Tag Archives: وفاقی حکومت

پاکستان اسٹیل ملز زمین فروخت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ ‏ وفاقی حکومت ‏

پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے ر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا ،  جسٹس گلزار احمد نے ملز کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے  نوٹس لینے کا عندیہ دے دیا، ریمارکس دئیے کہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے اسٹیل ملز کو تباہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے کے ارادے پر پانی پھر گیا ، سپریم کورٹ میں ملازمین کو پرویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلیٰ سندھ وفاقی حکومت کراچی 92 نیوز سید مراد علی شاہ تقریب سے خطاب چیف سیکرٹری

وزیر اعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت پر کام نہ ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۶ شام ۸:۲۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر کام نہ کرنے دینے کا الزام عائد کر دیا کہا کہ سندھ اسلام آباد سے نہیں چلے گا، صوبے کو آئےینی حقوق نہ ملنے پر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ۔ کراچی میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، اگر وہ چیف سیکرٹری کے ذریعے حکومت چلانا چاہتے ہیں تو یہ نہیں ہونے دیں گے ، ہمیں کام کرنے دیں گے تو کام کریں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب آرڈیننس ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت

نیب آرڈیننس میں  10 اہم ترامیم کا فیصلہ و...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۸ شام ۲:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  وفاقی حکومت نے نیب آرڈیننس  میں 10 اہم ترامیم کا فیصلہ واپس  لے لیا ، نیب ملزمان کیلئے کلاس اے اوربی کی سہولت ختم  کر دی جائیں گی ، ملزمان کوجیل میں کلاس سی  میں رکھا جائےگا ، چیئرمین نیب کے اختیارات ، ریمانڈ مدت میں کمی کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ۔ وزارت قانون کے تیارکردہ 6آرڈیننس کی کاپی 92نیوز نے حاصل کرلی۔ وفاقی حکومت نے نیب آرڈیننس میں 10 اہم ترامیم کا فیصلہ واپس لے لیا، چیئرمین نیب کے اختیارات اور ریمانڈ مدت میں کمی کا فیصلہ بھی واپس لے لیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ‏ قانونی اصلاحات ‏ ‏ آرڈیننس ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ وفاقی حکومت ‏ وزارت قانون ‏ وزیراعظم

حکومت کا قانونی اصلاحات ، آرڈیننس کے ذری...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت نے قانونی اصلاحات ، آرڈیننس کے ذریعے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،  وزارت قانون نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد 6 آرڈیننس کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ، وفاقی کابینہ پیر کو بریفنگ کے بعد منظوری دے گی ۔ وفاقی حکومت قانون سازی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے مایوس ہونے لگی ، قائمہ کمیٹیوں اور سینیٹ سے بلوں کی منظوری میں مسلسل التواء نے وفاقی حکومت کو قانونی اصلاحات آرڈیننس کے ذریعے لانے پر مجبور کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرویز مشرف اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت

پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۸ شام ۱۲:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار ہو گئے، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ خصوصی عدالت اسلام آباد میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ،جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ مقرر ہوئے ہیں ،جسٹس وقار احمد سیٹھ اس وقت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صفائی مہم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏ میئر کراچی ‏ مرتضی وہاب

صفائی مہم کے باوجود کراچی صاف ہونےکا نام ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں وفاقی حکومت اور میئر کراچی کے بعد سندھ حکومت نے صفائی مہم شروع کی ہے،لیکن شہرہے کہ صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا، آج بھی جگہ جگہ کچرےکےڈھیر موجود ہیں ، سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب کہتےہیں کراچی کو صاف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں کچرا ہے اور کچرے پر سیاست کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے  شہر میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے لیکن  جگہ جگہ کچرے کےڈھیر جوں کے توں موجود ہیں ۔ گٹروں سےابلتاپانی بھی شہریوں  کاامتحان لےرہاہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی حکومت افسران کی پروموشن ‏ اسلام آباد روزنامہ 92 نیوز وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کا افسران کی پروموشن پالیسی ت...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

اسلام آباد(روزنامہ 92 نیوز)وفاقی حکومت نے اعلیٰ افسران کی ترقیوں کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سول سرونٹس پروموشن رولز 2019تیار کرلئے ہیں،نئی پالیسی منظور ہونے کی صورت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں کرپشن کے کیسز والے افسران کی ترقی بھی زیرغور آسکے گی۔ ترقی کیلئے ترقیاتی بورڈ کے نمبر بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی  ، روزنامہ 92نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے افسران کی ترقیوں کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سول سرونٹس پروموشن رولز 2019تیار کرلئے ہیں ۔ نئی ترقیوں کی پالیسی کا اطلاق گریڈ 18سے گریڈ 21تک کے افسران … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی ، حکومت ، کراچی ، انتظام ، سنبھالنے ، فیصلہ ، آرٹیکل 149 کلاز فور ، نافذ

وفاقی حکومت کا کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ شام ۸:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) وفاقی حکومت نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آئینی اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے بھی حمایت کر دی۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے پروگرام “جواب چاہئے”میں کہا وفاقی حکومت کراچی میں آرٹیکل149 کلاز 4 نافذ کرنے جا رہی ہے ۔ وہ ذاتی طور پر اس کے حق میں ہیں، اس آئینی شق کے نفاذ کا صحیح وقت یہی ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کراچی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی ، حکومت ، کراچی ، انتظام ، سنبھالنے ، فیصلہ ، آرٹیکل 149 کلاز فور ، نافذ

وفاقی حکومت کا کراچی کا انتظام سنبھالنے ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

لاہور (92 نیوز) وفاقی حکومت نے کراچی کا انتظام خود سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر میں آئین کا آرٹیکل 149 کلاز فور نافذ کیا جائے گا۔ کراچی کی بگڑتی صورتحال اور بے ہنگم مسائل پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم  نے کہا وفاقی حکومت کراچی میں آرٹیکل 149 کلاز 4 نافذ کرنے جا رہی ہے۔ پروگرام’جواب چاہیے‘میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا وہ ذاتی طور پر نفاذ کے حق میں ہیں اور کراچی میں آرٹیکل 149 کلاز 4 کے نفاذ کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بجلی ‏ پیدواری صلاحیت ‏ مجوزہ پلان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏

بجلی کی پیدواری صلاحیت  بڑھانے کے مجوزہ پ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۰ شام ۳:۲۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی  کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مجوزہ پلان کو حتمی شکل دے دی ،  حکومت نے اس منصوبے کو انڈیکیٹو جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان کا نام دیا ہے۔ منصوبے کے تحت 2018 سے 2040 تک بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت کو 3 سو گناہ تک بڑھایا جائے گا ، پلان کے تحت بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار میگاواٹ تک ہو جائے گی ۔ اس مجوزہ پلان کو این ٹی ڈی سی، وفاقی اور صوبائی اداروں کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے، پلان کے تحت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

معیشت ، سمت ، اصلاحات ، ثمرات ، وزیراعظم

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا معاملہ، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۱ شام ۴:۲۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 2017 سے زیرالتوا ہیں۔ اس وجہ سے حکومت کو ریونیو کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقدمات کو جلد سماعت کےلیے مقرر کیا جائے۔ 92 نیوز نے معاملہ اٹھایا تو وزیراعظم کو  گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینا پڑا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مراد علی شاہ نااہل قرار نظرثانی درخواست اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعلیٰ سندھ ‏ دوہری شہریت ‏ جسٹس عمر عطاء بندیال ‏ آرٹیکل 62 ون ایف ‏ نااہلی کی تلوار ‏ حامد خان ایڈووکیٹ ‏ الیکشن 2013 ‏ کینیڈین شہریت ‏ جسٹس عظمت سعید

بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس ، وفاقی حکومت نے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام ۵:۲۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں وفاقی حکومت نے بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم مانگ لی۔ بحریہ ٹاون عملدرامد کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے رقوم کا تقاضہ کیا تو عدالت نے حکومت سندھ سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا آئین کے مطابق ہی ہو گا۔ سندھ حکومت کا موقف سنے بغیر کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ بحریہ ٹائون کراچی نے سات سال میں 460 ارب روپے جمع کرانے ہیں جن میں سے 25 ارب روپے 27 اگست کو دینے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ ‏ نیا آئین لاہور ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) حکومت نے اداروں کو مضبوط بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور کر لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے نئے آئین کی منظوری کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے وزیر اعظم کے اختیارات ختم کر دئے گئے ۔ چیئرمین پی سی بی نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کو جواب دہ ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی آج...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ آج ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ معاشی کارکردگی میں ڈالر کی قیمت بڑھنا بڑا چیلنج رہا ۔ مہنگائی کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 13 فیصد جبکہ بنکوں کے قرضوں کی شرح سود 8 فیصد سے بڑھ کر 13 فیصد ہو گئی ۔ برآمدات 21 ارب روپے سے آگے نہ بڑھ سکیں جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی 19 ارب ڈالر سے آگے نہ جا سکیں ۔ حکومت نے بے نامی اثاثوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آؤ کراچی صاف کریں ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏ سندھ حکومت ‏ صفائی مہم ‏ ایف ڈبلیو او ‏ گجرنالہ نہرخیام لانڈی ‏ کورنگی ‏ علی زیدی ‏ تحریک انصاف

آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہو گئی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی آؤ کراچی صاف کریں  مہم شروع ہو گئی ۔  سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم کی حمایت کردی ۔  ایف ڈبلیو او نے گجرنالہ،نہرخیام،لانڈی اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں قائم نالوں سےکچرا نکالنے کام شروع کردیا ،شہریوں نےصفائی مہم پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی محنت رنگ لے آئی اور آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہوگئی ، ایف ڈبلیواو نے شہرکے بڑے نالوں کوصفائی شروع کردی،بڑی مشینوں کے ذریعے نالوں سے کچرا نکالاجارہاہے۔ مہم کے پہلے دن نہرخیام،گجرنالہ اورلانڈھی میں بڑے نالے کی صفائی کی جارہی ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز