ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی
December 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ پانچ نو فیصد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مثبت کیسز میں ایبٹ آباد کا پہلا، راولپنڈی کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔ کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔