Tag Archives: ٹوکیو

جاپان، 46 ویں موٹر شو، آغاز، 180 کمپنیاں، خود کار پارکنگ، ٹوکیو، 92 نیوز

جاپان میں 46 ویں موٹر شو کا آغاز ہو گیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ شام ۹:۰۴ شام

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں 46 ویں موٹر شو کا آغاز ہو گیا، شاندار شو میں مستقبل کی جدید ترین گاڑیاں پیش کی گئیں۔ نمائش میں کار بنانے والی 180 کمپنیاں موجود ہیں۔ جنہوں نے جدید ترین الیکٹرک گاڑیاں اور خود کار پارکنگ کے نظام سے لیس جیسے نظام سے لیس ماڈل متعارف کروائے۔ اس موٹر شو کا شمار کسی وقت میں دنیا کے 5 بڑے آٹو شوز میں ہوتا تھا لیکن اب اس مقبولیت میں کافی کمی آ چکی ہے اور یہاں آنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔ منتظمین مستقبل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جاپانی وزیر تجارت، حلقے کے لوگوں، تحائف، ایسو سوگاؤرا، ٹوکیو، 92 نیوز

جاپانی وزیر تجارت کوحلقے کے لوگوں کو تحائ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۲ شام ۸:۵۲ شام

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے نئے وزیر تجارت کو اپنے حلقے کے لوگوں کو پھلوں کے تحائف دینا مہنگا پڑ گیا، الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تجارت ایسو سوگاؤرا نے ٹوکیو میں مہنگے خربوزے، نارنجیاں، ہرن کا گوشت اور شاہی جیلی جیسے مہنگے تحائف تقسیم کیے تھے۔ اس کے علاوہ بھی ان پر حلقے کے ایک خاندان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 20 ہزار جاپانی ین کی پیشکش کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایسو سوگاؤرا نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے انتخابی قوانین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جاپان ‏ ٹیگ گیم ‏ عالمی ریکارڈ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز اوساکا

جاپان میں سب سےبڑی ٹیگ گیم کھیلنے کا عالم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن ۱۱:۴۵ دن

ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیگ گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا  گیا ،  مردوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی بھاگنے دوڑنے میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ جاپان کے شہر اوساکا میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیگ گیم کھیلی گئی جس میں دس ہزار نو سو آٹھ افراد نے شرکت کی ، ٹیگ گیم باریوں کی دلچسپ گیم میں سے ہے۔ اس گیم میں ایک کھلاڑی جس کو بھی ہاتھ لگا دے اس کی باری آجاتی ہے اور اسے پھر کسی دوسرے ساتھی کو چھونا ہوتا ہے، تیس منٹ تک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نورو ہیٹو ‏ جاپان ‏ شہنشاہ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز جان نشینی ‏ روایتی تقریب ‏ شاہی خاندان ‏ امپیریل پیلس ‏

نورو ہیٹو جاپان کے باضابطہ طور پر شہنشاہ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ دن ۱۱:۴۰ دن

ٹوکیو (92 نیوز)جاپان کے نئے شہنشاہ نورو ہیٹو باضابطہ طور تخت نشین ہوگئے ، جان نشینی کی روایتی تقریب میں 180 سے زائد ممالک کے رہنما اور شاہی خاندان کے افراد شریک ہوئے۔ جاپان میں نئے شہنشاہ نورو ہیٹو کی تقریب تخت نشینی ہوئی ۔ برستے بادلوں کے دوران صدیوں پرانی روایتی تقریب کا اہتمام ٹوکیو کے امپیریل پیلس میں  کیا گیا۔ تقریب کا آغاز جامنی پردوں کے ہٹانے سے کیا گیا ، جن کے پیچھے ساڑھے چھ میٹر بلند تخت پر نئے شہنشاہ نوروہیٹو روایتی لبادہ پہنے موجود تھے ، جس کے ساتھ والے نسبتاً چھوٹے تخت پر 55 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رگبی ورلڈ کپ 219 ‏ سیمی فائنلسٹ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز انگلینڈ نیوزی لینڈ ویلز ‏ جنوبی افریقہ ‏ جاپان ‏

رگبی ورلڈ کپ 219 کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۷ شام ۱۲:۱۷ شام

ٹوکیو ( 92 نیوز) رگبی ورلڈ کپ 219 کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا ، انگلینڈ،نیوزی لینڈ،ویلز اورجنوبی افریقہ رگبی ورلڈکپ 2019کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے  ۔ میزبان جاپان کو کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ نے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،پہلا سیمی فائنل 26،دوسرا27اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جاپان میں جاری رگبی ورلڈکپ کے چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا  ، 26اکتوبر کو رگبی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ سے ہوگا ۔ دوسرا سیمی فائنل 27اکتوبر کو ویلز اورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کا فائنل 2نومبر کو کھیلا جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر ‏ عارف علوی ‏ جاپان ‏ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز بادشاہ ناوہیٹو ‏ تاج پوشی ‏

صدر عارف علوی چار روزہ دورے پر جاپان پہنچ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ شام ۱۱:۱۳ شام

ٹوکیو (92 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورہ پر جاپان پہنچ گئے ، صدر مملکت بادشاہ ناوہیٹو کی تاج پوشی تقریب میں شریک ہونگے۔ ٹوکیو پہنچنے پر جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، دورہ کے دوران صدر مملکت جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ صدر مملکت جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔

تازہ ترین ویڈیوز

جاپان ‏ سمندری طوفان ‏ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز ہیگی بِس

جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعدا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ دن ۱۰:۰۰ دن

ٹوکیو ( 92 نیوز)  جاپان میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، خوفناک طوفان ہیگی بِس نے ہر شے کوتہس نہس کر ڈالا ہے ، طوفان کے باعث 49 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ لاتعداد مکانات، گاڑیاں اور بلٹ ٹرینز زیرآب آگئیں۔ جاپان میں سمندری آفت نے تباہی مچادی ، طاقتور طوفان ہیگی بیس کا زور تاحال برقرار ہے ، 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا۔ موسلادھار بارشوں سے نگانو، نی گاتا، می یاگی، فوکوشیما، ایبراکی شدید متاثر ہوئے ہیں ، جہاں بیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جاپان، سمندری طوفان ہیگی بیس، ہلاکتیں 35 ہوگئیں، ٹوکیو، 92 نیوز

جاپان، سمندری طوفان ” ہیگی بیس“کی تباہی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۴ دن ۶:۲۴ دن

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں سمندری آفت نے ہرطرف تباہی مچادی، خوفناک طوفان” ہیگی بیس“ سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ 20 سے زائد لاپتہ ہیں، مختلف حادثات میں 170 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، لاتعداد مکانات زیرآب آگئے اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ موسلادھار بارشوں نے نگانو،نی گاتا، می یاگی، فوکوشیما، ایبراکی کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد دریائوں میں طغیانی آچکی ہے، جس کی وجہ سے لاتعداد مکانات زیر آب آگئے۔ امدادی کارروائیوں میں 27ہزار فوجی اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں،کئی مقامات پر ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جارہی ہے، لاکھوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمندری طوفان ہاجی بس، ٹوکیو ، ٹکرا گیا، ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 90 سے زائدزخمی،92 نیوز

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں تاریخ کے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ جاپان کی 60 سالہ تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہاجی بِس دارالحکومت ٹوکیو  اور دیگر علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث گاڑیاں کھلونوں کی طرح  اڑ گئیں ۔ سیکڑوں فلائٹس منسوخ، ٹرینیں بند  کردی گئیں ۔ دو لاکھ ستر ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق  فوکوشیما اور نگانو میں طوفان کے باعث  دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے  میں سیکڑوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمندری طوفان ہاجی بس، ٹوکیو ، ٹکرا گیا، ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 90 سے زائدزخمی،92 نیوز

سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ دن ۶:۱۷ دن

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان” ہاجی بس“ ٹوکیو سے ٹکرا گیا،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ 90 سے زائد زخمی جبکہ 11 افراد لاپتہ ہیں۔ جاپان کی 60 سالہ تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان”ہاجی بس “ ٹوکیو کے ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 4 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 16 لاکھ افراد کو فوری گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سمندری طوفان کے باعث ٹوکیو میں ریلوے نظام معطل اور16 سو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق” … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹوکیو ‏ ٹوکیو اوپن ٹینس ‏ نواک جوکو وچ ‏ عالمی نمبر ایک ‏ ٹینس پلیئر

ٹوکیو اوپن ٹینس کا ٹائٹل نواک جوکو وچ کے ن...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ شام ۹:۵۱ شام

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اوپن ٹینس کا ٹائٹل سربیا کے نواک جوکووچ نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں جوکووچ نے آسٹریلیا کے جوہان مل مین کو اسٹریٹ سیٹس  سے شکست دی، جوکووچ کی جیت کا اسکور  چھ،تین اور چھ،دو رہا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نواک جوکووچ نے جاپان اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنےسر سجا لیا ، سربیئن ٹینس اسٹارنے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیاکے مل مین  کے ارمانوں پر پانی پھیرا۔ جوکووچ نے کھیل کے آغاز سے ہی  حریف کھلاڑی  پر دھاک  بٹھائی رکھی اور مل مین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔سربیئن ٹینس اسٹار نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رگبی ورلڈ کپ میچوں، پیشگوئیاں ، بندر، سوشل میڈیا پر دھوم، ٹوکیو،92نیوز

رگبی ورلڈ کپ میچوں پر پیشگوئیاں کرنیوالے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ شام ۱۱:۵۳ شام

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں ایک طرف تو رگبی ورلڈ کپ کا میلہ جاری ہے تو دوسری طرف ایک سیانے بندر کی ورلڈ کپ کے حوالے سے پیشگوئیاں بھی سچ ثابت ہورہی ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ 13سال کے گورو نامی بندر نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کی جو بالکل سچ ثابت ہوئی۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے 2 اکتوبر کو کینیڈا کو بڑے مارجن سے مات دی تھی۔ ٹورنامنٹ میں اگلے دو میچز آسٹریلیا اوریوراگوئے، ویلز اور فجی کے مابین ہونا ہیں جس کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شمالی کوریا، میزائل تجربہ ،جاپانی میڈیا ، ٹوکیو، 92 نیوز

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کر لیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۲ دن ۷:۰۲ دن

ٹوکیو (92 نیوز) شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر لیا، میزائل جاپان کے علاقے شیما میں جاگرا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک اورمیزائل تجربہ کیا گیا اور یہ میزائل جاپان کے علاقے شیما میں آکر گرا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میزائل کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، متنازعہ جوہری پروگرام پر شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 5 اکتوبر کو ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز

رگبی ورلڈ کپ ‏ آئر لینڈ ‏ انگلینڈ ‏ اٹلی ‏ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز جاپان

رگبی ورلڈ کپ ، آئر لینڈ ، انگلینڈ اور اٹل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ شام ۱۰:۴۷ شام

ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کے  دلچسپ میچز جاری ہیں جہاں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔  آئر لینڈ، انگلینڈ اور اٹلی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے رگبی میچ میں اٹلی نے نمیبیا کو 22کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دیدی ۔ دوسرے میچ  میں آئر لینڈ نے ٹوکیو سکاٹ لینڈکو یکطرفہ میچ میں   24پوائنٹس کے واضح مارجن سے شکست دیکر ورلڈکپ مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ تیسرا میچ بھی یکطرفہ رہا جس میں انگلینڈ نے ٹونگا کو تین کے مقابلے میں 35پوائنٹس سے دھول چٹادی۔ کل کھیلے جانیوالے واحدمیچ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر ‏ جاپانی شہنشاہ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز ڈونلڈ ٹرمپ ‏ شہنشاہ نارو ہیٹو ‏ خاتون اول میلانیہ ٹرمپ ‏ فوجی بینڈز

امریکی صدر کی جاپانی شہنشاہ سے ملاقات،مخ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام ۱:۲۰ شام

ٹوکیو ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ جاپان کے موقع پر شہنشاہ نارو ہیٹو سے ملاقات کی  ہے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ  جاپان کے شاہی محل پہنچے جہاں شہنشاہ ناروہیٹو اور اُن کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر   فوجی بینڈز نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے ، اس سے قبل ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی جس میں تجارت،اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔ٹرمپ کے اعزاز میں آج شام  عشائیہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز