Tag Archives: ٹیکس

ایف بی آر‏

بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی اور گیس کا کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ٹیکس سے مشروط کر دیا گیا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو بجلی اور گیس کا کنکشن نہیں ملے گا۔ حکومت نے ایف بی آر کی تجویز مان لی۔ وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا ۔ صارفین کو بجلی اور گیس کنکشن کیلئے انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق صنعتی اور کمرشل صارفین پر ہوگا۔ وزارت توانائی کی جانب سے متعلقہ کمپنیوں کو احکامات پر سختی سے عملدرامد کی ہدایت کردی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، نیا ، ٹیکس ، نظام ، ایف بی آر ، ادارہ ، فیصلہ

حکومت کا نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آر کی جگہ نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ موجودہ ایف بی آر ختم کرکے نیا ادارہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کے نام سے تشکیل دیا جائے گا۔ ٹیکس نیٹ کوبڑھانے اور محصولات کی وصولیوں کو شفاف بنانے کے لئے اصلاحات شروع کر دی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ٹیکس نظام اور ریونیو کلکشن اداروں کے فارمولے کی کلیئرنس دے دی گئی۔ حکومت نے نیا ٹیکس نظام اور موجودہ ایف بی آر کی جگہ ٹیکس کلیکشن کا نیا ادرہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ موجودہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاجر ، ٹیکس ، نیٹ ، باہر ، نیٹ ورک ، مشیر خزانہ

30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں جن کو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۲ شام ۸:۱۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں جن کو نیٹ ورک میں لانا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کے ریونیو میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد کی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات ہوئی۔ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو معاشی استحکام کیلئے جاری پیش رفت سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گفٹ ، جائیداد ، ظاہر ، ٹیکس ، بچانے ، گھیرا ، تنگ

گفٹ جائیداد ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۸ شام ۳:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) گفٹ جائیداد ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے پانچ سال کے دوران جائیداد اور مال و زر تحفہ کرنے والوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اب جائیداد، پیسے، گاڑیاں اور زیورات تحفہ میں لینے والے کے ہی نہیں بلکہ تحفہ کرنے والوں کے بھی کھاتے کھل جائیں گے۔ گھیرا تنگ ہونے پر اہم شخصیات پر کارروائی کے بادل منڈلانے لگے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق شہری اپنی جائیداد اور مال و زر کو تحفہ ظاہر کرکے لاکھوں کا ٹیکس بچا لیتے تھے۔ اس سہولت سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایم ایف ، پاکستان ، ٹیکس ، محصولات ، جمع ، تعریف ، شبر زیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس محصولات ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲ شام ۱۱:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس محصولات جمع کرنے پر تعریف کی ہے۔ I am pleased to inform that FBR has completely changed the valuation system at Custom Stage (CGO 19 of 2019 has been issued). Now we are in line with international best practices for appraisement. A paradigm change and positive effect for industry and trade will arise. — Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) September 17, 2019 شبر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ایف بی آر کے سارے دفاتر میں پیغام بھیجا ہے۔ ہم ٹارگٹ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکس تحائف جرم قرار اسلام آباد ‏92 نیوز نانا ‏ نانی دادا ‏ دادی ماں باپ بیوی بہن بیٹی ‏ بیٹے ‏ قیمتی تحائف ‏ انکم ٹیکس ‏ لین دین ‏ قابل ٹیکس آمدن ‏

ٹیکس بچانے کیلئے خونی رشتوں کے علاوہ تحائ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۶ شام ۳:۳۶ شام

اسلام آباد( 92 نیوز) ٹیکس بچانے کیلئے  خونی رشتوں کے علاوہ تحائف دینا جرم قرار دیدیا گیا ۔ نانا اور نانی، دادا اور دادی، ماں، باپ،  بیوی، بہن، بیٹی اور بیٹے سے موصول ہونے والے قیمتی تحائف انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے، کیش کی صورت میں لین دین  کو قابل ٹیکس آمدن شمار کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ انتہائی قریبی رشتہ داروں کے علاوہ  ٹیکس بچانے  کیلئے تحفہ دینا جرم قرار دیدیا گیا، ایف بی آر نے وضاحتی سرکلر جاری کردیا۔ ایف بی آر کے وضاحتی بیان کے مطابق  نانا ، نانی، دادا ، دادی، ماں، باپ،  بیوی، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

درآمدی اشیا قیمت اسٹیکر سیلز ٹیکس تفصیلات

درآمدی اشیا پر قیمت کا اسٹیکر اور سیلز ٹی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ دن ۱۱:۲۳ دن

اسلام آباد (92 نیوز) درآمدی اشیا پر قیمت کا اسٹیکر اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ فروٹ اور ویجیٹیبل جوس پر سیلز ٹیکس اور اسٹیکر کا اطلاق ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئس کریم، سگریٹ، بیوٹی سوپ اور کلینک سوپ پر اسٹیکر، ٹیکس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈٹرجنٹس( پاوڈر)، شمیپو، ٹوتھ پیسٹ،  شوینگ جل، پروفیومز  اور چائے پر بھی اسٹیکر، ٹیکس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں 20 اقسام کے کھادیں، سیمنٹ اور منرل واٹر بھی شامل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، چیئرمین ، ایف بی آر ، شبر زیدی ، مراعات ، منظوری

کسی کھانے والی چیز پر کوئی ٹیکس نہیں لگای...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۴ شام ۳:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا آٹے ، میدے ، دال ، سوجی سمیت کھانے کی کسی چیز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ۔ عوام میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ سیلز ٹیکس صرف رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے جن کی تعداد 47 ہزار ہے۔ چھوٹے دکانداروں کے لئے 10 سال بعد زیرو ریٹنگ پر سیلز ٹیکس واپس لا رہے ہیں۔ چیرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ود ہولڈنگ ٹیکس ‏ مہنگی چینی ‏ سستی سپلائی ‏ شوگرملز ‏ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی ‏ ٹرن اوور ‏ ٹیکس ‏ بجٹ ‏ شوگرڈیلرز ‏ نائنٹی ٹو نیوز ‏

آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ود ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ شام ۱۲:۰۲ شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز) آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ود ہولڈنگ  ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ مہنگی چینی خریدکرمارکیٹ میں سستی سپلائی کرنا ممکن نہیں، ٹیکس واپس نہ لیا گیا توآج  سے شوگرملز سے چینی نہ اٹھانے کا فیصلہ برقرار رکھنا پڑے گا۔ مہنگی چینی خریدکرمارکیٹ میں سستی سپلائی کرنا ممکن نہیں،آل پاکستان شوگرڈیلرزایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا آل پاکستان شوگرڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے ملاقات میں ودہولڈنگ ٹیکس اور ٹرن اوور پر ٹیکس 0.25فیصدطے پایا،بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 2.5اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ڈیڈ لائن 4 دن توسیع

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن میں 4 دن کی ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۵:۴۸ شام ۵:۴۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن میں 4 دن کی توسیع کر دی گئی۔ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا بینکوں میں رقم رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ The tax declaration scheme is being extended by four/4 days and the clause of depositing the declared money in the bank accounts is no longer the part of this scheme. You can declare but there’s no need to deposit. — Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) June 29, 2019 فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں چار روز کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک فوج، ٹیکس، ایمنسٹی اسکیم، وزیراعظم، عمران خان،

وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم میں ت...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔ سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگلے 48 گھنٹے میں نیا پروگرام لے کر آئیں گے۔  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ایف بی آر پر لوگوں کا اعتماد نہیں ہے۔ لوگ ٹیکس دینے سے خوفزدہ ہیں۔ ہم نے ایف بی آر میں اصلاحات لانی ہیں۔ اگلے 48 گھنٹے میں نیا پروگرام لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا ٹیکس نہ دینے سے ہم قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے۔ ہمیں سالانہ 8 ارب خسارے کا سامنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی ، اجلاس، نومنتخب ، رکن ، صالح شاہ ، حلف ، اٹھا

سندھ حکومت نے درزی سمیت عام دکانداروں پر ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ دن ۱۲:۰۲ دن

 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے درزی سمیت عام دکانداروں اور کچرا چننے والوں پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ آن لائن ٹیکسی اور موٹرسائیکل کی سواری بھی مہنگی ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کی سندھ سرکار کا بجٹ اور ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل کا مسودہ منظور ہو گیا۔ شہری علاقوں کے لاکھوں نوجوانوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا گیا۔ سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی ، موٹرسائیکل اور رکشہ پر تیرہ فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا۔ آن لائن ٹیکسی اور موٹرسائیکل کے ذریعے روزگار کمانے والے لاکھوں نوجوانوں کو اپنی آمدن پر جی ایس ٹی کی شرح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک فوج، ٹیکس، ایمنسٹی اسکیم، وزیراعظم، عمران خان،

اس کے بعد کوئی اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہی...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام ۱۰:۱۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کوئی اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے 30 جون سے پہلے رجسٹرڈ کرائیں اور قسطوں کی صورت میں رقم ادا کریں، پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں اور کم ٹیکس سے ملک نہیں چل سکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات کم کر رہے ہیں اور پاک فوج نے اخراجات کم کر دیے۔ ایف بی آر میں اصلاحات کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرض کی دلدل میں پھنسنے سے بہت سی قومیں تباہ ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکس کے پیسے پر بیرون ملک کسی کو علاج کیلئ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ شام ۹:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹیکس کے پیسے پر بیرون ملک کسی کو علاج کیلئے نہیں بھجوائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کپتان نے کہا کہ حکمرانوں کو قوم کا اعتماد حاصل ہو گا تو ٹیکس دینے کی شرح بڑھے گی۔ ٹیکس دینے والوں کو وقار دینا ہو گا۔ ایف بی آر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ٹیکس کا نظام ٹھیک ہوتے ہی ملک کی حالت بدلنے کی نوید بھی سنا دی۔ وزیراعظم نے کہا پیسے والوں کو ٹیکس دینا ہو گا۔ ارب پتی لوگ بھی قوم کے پیسے پر عیاشی کرنا چاہتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر کمرشل رہائشی جائیدادوں فئیر مارکیٹ ویلیو ٹیکس

50 شہروں کی کمرشل ، رہائشی جائیدادوں کی فی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۵۳ شام ۴:۵۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے ملک کے 22 بڑے شہروں کے بعد 50 مزید شہروں کی کمرشل اور رہائشی  جائیدادوں کی فئیر مارکیٹ ویلیو میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ویلیو ریٹ کو بڑھا کر ایف بی آر ریٹ نافذ کیا جائے گا جس سے ٹیکس میں اضافہ ہو گا، مرحلہ وار منصوبے کے تحت مارکیٹ میں رائج جائیدادوں کی حقیقی مالیت کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی نگرانی میں نئے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز