Tag Archives: ٹریفک حادثے ‏

قلات، ٹریفک حادثے، جاں بحق افراد، شناخت ہوگئی، کمشنر مکران، 92 نیوز

قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افرا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ دن ۴:۱۹ دن

قلات (92 نیوز) قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین شامل ہے۔ لیویز کے مطابق تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کی گئی تھیں، حادثہ قلات کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز

موٹرسائیکل ‏ میت ‏ ٹریفک حادثے ‏ میر پور خاص ‏ ‏92 نیوز

موٹرسائیکل پر بچے کی میت گھر لیجاتے باپ ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۸ شام ۸:۴۸ شام

میر پور خاص ( 92 نیوز ) میر پور خاص میں موٹر سائیکل پر بچے کی میت گھر لےجاتے ہوئے باپ اور چچا ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ۔ تین  میتیں گھر پہنچنے پر  علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ سندھ میں صحت کے محکمہ کا برا حال ہو چکا ہے ، میت گھر منتقل کرنے کیلئے رقم  نہ ہونے پر سرکاری ایمبولینس  بھی دستیاب نہیں ہے ۔  میر پور خاص کے بچے کے انتقال پر ایمبو لینس کے پیسے نہ ہونے پر میت کو  موٹر سائیکل پر ہی  گھر منتقل کیا جا رہا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز