Tag Archives: پاکستان کرکٹ بورڈ ‏

وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ شام ۱۰:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی جگہ ریجنل کرکٹ کے مقابلے ہوا کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرکٹ وژن کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آگیا، وفاقی کابینہ نے پی سی بی آئین 2020کی منظوری دیدی،ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے  سمیت بورڈ مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کی منظوری دیدی گئی۔ نئے آئین میں 16ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے بجائے 6 ریجنل ایسوسی ایشن کی ٹیمیں شامل ہوں گی ، جن میں بلوچستان، سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، ناردرن اور سدرن کرکٹ  ایسوسی ایشنز  شامل  ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مکی آرتھر ‏ گرانٹ فلاور ‏ اظہر محمود ‏ گرانٹ لڈن ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ہیڈ کوچ ‏ باؤلنگ کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ کوچنگ اسٹاف ‏ ‏ چیئرمین پی سی بی ‏ کرکٹ کمیٹی ‏

مکی آرتھر ، گرانٹ فلاور ،اظہر محمود اور ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰ شام ۱۲:۵۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،  کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور گرانٹ لڈن کی  چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی  کی سفارشات منظور کر لیں ۔ مکی آرتھر،گرانٹ فلاور،اظہر محمود اور گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائےگی۔پی سی بی  ہیڈکوچ،بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ کے عہدوں کیلئے اشتہار جاری کرے گا۔ چیئرمین پی  سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی ‏ کرکٹرز ‏ بریانی پابندی لاہور ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ فٹنس کا معیار

پی سی بی نے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام ۲:۵۵ شام

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگا دی۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ نئے اعلامیے کے بعد کھلاڑی صرف وہ پکوان کھا سکیں گے جو نئے فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں نظم و ضبط کومزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فائیو لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ ‏20فروری ‏ ‏23 مارچ فائنل

پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ شام ۹:۵۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں  کرانے  کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  ابتدائی پلان تیار کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ  فائیو  اگلے برس 20فروری سے شروع اور 23 مارچ کو فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیوکا پہلا میچ روایتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کےمابین ہوگا۔ شہر لاہور کو فائنل سمیت 11 میچ ملیں گے جبکہ کراچی میں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی کو 8،ملتان کو4،پشاور اور آزاد کشمیر کو ایک ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

ورلڈکپ دورہ انگلینڈ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ ارسال

ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پاکستان ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۴۳ شام ۷:۴۳ شام

لاہور (92 نیوز) ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجرطلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی الگ الگ رپورٹس پی سی بی کو بھجوا دیں۔ رپورٹس کے مطابق دورہ کے دوران کسی قسم کی کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی ۔ قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا۔ کھلاڑیوں نے آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ بہترین رویئے کا مظاہرہ کیا، پورے ٹور میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کو بھی غلط قرار دے دیا گیا۔ منیجر کے مطابق ورلڈکپ میں ٹیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ تبدیلیوں کی ہوا لاہور روزنامہ 92نیوز ‏ ایم ڈی وسیم خان ڈومیسٹک کرکٹ کوچز کی برخواستگی جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶ دن ۱۰:۵۶ دن

لاہور(روزنامہ 92نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی ، نئے ایم ڈی وسیم خان کوڈومیسٹک کرکٹ سمیت دیگر شعبوں کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے کوچز کی برخواستگی کے بعد جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق احمد کو بھی فارغ کر دیا گیا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کے مختلف شہروں سے سو ملازمین کی برخواستگی کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں جنہیں آ نے والے دنوں میں بورڈ کی ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے چارج سنبھالنے کے بعد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرکٹرز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ قومی ٹیم ‏ پی سی بی ‏ شعیب ملک ‏ ثانیہ مرزا وہاب ریاض ‏ امام الحق ‏

کرکٹرز کی  وائرل ہونیوالی ویڈیو پرانی ہے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ شام ۱۱:۲۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کے کڑے احتساب کی بجائے ان  کے دفاع میں آگئی، کھلاڑیوں کی وائرل ویڈیو دو دن پرانی قرار دے دی ۔ قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف ناقص پرفارمنس پر پی سی بی بیک فٹ پرچلاگیا ، وضاحتوں  پر وضاحتیں جاری وہنے لگیں ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دو دن پرانی قراردیدیا۔ کرکٹ بورڈ ترجمان کی معصومیت تو دیکھیے کہتے ہیں  کرکٹرز نے میچ سے ایک  رات قبل نہیں بلکہ دوروز قبل فیملی کے ہمراہ آؤٹنگ کی،ترجمان کی بات مانیں  توسوال اٹھتا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی ٹیم ‏

بھارتی ٹیم کے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ شام ۱۰:۳۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کےمعاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو  خط لکھ دیا۔ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے جانے والے خط میں  کہا گیا کہ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف فوجی ٹوپیاں  پہن کر میچ کیوں کھیلا، بھارٹی ٹیم  کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی حرکات پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے،آئی سی سی سے  بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل ٹکٹس

پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان میں سجنے وا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام ۱:۰۴ شام

کراچی  ( 92 نیوز) دبئی  ، شارجہ اور ابو ظہبی سے ہو کر پی ایس ایل فور کا میلہ اب پاکستان میں سجنے کو ہے ، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں  کی فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔ لاہور میں بھی  پی ایس ایل فور میچز کیلئے ٹکٹوں  کی فروخت جاری ہے ، شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کراچی میں پی ایس ایل کا جنون انتہا کو پہنچ گیا ہے ۔ شہر قائد میں بھی  آج سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی  جس کیلئے نوجوانوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز