پرلانےکیلئےسول انتظامیہ کی بھرپورمدد کرنے کی ہدایت کی ۔ میر پور آزاد کشمیر میں آنے والےہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39ہوگئی،ساڑھے چھ سو کے قریب زخمی ہوئے،پاک فوج کے دستے اور انتظامی ادارے ریلیف کے ساتھ بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک سری لنکا سیریز ‏ نیشنل اسٹیڈیم ‏ رینجرز کراچی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج فل ڈریس ریہرسل

پاک سری لنکا سیریز ، نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۸ شام ۳:۱۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) پاک سری لنکا سیریز کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم  کراچی کا کنٹرول فورسز نے سنبھال لیا ، پاک فوج کے کمانڈوز نے فل ڈریس ریہرسل بھی کی ۔ پاک سری لنکا سیریز کیلئے تیاریاں عروج پر  پہنچ گئی ، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو سجانے کا کام جاری  ہے جب کہ پچز تیار ہو گئی ہیں ۔ براڈ کاسٹرز لائیو ایکشن دکھانے کیلئے متحرک ہیں اور  شائقین کیلئے کرسیوں کو بھی چمکادیا گیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات  کئےگئے ہیں ، اسٹیڈیم کا کنٹرول رینجرز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی آرمی چیف، الزام تراشیاں،پاک فوج، منہ توڑ جواب،وزیرا عظم،ترجمان دفترخارجہ ،راولپنڈی ،92نیوز

بھارتی آرمی چیف کی الزام تراشیاں، پاک فوج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۶ دن ۵:۵۶ دن

راولپنڈی (92نیوز) بھارتی آرمی چیف ہوا میں تیر چلانے لگے،وزیراعظم عمران خان کا مئوقف درست ثابت ہونے لگا، جعلی فلیگ آپریشن سے پہلے جنرل بپن راوت نے دہشت گردوں کے اڈوں کا واویلا شروع کردیا، پاک فوج نے کہا بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی کا ثبوت ہے۔امن کی خواہش کے جواب میں انتشار کی پالیسی، بھارتی آرمی چیف گیڈر بھبکیوں کے بعد الزامات پر اتر آئے، پاک فوج نے بھی دیا منہ توڑ جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا دراندازی کا الزام مس ایڈونچر کا بہانہ تلاش کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان سر زمین ‏ پاک فوج ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز آئی ایس پی آر

افغان سر زمین سے دہشتگردوں کے دوحملے ، پا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۵ شام ۴:۴۵ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) افغان سر زمین سے پھر دہشتگرد پاکستان پر حملے کرنے لگے ، مغربی سرحد سے دہشتگردوں کے دو حملوں کے واقعات میں پاک فوج کے چار جوان دھرتی پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان دیر کے علاقے میں باڑ کی تنصیب میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ، حملے میں  وطن کے تین بیٹے اپنی دھرتی ماں پر قربان ہو گئے ۔ شہداء میں 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب سواتی ،28 سالہ لانس نائیک امین آفریدی ، 22سالہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لائن آف کنٹرول ، بھارتی فوج ، بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج ، جوان ، شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام ۱۰:۴۵ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج نے سیزفائر معاہدے کی خلاف کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا ۔ شہید سپاہی کا تعلق بہاولنگر سے ہے ۔  پاک فوج بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک فوج ‏ اعلیٰ سطح ‏ تقرر و تبادلے ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ آئی ایس پی آر ‏

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام ۳:۴۲ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے کئے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس  کو  کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کیاگیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر جنوبی کمانڈ مقرر کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پی او ایف واہ  اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز تعینات کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

پاک فوج ، 4 میجر جنرلز ، لیفٹیننٹ جنرل ، عہدے ، ترقی

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۳ شام ۵:۰۳ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر ،میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا  شامل  ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

جارحیت ٓرمی چیف راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز جنرل قمر جاوید باجوہ ‏ پاک فوج آئی ایس پی آر ‏ ترجمان

مشرقی سرحد پرکسی بھی جارحیت سےنمٹنے کیلئ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام ۹:۱۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مشرقی سرحد پر کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل طو رپر تیار ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  چیف  آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر سے جڑے مشرقی سرحدی خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔مشرقی سرحد پر کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت یاد رکھے اب جواب 27 فروری سے بھی سخت ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر فارمیشن ہیڈکوارٹرز گلگت میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی دہلی ‏ ویب ڈیسک ‏ بھارت ریٹائرڈ فوجی ‏ جنرل بخشی ‏ کارگل جنگ ‏ شکست ‏ نقصان ‏ سوشل میڈیا ‏ وائرل ‏ کارگل جنگ بی ایس ایف ک‏ پاک فوج

کارگل جنگ میں ہمارا بہت نقصان ہوا، بھارتی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ دن ۱۱:۲۱ دن

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت  ریٹائرڈ فوجی  جنرل بخشی  نے کارگل جنگ میں  شکست اور نقصان کا اعتراف کر لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ویڈیو میں  انہوں نے کارگل جنگ میں ہونے والے نقصان اور بی ایس ایف کے اہلکاروں میں پاک فوج کے خوف کی تمام تر کہانی بیان کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنرل بخشی نے کہا دشمن نے ساری ہائیٹس پکڑ رکھی تھیں، ہماری جو پہلی پلٹن گئی، وہ ان کی ٹھیک مار کے پیچھے تھی،دن میں کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، کھانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف مدت ملازمت چین اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز خیرمقدم ‏ پاک فوج

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ، چین کا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام ۳:۵۶ شام

 اسلام آباد ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر چین نے خیرمقدم کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک لیڈر ہیں۔ ملکی سطح پر تو ان کشیدہ حالات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم کیا جارہا ہے لیکن اب چین کی جانب سے  بھی اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فوج کنٹرول لائن سیز فائر خلاف ورزی آئی ایس پی آر فائرنگ حوالدار منظور عباسی شہید

پاک فوج کا تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام ۱۰:۴۵ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ایک آفیسر سمیت چھ بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔ Pakistan Army’s befitting response to Indian CFVs in Tatta Pani Sector along LOC. Indian fire had martyred 3 civilians including 7 years old boy. Pakistan Army targeted Indian posts. 6 Indian soldiers including an officer killed, many injured 2 bunkers destroyed. — DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 20, 2019 ڈی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فورسز ‏ ایل او سی ‏ ‏ تتہ پانی سیکٹر ‏ گولہ باری ‏ دو بزرگ شہری شہید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج ‏ آئی ایس پی آر ‏

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ شام ۱۱:۲۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی جس سے  تتہ پانی سیکٹر کے گاؤں ناگرے  کے دو بزرگ شہری شہید ہو گئے ۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو راکٹوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو معصوم شہری شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔ جن کا تعلق گاؤں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسلح افواج ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج ‏

مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۵۳ شام ۴:۵۳ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔کسی بھی مس ایڈونچر کا  بھرپور جواب دیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ  وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آخری حد تک جانے کا بیان فوج کا بیانیہ ہے ، بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اور اب پرانا قبضہ چھوڑنے کی بات کرے ۔ کشمیر کا تنازع ایک نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے ، سمجھدار ممالک راج ناتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیلابی پانی ‏ ‏3 افراد جاں بحق راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ اسلام آباد ‏ موسلا دھار بارش ‏ نالہ لئی ‏ الرٹ جاری ‏ مورگاہ جبار کالونی ‏ ‏ ریسکیو اہلکار واسا پاک فوج ریسکیو ‏ ہائی الرٹ

سیلابی پانی سے مکان بہہ  جانے سے ایک ہی خا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،  سیلابی پانی میں مکان بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کےدس میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی اسلام میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، مورگاہ جبار کالونی میں واقع گھر سیلابی پانی کی نذر ہونے سے ایک ہی خاندان کےدس میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز