Tag Archives: ٹیسٹ سیریز

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز

پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ، دوسرے روز کا کھیل ش...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ دن ۱۰:۰۲ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوتے ہی بارش نے انٹری دیدی جس کے باعث میچ روکنا پڑ گیا۔ سری لنکا  نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز  سے دوسرے روز کا آغاز کیا ۔ سری لنکن ٹیم نے روشنی کم ہونے کے باعث پہلے دن کا اختتام 68.1 اوورز میں  پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا کر کیا ۔ آج 76 ویں اوور کے اختتام پر 222 رنز بنائے کہ بارش نے انٹری دیدی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کپتان اظہر علی، ٹیسٹ سیریز، ناکامی کا اعتراف، ایڈیلیڈ، 92 نیوز

کپتان اظہر علی کا ٹیسٹ سیریز میں ناکامی ک...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۸ شام ۷:۲۸ شام

ایڈیلیڈ (92 نیوز) کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ باؤلرز امیدوں پر پورا نہیں اترے، آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ کپتان  قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم حریف ٹیم پر پریشر بنانے میں ناکام رہے، میزبان ٹیم کے خلاف ہم نے کئی مواقع ضائع کئے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کے سامنے کم بیک کرنا تھوڑا مشکل ہوتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ، ٹیسٹ سیریز ، آسٹریلیا ، کلین سویپ ، ایڈیلیڈ ، میدان

پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ شام ۱۱:۴۲ شام

 ایڈیلیڈ (92 نیوز) پاکستان ٹیسٹ سیریز بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج ایڈیلیڈ کے میدان میں اترے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم نے  دوسرے روز بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ دو اوپنرز کو کھلایا جائے گا۔ وہ خود نمبر تین پر بیٹنگ  کریں گے۔ اظہر علی کا کہنا تھا نسیم شاہ  پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، موسیٰ خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ شام کے سیشن میں یاسر شاہ  کا کردار بھی اہم ہو گا۔ آسٹریلوی  قائد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرفراز احمد ، آسٹریلیا ، ٹیسٹ سیریز ، کم بیک ، پر امید

سرفراز احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز م...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۸ شام ۳:۳۸ شام

 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ امید ہے ٹیم ٹیسٹ سیریز میں اچھا پر فارم کرے گی۔ مزید بولے کہ انھیں ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سابق کپتان نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ انہیں کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی ٹیم، آسٹریلیا کیخلاف، ٹیسٹ سیریز، دوسرے روز بھی پریکٹس، پرتھ، 92 نیوز

قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام ۳:۳۳ شام

پرتھ(92 نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے لیے قومی ٹیم نے دوسرے روز بھی پریکٹس کی، قومی ٹیم کل آسٹریلیا  اے کیخلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، شاہینوں نے دوسرے روز بھی اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے ٹریننگ کی۔ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنے کی پریکٹس کروائی، پاکستان کل آسٹریلیا اے کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف دو  ٹیسٹ  میچز کی سیریز کا آغاز 21نومبر سے ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن چیمپئن شپ دبئی ‏ ‏92 نیوز ‏9ٹیمیں ‏ دوسال ‏ ‏27ٹیسٹ ‏ ٹیسٹ سیریز ‏ انگلینڈ ‏ آسٹریلیا ‏ یکم اگست

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام ۵:۴۳ شام

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9ٹیمیں شامل ہیں، دوسال میں 27ٹیسٹ سیریز کھیلیں جائیں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست کو پہلے ٹیسٹ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغا ہو گا، دو ٹاپ ٹیمیں 2021جون میں فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ دو سال،9 ٹیمیں ،27ٹیسٹ سیریز کے کل 72میچز، کون بنے گا ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن، آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز یکم اگست کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان کی بھارت کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ س...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۳۹ شام ۶:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔ بھارت  آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کی ٹیم برصغیر کی پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیت کر کارنامہ سرانجام دیا ۔ بھارت نے کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز  دو،ایک سے اپنے نام کی۔

تازہ ترین ویڈیوز