Tag Archives: پاکستان سپر لیگ فور

پاکستان سپر لیگ فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۵ شام ۹:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فور کا اگلا مرحلہ 9 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا، تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں میچز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سب سے گراؤنڈ آنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈرز شین واٹسن اور ڈیوائن براوو بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ائر پورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

شین واٹسن

شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

کراچی ( 92 نیوز)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینجر اعظم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن نے  ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام میچز میں شرکت کی حامی بھری ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتوار 10 مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز کے مقابل ہو گی جس میں شین واٹسن صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ پاکستانی کھلاڑی آج شام جبکہ  غیر ملکی کھلاڑی ہفتے روز پاکستان پہنچیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور ، ملتان اور کوئٹہ آج آمنے ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ دن ۱۲:۰۲ دن

شارجہ (92 نیوز) پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ آج سے شارجہ میں شروع ہو رہا ہے، دن کا واحد مقابلہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچز میں شائقین کرکٹ کو ایکشن اور سنسنی سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملی۔ بابر اعظم اور لیام لیونگ اسٹون نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل اور شین واٹسن نے بھی اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے خوب رنگ جمایا۔ لاہور قلندرز رواں سیزن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز