Tag Archives: پائپ لائن

جاں بحق, ‏92 نیوز, آتشزدگی, پائپ لائن, تیل چوری, قاہرہ ‏, مصر

مصر میں پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ شام ۱۲:۴۶ شام

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آگ بھڑک اٹھی  ، آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق  جب کہ  16 شدید زخمی ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کےشمالی صوبے البحیرہ کے گاؤں المواسیر میں پیش آیا ، جہاں  کچھ لوگ ایک پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر سات افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ سولہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد پائپ لائن کو تیل کی سپلائی روک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن بجلی بریک ڈاؤن بیک پریشر 72 انچ قطر پائپ لائن پھٹ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۲۵ شام ۲:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے بہتر انچ لائن کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ شہرکے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ صبح سویرے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہو گئی جس کے باعث پریشربڑھنے سے ایک بار پھر بہتر انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے ضلع شرقی، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر کے علاقے متاثر ہیں۔ پانی کو ترستے شہری کے الیکڑک اور واٹر بورڈ کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ پمپنگ اسٹیشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں گیلن پانی ضائع

کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۳۹ شام ۱:۳۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی ، گلشن اقبال میں84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع  ہو گیا ۔ لائن کے الیکٹرک کی جانب سے کھدائی کے باعث پھٹی ، شہر کے بیشتر علاقے پانی سے محروم  ،، واٹر بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ شہر قائد میں پینے کا پانی نایاب ہے ، نہ بارش ہوئی نہ سیلاب  آیا مگر گلشن اقبال بلاک 19 میں سڑک زیر آب  ہے ۔ گزشتہ رات کراچی میں ایک اور پائپ لائن پھٹنے سے  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تیل

میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکے س...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

 میکسیکو (92 نیوز) میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے 66افراد ہلاک جبکہ اکہتر سےزائد  زخمی ہو گئے ہیں۔ میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن پھٹی تو تیل اکٹھا کرنے کی لالچ میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل کی پائپ لائن پھٹنے پر لوگ آئل ٹینکرز میں تیل بھرنے لگے کہ اسی دوران پائپ لائن میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جو اب تک بے قابو ہے۔ میکسیکو حکام کے مطابق تیل چوری کرنے کے کوشش میں تیل کی پائپ لائن کو نقصان پہنچایا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز