Tag Archives: ٹی 20 ‏

دیپک چاہر کا ٹی 20 کی ایک اننگز میں بہترین ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

نئی دہلی ( 92نیوز)  بھارتی باؤلر دیپک چاہر نے  ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں  بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بھارتی فاسٹ باؤلر نے بنگلہ دیش کیخلاف سات رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اس سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اسپنر اجینتا مینڈس کے پاس تھا  جنہوں نے آٹھ رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دیپک  چاہر نے میچ میں ہیٹرک بھی کی۔ دیپک چاہر نے اپنے پہلے ہی اوورکی چوتھی گیند پر بنگالی اوپنر لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ اگلی ہی گیند پر سوما سرکار کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہین ، گینگروز ، جھپٹنے ، تیار ، آخری ، ٹی ٹوینٹی ، آج ، پرتھ ، کھیلا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی 20...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ شام ۱۱:۰۶ شام

 پرتھ (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا فیصلہ کن ٹی 20 میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں باران باران رحمت خوب برسی جس کی وجہ سے پاکستان یقینی شکست سے بچ گیا۔ دوسرے میچ میں بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود پاکستانی باؤلرز 150 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ۔ اسٹیواسمتھ نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیدی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی 20 کینبرا میں کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی اور فخر زمان چوتھے اوور کی دوری گیند پر کمیونز کی گیند  پر وارنر کو کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 7 گیندیں کھیل کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچز ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ون ڈے ‏ ٹی 20 ‏

سری لنکن ٹیم کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۲ شام ۷:۰۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد اب سجے گا ٹیسٹ کا میدان ، دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہو گیا ۔ سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈ  میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ، سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کا امکان ہے ۔ پاکستان میں کرکٹ پر بند دروازے ایک ایک کر کے کھلنے لگے ، ون ڈے ، ٹی 20 کے بعد اب  ٹیسٹ سیریز پر بھی بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے والے ہیں ،  ذرائع کے مطابق پی سی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی کرکٹ ٹیم لاہور سری لنکن ٹیم ویب ڈیسک ‏ ٹی 20

قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ، سری لنکن ٹی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن ۱۱:۱۳ دن

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کی تکمیل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے جب کہ  سری لنکا کی ٹیم کراچی سے شام کو لاہور پہنچے گی ۔ جس کے بعد ایک ہفتہ کے لئے قذافی سٹیڈیم کرکٹ کامرکز بن جائیگا جہاں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیاجا چکا ہے جس میں شامل ہونے والے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد، عمر اکمل اور آل راؤنڈرفہیم اشرف پہلے ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آفریدی ‏ ٹی 20 ‏ ملینگا دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏ لیستھ ملنگا ‏ بوم بوم آفریدی ‏

آفریدی کا ٹی 20 میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام ۱۲:۲۹ شام

دبئی ( 92 نیوز ) لیستھ ملنگا نے بوم بوم آفریدی سے  ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ چھین لیا۔ لیستھ ملینگا اب تی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن چکے ہیں ، انہوں نے  ٹی 20 میں مجموعی طور پر 99 وکٹیں حاصل کر لیں ۔ لیستھ ملینگا سے قبل ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا ،  انہوں نے 98 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں ۔ ملینگا نے یہ کارنامہ 74 میچز کھیل کر انجام دیا ، انہوں نے اب تک ٹی 20 میچز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان نمائندگی خواہشمند

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 ورلڈکپ م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ شام ۱۲:۵۷ شام

  لاہور (92 نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ ان کا ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا شعیب ملک کا یہ آخری ورلڈ کپ تھا، وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکے تھے۔ شعیب ملک نے کہا 20 سال کے طویل کیریئر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔ شعیب ملک بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے  آخری گروپ میچ کا حصہ نہیں تھے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان

افغانستان نے ٹی 20میچز میں سب سے زیادہ اسک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن ۱۲:۰۰ دن

ڈھیراڈن (  ویب ڈیسک )ٹی 20 میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ افغانستان نے اپنے نام کرلیا۔ افغانستانی ٹیم  نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 278 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کے علاوہ افغانستانی ٹیم کے اوپنرز نے 236 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ بھی قائم کیا  جو کہ ہر طرح کے فارمیٹ میں ریکارڈ ہے ۔ اوپنر حضرت اللہ نے 162 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی  انہوں نے 16 چھکے  لگائے جو کہ ان کا  انفرادی ریکارڈ ہے ، اسی طرح  افغانستان کی ٹیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز