Tag Archives: ٹریلر ‏

خانیوال ، ایم فور موٹر وے ، ملتان ، بس ، ٹریلر ، ٹکر ، جاں بحق

خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر بس کی ٹریلر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ دن ۸:۴۹ دن

خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں ایم فور موٹر وے پر ملتان جانے والی بس کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثہ خانیوال میں موٹر وے پر مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ ملتان جانے والی مسافر بس روڈ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ بس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

میانوالی ‏ ٹریلر ‏ ایمبولینس ‏ ‏9افراد جاں بحق ‏92 نیوز

میانوالی میں ٹریلر اور ایمبولینس میں تصا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۸ دن ۹:۰۸ دن

میانوالی ( 92 نیوز) میانوالی میں ٹریلر اور ایمبولینس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس کا سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ، مرنےوالوں میں تین مرد ، تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں ۔ میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دیے ، بھکر کی رہائشی تاج بی بی کو فالج ہونے پر راولپنڈی اسپتال  لے جایا جا رہا تھا کہ ہیڈ پکہ کے مقام پر ان کی ایمبولینس بدقسمتی سے ٹرالر کے ساتھ ٹکرا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہالی ووڈ ، ہارر ، کامیڈی ، فلم ’’زومبی لینڈ ٹو۔۔۔ڈبل ٹیپ‘‘ ، دوسرا ، ٹریلر

ہالی ووڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’’زومبی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ شام ۱۱:۳۵ شام

 لاس انجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’’زومبی لینڈ ٹو۔۔۔ڈبل ٹیپ‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں ایما اسٹون، جیسی آئزن برگ اور ووڈی ہارلسن جیسے ستاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم میں لرزہ خیز واقعات  اور ایکشن کا ایسا طوفان ہے کہ شائقین فلم کے پہلے حصے کو بھول جائیں گے ۔ فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

کلر کہار ‏ ٹریلر ‏ ڈیوائیڈر ‏ ‏92 نیوز

کلر کہار میں ٹریلر کی سامنے سے آنیوالی ب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ دن ۱۰:۵۵ دن

کلر کہار ( 92 نیوز) کلر کہار  میں بے قابو ٹریلر ڈیوائیڈر لائن عبور کر کے بس سے جا ٹکرایا  ،  حادثے میں پانچ افراد جاں بحق  اور 15 زخمی ہو گئے ۔ تیز رفتار ٹریلر  ڈیوائیڈر عبور کرتا ہوا دوسری سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے  باعث  پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا سیال موڑ ٹریلر پولیس گاڑی ٹکر ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف

سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، ایس ایس پی ریسرچ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۸ شام ۴:۱۸ شام

 سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں سیال موڑ کے قریب موٹروے پر پولیس کی سرکاری گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔ سیال موڑ کے قریب لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف کی گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں کامران یوسف اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی کامران یوسف ملک کا تعلق گجرات سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیاض الحسن چوہان

بھارت نے تارے زمین پر ، ہم نے طیارے زمین پ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت نے  تارے زمین پر ،ہم نے  طیارے زمین پر بنائی جو کہ بھارت کو  ہمیشہ یاد رہے گی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پاکستان نے صرف سات دنوں میں اپنا لوہا منوالیا ، ابھی تو صرف ٹریلر چلایا ہے ، مودی نے جنگی جنون میں اپنی انتخابی مہم کا بیڑا غرق کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا بھارت اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دے رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز