Tag Archives: پاک بحریہ

کراچی ، پاک بحریہ ، آپریشنل مشق رباط 2019 ، اختتامی ، اجلاس ، انعقاد

کراچی میں پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 201...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ شام ۶:۰۶ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول ، کراچی میں منعقد ہوا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔   اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے لڑاکا یونٹس کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں عصر حاضر کی جدید جنگوں کا مظہر ہیں اور دفاع وطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تیاری کے لیے اہم ہیں۔ اس موقع پر مہمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۴ شام ۵:۴۴ شام

 کراچی (92 نیوز) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے بعد خطے کے جغرافیائی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر  بحر VII اور لاجسٹک مشق ترسیل بحر II کا اختتامی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں آمد پر ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز) اور مشق کے انتظامی افسر ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے مہمان خصوصی امیرالبحر ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ مشق کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل فیصل رسول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیف آف دی نیول اسٹاف ، جانب ، پاک بحریہ ، تعلیمی اداروں ، ہونہار ، طلباء ، انعامات ، تقسیم

نیول چیف کی جانب سے پاک بحریہ کے تعلیمی اد...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ شام ۹:۱۱ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے اعزاز میں پاک بحریہ کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد آج کراچی میں کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا۔ تقریب انعامات قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی سرگرمیوں اور کھیلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دینے اور ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں منعقدکی گئی تھی۔ چیف آف دی نیول … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ ‏ بحری جہاز ‏ عالمگیر ‏ بندرگاہ صلالہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

پاک بحریہ کے بحری جہاز عالمگیر کا عمان کی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ شام ۱۱:۳۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک بحریہ کے بحری جہاز عالمگیر نے ایلوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول  کے تحت بین الاقوامی سمندر میں تعیناتی کا حصہ تھا۔ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا مقصد حساس چوک پوائنٹس کے اطراف بین الاقوامی تجارت کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔ پی این ایس عالمگیر جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہے اورکثیر خطرات میں متعددسمندری آپریشنز کرنے کی صلاحیت کاحامل ہے۔ صلالہ پہنچنے پر پی این ایس عالمگیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، عمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، ملک ، یوم بحریہ ، ملی ، روایتی ، جوش و جذبے ، منایا ، 1965 ، جنگ ، پاک بحریہ ، دشمن

یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منای...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ دن ۹:۱۱ دن

 کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں آج یوم بحریہ ملی اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 1965 کی  جنگ میں پاک بحریہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف  بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ 6 ستمبر کو پاکستان آرمی نے دشمن کے چھکے چھڑائے۔7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے  دشمن کی کمر توڑ دی تو 8 ستمبر کو پاکستان نیوی نے کھلے سمندر میں اپنی واضح برتری کی دھاک بٹھائی۔ 1965 میں طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

  پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر پرومو ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ دن ۱۱:۳۹ دن

اسلام آباد (92نیوز) پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر“دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں” کاپرومو جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں بھی یومِ دفاع وشہدا اور یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقدہو ئی، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان خصوصی تھے، یادگارہ شہدا پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ پاک بحریہ ترجمان کے مطابق پرومو میں اس اعتماد کی تمثیل ہے کہ دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ افسران بہترین کارکردگی ملٹری اعزازات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صدرِپاکستان ‏ ڈاکٹر عارف علوی ‏ پاک بھارت کشیدگی ‏ سیلرز ‏ پیشہ ورانہ مہارت ‏

پاک بحریہ کے افسران کیلئے بہترین کارکردگ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۲ شام ۶:۰۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ملٹری اعزازات و اسناد کی منظوری دے دی۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوزیں مادر وطن کی سمندری حدودمیں تعینات کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے سبب ناکام بنا دیا تھا۔ پاک بحریہ کے پی تھری سی اورین جہاز کے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داؤد  نے نہ صرف دشمن کی آبدوز کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مکران کوسٹ پاک بحریہ حشیش اینٹی نارکوٹکس فورس

مکران کوسٹ کے قریب پاک بحریہ نے بڑی مقدار ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ شام ۱۱:۴۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے مکران کی سمندری حدود میں گوادر کے قریب 32 ملین ڈالرکی مالیت کی تقریباً 1600 کلو گرام حشیش پکڑ لی جسے بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن نہ صرف پاک بحریہ کی مسلسل اور موثر نگرانی کا نتیجہ ہے بلکہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ ‏ ڈی ایچ کیو ‏ اتھل ‏ ‏30 لاکھ مالیت طبی سامان ادویات عطیہ کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ آپریشن تھیٹر ‏ ائیر کنڈیشنرز ‏ مقامی افراد ‏ عمائدین سول حکام ‏ افسران

پاک بحریہ کا ڈی ایچ کیو اتھل کو 30 لاکھ مال...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

کراچی ( 92 نیوز ) پاک بحریہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو اتھل کو 30 لاکھ مالیت سے زائد کے طبی سامان و ادویات کا عطیہ دیا گیا ۔ پاک بحریہ کی جانب سے عطیہ کئے گئے سامان میں  ادویات، طبی آلات اور ساز و سامان  سمیت آپریشن تھیٹر کے لئے ائیر کنڈیشنرز بھی شامل  ہیں ، پاک بحریہ کی جانب سے اس سامان کی فراہمی اتھل اور نواحی علاقوں کے مکینوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی۔ طبی سامان عطیہ کرنے کی تقریب میں مقامی افراد و عمائدین، سول حکام اور پاک بحریہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ، سر براہ، کمانڈر، کینیا نیوی، ملاقات، نیول یونٹس، دورہ

پاک بحریہ کے سر براہ کی کمانڈر کینیا نیوی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ شام ۱۱:۳۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کینیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، نیول چیف نے کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات کی اور مختلف نیول یونٹس کا دورہ کیا۔ مٹونگوے نیول بیس آمد پر کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل لیوی فرینکلن مغالونے ایڈمرل ظفر محمود  عباسی کا پر تپاک استقبال کیا اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے متعارف کرایا۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ جہاز پی این ایس شاہجہان عمان بندرگاہ سلطان قابوس دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان کا عم...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۴۰ شام ۶:۴۰ شام

 کراچی (92 نیوز) ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول تعیناتی کے ضمن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔  پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شا ہجہان نےAL-43 ہیلی کاپٹر سمیت عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس مسقط کا دورہ کیا۔ پی این ایس شا ہجہان شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول(RMSP) کے ضمن میں تعینات ہے ۔ پی این ایس شا ہجہان کی تعیناتی کا بنیادی مقصد شمالی بحیرہ عرب کے پانیوں کو بین الاقوامی تجارت کے لئے محفوظ اور پر امن بنانا ہے۔ پی این … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ، سر براہ، کمانڈر یو اے ای، نیول فورسز، چیف آف سٹاف

پاک بحریہ کے سر براہ کی کمانڈر یو اے ای نی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۲۷ شام ۸:۲۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، نیول چیف نے دبئی میں کمانڈر یو اے ای نیول فورسز، چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسزاور یو اے ای کے ڈیفنس انڈرسیکرٹری سے ملاقاتیں کیں اور ابو ظہبی میں شپ بلڈنگ یارڈ، نیول فورسز انسٹیٹیوٹ اور گن ٹاﺅٹ نیول بیس کا دورہ کیا۔ دبئی میں نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر، کمانڈر یو اے ای نیول فورسز رئیر ایڈمرل سعید بن حمدان النحیان نے چیف آف دی نیول سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ مبارک ولیج کراچی منشیات سمگلنگ آپریشن قبضے

پاک بحریہ کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۵۴ شام ۷:۵۴ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے مبارک ولیج کراچی میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔   پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 300 ملین روپے مالیت کی تقریباً 675 کلو گرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔ منشیات کو سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پکڑی جانے والی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایڈمرل ظفر محمود عباسی ساحلی کریک ایریا سکیورٹی پاک بحریہ بحری یونٹس نیول ائیرسٹیشن

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا ساحل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

 کراچی (92 نیوز) موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر پاک بحریہ کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی ، کریک ایریا، کراچی میں بحری یونٹس اور سمندر میں تعینات جنگی جہازوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف کو جوانوں اور بحری یونٹس کے مختلف شعبہ جات میں آپریشنل تعیناتی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوروں کے دوران چیف آف دی نیول سٹاف نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور وطن کے نا قابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں پیشہ وارنہ مہارت اور بلند حوصلے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

را طیارہ افغانستان مودی سرکار پائلٹ پاک بحریہ آبدوز این ڈی ایس

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے بھی مدد مانگ لی۔ وطن عزیز کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والے بھارت کے منہ پر پاکستانی شاہینوں نے ایسا طمانچہ مارا کہ دہشتگرد مودی سرکار ہوش حواس ہی کھو بیٹھی۔ فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لیا تو دوسری جانب پاکستان کے پانیوں میں پاک بحریہ نے دشمن کی آبدوز کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ہر محاذ پر رسوائی ہوئی تو بھارت سہارا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز