Tag Archives: ویب ڈیسک

عرس بابا فرید الدین گنج شکرؒ 27اگست کو شرو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲ دن ۱۱:۵۲ دن

لاہور( ویب ڈیسک ) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کا 777واں سالانہ عر س 27اگست کو شروع ہوگا ۔محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے عرس انتظامات کیلئے 54لاکھ32ہزار روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے عر س کا شیڈول منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حسب سابق رواں برس بھی سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کو سالانہ پیچوں کی رسمیں ادا کرنے کیلئے 14 لاکھ روپے ادا کئے جائینگے  ،  عرس تقریبات منگل سے شروع ہونگی،بہشتی دروازہ5 ویں محرم الحرام بمطابق 5ستمبرجمعرات کی شب 8بجے کھولا جائیگا۔تاہم عدالتی احکامات کی روشنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیلاش اچال ویب ڈیسک ‏

کیلاش قبیلے کے اہم تہوار’’ اچال‘‘ کابا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ دن ۱۱:۴۷ دن

کیلاش ( ویب ڈیسک ) کیلاش قبیلے کے اہم تہوار’’ اچال‘‘ کا باقاعدہ آغازہوگیا۔خواتین ،مرد اور بچے اگست کے آغاز سے ہی اس تہوار کو منانے کی بھرپور تیاریاں کر رہے تھے جس میں رقص کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ کیلاش قبیلہ کے لوگ ایک رات ڈانس اور پھر ایک رات کا وقفہ کرتے ہیں ،آٹھ نو سال قبل تک قبیلے کے لوگ ہر رات کورقص کرتے تھے مگر اب چند سالوں سے رقص میں ایک رات کا وقفہ دیا جاتا ہے ۔ اگر کیلاش قبیلے کا کوئی فرد وفات پا جائے تو پھر کچھ دن کیلئے رقص کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ بھارتی مظالم ‏ ایرانی سپریم لیڈر تہران ‏ ویب ڈیسک ایران ‏ سپریم لیڈر ‏ بھارت ایرانی صدر ‏ حسن روحانی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر  تشویش ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن ۱۱:۳۸ دن

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر پر دباؤ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے  تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے ارکان  کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار پرتشویش ہے ،ہم بھارتی حکومت سے کشمیر کے بے قصورلوگوں سے منصفانہ سلوک کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم اور بدمعاشی سے بچائے ، بھارت مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی دہلی ‏ ویب ڈیسک ‏ بھارت ریٹائرڈ فوجی ‏ جنرل بخشی ‏ کارگل جنگ ‏ شکست ‏ نقصان ‏ سوشل میڈیا ‏ وائرل ‏ کارگل جنگ بی ایس ایف ک‏ پاک فوج

کارگل جنگ میں ہمارا بہت نقصان ہوا، بھارتی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ دن ۱۱:۲۱ دن

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت  ریٹائرڈ فوجی  جنرل بخشی  نے کارگل جنگ میں  شکست اور نقصان کا اعتراف کر لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ویڈیو میں  انہوں نے کارگل جنگ میں ہونے والے نقصان اور بی ایس ایف کے اہلکاروں میں پاک فوج کے خوف کی تمام تر کہانی بیان کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنرل بخشی نے کہا دشمن نے ساری ہائیٹس پکڑ رکھی تھیں، ہماری جو پہلی پلٹن گئی، وہ ان کی ٹھیک مار کے پیچھے تھی،دن میں کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، کھانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تین روزہ انٹرنیشنل سکھ کنونشن تیاریاں مکمل لاہور ویب ڈیسک ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ بھارت ‏ اقلیتوں پر ظلم مودی سرکار وزیر اعظم عمران خان کینیڈا، ا‏ امریکہ‏ برطانیہ‏ فرانس ‏ سکھ سکالرز ویزے جاری ‏ سٹیٹ گیسٹ گورنر پنجاب ‏ چودھری سرور ‏ متروکہ وقف املاک ‏ غیر ملکی مندوبین ‏ ننکانہ صاحب سچا سودا تصاویری نمائش سکھ مذہب ‏ بابا گورونانک دیو جی ‏ گھناؤنا چہرہ ‏ ‏ وزارت مذہبی امور ‏ بین المذاہب ہم آہنگی

تین روزہ انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی تیاریاں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۴ دن ۱۰:۵۴ دن

لاہور(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں تمام اقلیتوں پر ظلم ڈھانے والی مودی سرکاری کیلئے بڑا جھٹکا،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرلاہور میں تین روزہ ’’ انٹرنیشنل سکھ کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ کنونشن میں بھارت، کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دنیا کے دیگر ممالک سے تقریباً 50 سکھ سکالرزشریک ہونگے ۔ دنیا بھر سے پاکستان آنیوالے سکھ سکالرز اور رہنماؤں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں،سب کو سٹیٹ گیسٹ کے طور پر ڈیل کیا جائیگا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور 3روزہ کنونشن کی میزبانی کرینگے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ بطور معاون کام کریگا۔ غیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۴۵ شام ۲:۴۵ شام

لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کر لیا ۔ نیب کی جانب سے  آج سہ پہر تین بجے مریم نواز اور یوسف عباس کو  طلب کیا گیا تھا ، ترجمان ن لیگ کے مطابق مریم نواز نے آج پیش نہیں ہونا تھا ، انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کیلئے جیل جانا تھا۔ نیب کی ٹیم نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز  کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے والد سے ملاقات کیلئے موجود تھیں ۔ نیب کے مطابق مریم نواز کو خاتون  آفیسر نہ ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میزائل تجربہ امریکا جنوبی کوریا شمالی کوریا پیانگ یانگ ویب ڈیسک ‏ کم جونگ ان ‏ ایرانی پاسداران انقلاب ‏ حسین سلامی ‏ ایران ‏ عسکری مقابلے ‏

میزائل تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کیلئ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ شام ۱۲:۱۳ شام

پیانگ یانگ( ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کیلئے وارننگ ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں کم جونگ ان نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ایک مناسب وارننگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کے خلاف واضح اشتعال انگیزی ہے اور یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بل کلنٹن مونیکا لیونسکی واشنگٹن ‏ ویب ڈیسک ‏ سابق امریکی صدر ‏ رومانوی سکینڈل امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی سکینڈل پر فلم...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ دن ۱۱:۴۶ دن

واشنگٹن (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے سیاسی رومانوی سکینڈل پر امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ بل کلنٹن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی سے معاشقے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کو آئندہ برس امریکی صدارتی انتخابات پر ایک ہفتہ قبل ریلیز کیا جائے گا۔مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان1997 میں اس وقت رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن اپنے دوسرے دور کے آخری 3 سال گزار رہے تھے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹرٹینمنٹ ادارہ ’’ایف ایکس‘‘ ماضی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایشیائی ترقیاتی بینک ‏ ‏50 کروڑ ڈالر اسلام آباد ‏ ویب ڈیسک ‏ اعلامیہ

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن ۱۱:۱۸ دن

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قرضہ پاکستان کی تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات(اکنامک ریفارمز)کے لیے دیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد   فراہم کی گئی  ،  جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا کہ قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میجر طفیل محمد ‏ ‏61واں یوم شہادت لاہور ‏ ویب ڈیسک ‏ نشان حیدر

میجر طفیل محمد کا 61 واں یوم شہادت آج منای...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

لاہور (ویب ڈیسک ) پاک فوج کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 61 واں یوم شہادت آج 7منایا جا رہا ہے ، ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ میجر طفیل محمد 1914ء میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے ایسٹ پاکستان رائفلزمیں تعینات کیا گیا۔ اگست 1958 کی ابتدا ءمیں انہیں چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا جو لکشمی پور میں مورچہ بند تھے۔  انہوں نے رات کے وقت ایک بے خطا مارچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی شہر ‏ الاحساء ‏ غلاف کعبہ ‏ ویب ڈیسک ‏ سعودی فرمانروا ‏ شاہ عبدالعزیز

سعودی شہر الاحساء نے غلاف کعبہ کی 8بار تیا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام ۱:۲۰ شام

الاحساء ( ویب ڈیسک ) سعودی شہر الاحساء اب تک 8 مرتبہ خانہ کعبہ کا غلاف  تیار کرنے کا شرف حاصل کر چکا ہے ، یہاں پر غلاف کعبہ سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے دور میں تیار کیا گیا۔ سنہ 1343ھ میں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل الاحساء کے بجائے   مکہ منتقل کردیا گیا۔ نو  ذی الحج کو امسال بھی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سعود یونیورسٹی میں شعبہ آثار قدیمہ کے محقق فہد الحسین نے کہا کہ امام سعود الکبیر وہ پہلے سعودی شہزادے ہیں جنہوں نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ایم ڈی لاہور ویب ڈیسک ‏ اورنج لائن میٹرو ٹرین ‏ سبطین فضل ‏

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کا چار...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

لاہور( ویب ڈیسک )پنجاب حکومت اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود کسی بھی افسر کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا بطور ایم ڈی چارج دینے میں ناکام ہو گئی ،دو سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت 13سے زائد افسران نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا چارج لینے سے انکار کر دیا ۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر اور دیگر مسائل کاجواب دینے کے لئے اب سابق ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل کودوبارہ چارج دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کمرشل استعمال ٹیکس وصول لاہور ویب ڈیسک ‏ کاروباری سرگرمیاں محکمہ ایکسائز کمرشل مقاصد گلبرگ کینال روڈ گارڈن ٹاؤن فیصل ٹائون ماڈل ٹاؤن ویلنشیا ٹاؤن واپڈا ٹاؤن ‏ شاد مان ‏ پراپرٹی مالکان ‏ رہائشی یونٹ

رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال،ٹیکس وصو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ دن ۹:۴۵ دن

لاہور( ویب ڈیسک ) پوش علاقوں سمیت دیگر رہائشی عمارتوں میں کاروباری سرگرمیوں کا رجحان زور پکڑ گیا جس پر محکمہ ایکسائز کے حکام نے کمرشل مقاصد کیلئے استعمال ہونیوالی عمارتوں سے رہائشی ٹیکس کے بجائے کمرشل ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ رہائشی کے بجائے کمرشل ٹیکس وصولی کیلئے عمارتوں کا باقاعدہ سروے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلبرگ، کینال روڈ، گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹائون،ماڈل ٹاؤن، ویلنشیا ٹاؤن ، واپڈا ٹاؤن ،شاد مان اور دیگر علاقوں میں رہائش پذیر متعدد پراپرٹی مالکان نے اپنے رہائشی یونٹ کرائے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میجرعزیز بھٹی ‏ ‏96 واں یوم پیدائش سیالکوٹ ‏ ویب ڈیسک ‏ پاکستان ‏ نامور سپوت ‏ نشانِ حیدر ‏ خراج عقیدت

میجرعزیز بھٹی کا 96 واں یوم پیدائش آج منای...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن ۱۲:۰۰ دن

سیالکوٹ ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے نامور سپوت میجرعزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر ) کا 96 واں یوم ِ پیدائش آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ پاکستان کے نامور سپوت راجا عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) 6 اگست 1923ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد راجا عبد اللہ بھٹی اپنی ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھے۔ دوسری جنگ عظیم   کے خاتمے کے بعد یہ گھرانہ واپس لادیاں گجرات چلا آیا جو ان کا آبائی گاؤں تھا۔ پاکستان ائیرفورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی سی بی ‏ کرکٹرز ‏ بریانی پابندی لاہور ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ فٹنس کا معیار

پی سی بی نے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام ۲:۵۵ شام

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کرکٹرز کے بریانی کھانے پر پابندی لگا دی۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ نئے اعلامیے کے بعد کھلاڑی صرف وہ پکوان کھا سکیں گے جو نئے فٹنس کوچ کی جانب سے بتایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں نظم و ضبط کومزید بہتر بنانے کیلئے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز