Tag Archives: پاک بھارت

قازقستان، پاک بھارت، ڈیوس کپ ٹائی، میزبان، لندن، 92 نیوز

قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کا میزبان

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۶ شام ۳:۴۶ شام

لندن (92 نیوز) قازقستان پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرے گا۔ آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے نیوٹرل وینیو کا اعلان کردیا۔ کپ ٹائی 29 اور 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ آئی ٹی ایف نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اپیل بھی مسترد کر دی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی واپس لینے کیخلاف اپیل کی تھی۔ اسلام آباد کو ڈیوس کپ ٹائی میزبانی دینے کے بعد آزادی مارچ کے پیش نظر میزبانی واپس لی گئی تھی۔  

تازہ ترین ویڈیوز

کینیڈا ، سکھ یاتری ، ملتان ، کرتارپورراہداری ، پیار و محبت ، عوام ، پاک بھارت

کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتری ملتان پہنچ گ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۴ شام ۳:۱۴ شام

 ملتان (92 نیوز) کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتری ملتان پہنچ گئے۔ سکھ یاتری نے کہا کرتارپورراہداری کھلنے پر بہت خوش ہیں۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا پوری سکھ کمیونٹی عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ عمران خان کو امن کا نوبل انعام ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کشمیر کی حالات بہتر ہونے کے لئے دعا گو ہیں۔ بھارتی حکومت آرٹیکل 370 کو بحال کرے۔ کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کیلئے کھول دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹرمپ، جوبائیڈن بارے بیان، رومنے، آڑے ہاتھوں، واشنگٹن، 92 نیوز

مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت تناﺅ میں کمی آئی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ دن ۱۰:۴۳ دن

واشنگٹن (92 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر تناﺅ میں کمی آئی ہے۔ طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر نائب صدر اور دیگر انتظامیہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کشیدہ ہیں اور میرے خیال میں دو ہفتے پہلے جتنا تنائو تھا وہ اب کم ہوگیا ہے اورمیں دونوں ممالک کے ساتھ بہت اچھا ہوں، اگر وہ چاہتے ہیں تو میں ان کی مدد کیلئے تیار ہوں، وہ اس پیشکش کے بارے میں جانتے ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان موثر سفارتکاری بڑااتحادی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاک بھارت ‏ حالیہ کشیدگی ‏

پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارت سے بڑا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ شام ۹:۲۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں روس نے کھل پاکستان کی حمایت کی ہے ، پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور اسٹریٹجک حیثیث کو مد نظر رکھتے ہوئے روس نے بھارت کےساتھ کئی دہائیوں کی شراکت داری کو بالائے طاق رکھ کر پاکستانی مؤقف کو اہمیت دی۔ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے بھارت کا بڑا اتحادی بھارت سے دور کردیا اور یہ دوری مسئلہ کشمیر پر کل ہونیوالے سلامتی کونسل کا اجلاس میں مزید واضح ہو گئی  جب روس نے کھل کر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے  کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دےکر اس کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر ‏ پاکستان ‏ بھارت پر پریشر ‏ ماہرین ‏ لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز ‏92 نیوز فورم ‏ خارجہ و عسکری ماہرین ‏ بھارتی اقدامات ‏ جوابی اقدامات ‏ پاک بھارت ‏ ‏ ائیر مارشل ‏ مسعود اختر اسلامی ممالک میں لابنگ اسلامی ممالک کی آ راء تمام اسلامی ممالک کٹھ پتلی محبوبہ مفتی عمر عبد اﷲ ‏ عسکری کارروائی کا چانس ‏ پاکستان سے جنگ پاکستان کی افواج سابق وزیر خارجہ ‏ سردار آ صف احمد علی ‏ معروف تجزیہ کار ‏ ماریہ سلطان ‏

کشمیر پر پاکستان کے اقدامات سے بھارت پر پ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

لاہور (روزنامہ 92 نیوز) روزنامہ 92 نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے خارجہ و عسکری ماہرین نے کہا کہ  کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کی جانب سے جو جوابی اقدامات کئے  گئے ہیں اس سے بھارت پر پریشر آ ئے گا، جب تک پاک بھارت فوجیں ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ آ منے سامنے نہیں ہوں گی تب تک دنیاکبھی بھی بھارت پر پریشر نہیں ڈالے گی۔ ائیر مارشل (ر)مسعود اختر نے کہاپاکستان نے جو اعلامیہ جاری کیا ہے اس سے بھارت پر دباؤ پڑے گا ، پاکستان کو ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بھارت تجارت کی معطلی بھارت شدید جھٹکا اسلام آباد

پاک بھارت تجارت کی معطلی سے بھارت کو شدید ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ دن ۱۰:۱۹ دن

اسلام آباد( روزنامہ 92 نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت ختم کرنے سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت متاثر ہوگی جس کا نقصان بھارت کو زیادہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق  اس وقت دو طرفہ تجارت بھارت کے حق میں ہے اور پاکستان کی بھارت کیلئے برآمدات کا حجم صرف 32کروڑ 40لاکھ ڈالر ہے جب کہ پاکستان کی درآمدات کاحجم 1ارب 80کروڑ ڈالر ہے ۔ پاک بھارت تجارت کا سالانہ حجم  2ارب 12کروڑ 40لاکھ ڈالرز ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تجارتی تعلقات ختم کرنے کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاریخ دن بھارت بے نقاب شاہ محمود قریشی مشکور ارکان سلامتی کونسل کشمیریوں مسئلہ کشمیر

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مسئلہ ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاک بھارت تعلقات  میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو میں کہا لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو ختم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات سے پہلے مسئلہ کشمیر  کا حل ضروری ہے۔ مقبوضہ وادی کی  صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات دہرانے پر صدر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر ‏ وزیراعظم ‏ پاکستان ‏ اعلامیہ جاری ‏ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ‏ کردار کی تعریف ‏ پاک بھارت ‏ کشیدہ تعلقات ‏ مصالحت کی پیشکش ‏ صدرٹرمپ ‏ وائٹ ہاؤس

امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ شام ۱۲:۴۲ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری  کر دیا گیا ۔ امریکا کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف ، پاک بھارت کشیدہ تعلقات پر مصالحت کی پیشکش  کی گئی جب کہ  صدرٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ،  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چار سال بعد دونوں ممالک میں  حکومتی سطح پر رابطہ ہوا  جس میں  دوطرفہ تعلقات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا دوسرا دور...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن ۹:۴۷ دن

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان نے کرتار پور راہداری مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے شیڈول بھارت کے حوالے کر دیا، پاک بھارت حکام کے درمیان ملاقات 14 جولائی کو ہوگی۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاک بھارت حکام کی دوسری بیٹھک 14 جولائی کو واہگہ میں ہوگی، دوسرے اجلاس میں معاہدے کے ڈرافٹ کوحتمی شکل دی جائے گی جبکہ کرتار پور سے متعلق ٹیکنیکل ایشوز بھی زیر بحث لائے جائیں گے ۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے پاکستان اجلاس میں متعلقہ معاملات کی جلد تکمیل کاخواہاں ہے اور نومبر میں بابا گرو ناننک کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پلوامہ حملہ

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام ۲:۵۲ شام

نئی دہلی ( 92نیوز) پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے مودی سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے۔ مودی سرکار کی جانب سے پھیلایا جانے والا جھوٹ بی جے پی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جو نریندر مودی نہ اگل سکتے ہیں اور نہ ہی نگل سکتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں کے بعد پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے رشتہ داروں نے بھی بی جے پی حکومت سے ثبوت مانگ لئے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مرنے والے سی آر پی اہلکارکے بھائی نے بھارتی حکومت کے دعوے پر شکوک کا اظہار کردیا اور کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ لکسمبرگ

عالمی برادری نے مسئلہ کشمیرپر تحفظات کا ا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایز لبورن نے  شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیرپر تحفظات کا اظہار کیا۔ یورپی ممالک بھی خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کے معترف نکلے۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ  جین ایزمبورن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں پاکستان   کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی سمیت دیگر اقدامات کو سراہا اور مسئلہ کشمیر کے حل کو بھی ناگزیر قرار دے دیا۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے  پاک بھارت کشیدگی پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ دن ۹:۳۰ دن

نیویارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں ، دونوں ممالک سے مختلف سطح پر رابطے میں  رہے ہیں لیکن انتونیو گوتریس کی  پاک بھارت وزرائے اعظم سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق  انتو نیو گوتریس  پاک بھارت صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں ، سیکریٹری جنرل دونوں ملکوں سے مختلف سطح پر رابطے میں رہے اور انہوں نے تناؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی آئی اے

وزیر اعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۳۹ شام ۷:۳۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان نے بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کوجلدواپس لانےکی ہدایات دیدی۔ ملک کے چار بڑے ایئرپورٹس پر فلائیٹ آپریشن بحال  کر دیا گیا جس کے بعد اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مشکلات کم ہو گئیں،قومی ایئر لائن سے پانچ ہزار سے زائد مسافر وطن واپس پہنچ گئے ۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کمی  کے بعد   وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی ہدایات دیدی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کو  مرحلہ وار کھولنے  کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیریوں بھارتی مظالم دنیا آگاہ شاہ محمود سفارتی محاذ سرگرم

پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی ، وزیر خا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ دن ۱۰:۱۳ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی کو ہر گز نہیں بڑھانا چاہتے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو امن مذاکرات کی پیشکش کی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز