Tag Archives: پارلیمانی پارٹی ‏

مسلم لیگ ن ، پارلیمانی پارٹی ، اجلاس ، آرمی چیف ، مدت ملازمت ، قانون سازی ، مشاورت

آرمی ایکٹ پر قانون سازی ، مسلم لیگ ن کا چ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ شام ۱۰:۰۵ شام

 لاہور (92 نیوز) آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو مشاورت کے لیے لندن طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا وفد جمعہ کو لندن روانہ ہو گا۔ وفد احسن اقبال ،خواجہ آصف، رانا تنویر، پرویز رشید ،مریم اورنگزیب اور ایاز صادق پر مشتمل ہے۔ وفد کے ارکان نواز شریف اور شہباز شریف سے آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔ قیادت سے سیاسی حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کا وفد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم عمران خان کلین اینڈ گرین سٹی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام ۳:۱۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام کو ہوگا۔ تحریک انصاف، ق لیگ، جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور بی اے پی کے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی، پارلیمانی پارٹی، پھوٹ پڑگئی، کراچی، 92 نیوز

سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ دن ۵:۴۹ دن

کراچی(92 نیوز) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی، فردوس شمیم نقوی کے روئیے سے کئی ارکان ناراض ہوگئے، اپوزیشن لیڈرتبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسینئر رہنماوں میں تکرار ہاتھا پائی تک جا پہنچی، حلیم عادل شیخ نے اختلافات کی تردید کر دی۔ کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان اور اپوزیشن لیڈر کےدرمیان اختلافات نوک جھونک سےبڑھ کر تکرار اور جھگڑے تک پہنچ گئے اپوزیشن لیڈر کےچیمبر میں حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کےدرمیان جھگڑا ہوا۔ چند روز قبل بھی فردوس نقوی نے ہم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم

بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ شام ۷:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت کے بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر غور کیا گیا۔ کپتان نے پاک بھارت کشیدگی پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے دونوں ممالک میں کشیدگی بھی کم ہوئی ہے لیکن اب بھی خطرہ برقرار ہے۔ وزیراعظم نے کالعدم تنظیموں پر پابندی سے  متعلق حکومتی فیصلے کی بھی وضاحت کی۔ انہوں نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر

حکومت کا آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۶ دن ۹:۳۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے  آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ  کر لیا ، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو آج حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آج منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل ایوان میں پیش کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز