Tag Archives: وزیراعلیٰ پنجاب

شکرگڑھ ، وکلا گردی، وزیراعلیٰ پنجاب ، خاتون ، تشدد ، واقعہ ، نوٹس

شکرگڑھ میں وکلا گردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ شام ۱۰:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) شکرگڑھ میں وکلا گردی پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او نارووال سے رپورٹ طلب کر لی۔ شکر گڑھ کے نواحی گاؤں شاہ پورکی امرت بی بی مقدمہ میں پیشی پرکچہری آئی تھی ۔ بااثر افراد نے خاتون پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا اور انکار پر جھگڑا ہو گیا۔ مخالف پارٹی کے وکلاء نے خاتون پر تشدد شروع کر دیا۔ ماہر قانون اکرم قریشی نے خاتون پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کی۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وکلا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار ، مارچ ، واویلا ، غربت ، تعلیم

مارچ کرنا ہے تو غربت اور تعلیم کیلئے کریں ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام ۲:۵۲ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا آجکل مارچ کا بہت واویلا ہے۔ مارچ کرنا ہے تو غربت اور تعلیم کیلئے کریں۔ میں خود ایسے مارچ میں شرکت کروں گا۔ اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوان اقبال میں تکریم اساتذہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں آزادی مارچ کا بھی ذکر کر ڈالا اور کہا کہ غربت و جہالت کے خاتمے صحت اور تعلیم کے لئے لانگ مارچ نکالنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قصور ، سیف سٹی پراجیکٹ ، شروع ، وزیراعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار

پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے ج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ شام ۹:۵۸ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا قصور میں بڑی کوشش کے بعد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس سمیت تمام ٹیموں نے محنت کی۔ شہریوں کا ڈی این اے کرانے پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ عثمان بزدار نے کہا پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اب خود نگرانی کریں گے تاکہ دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو سکے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلیٰ ، پنجاب ، نیوز کانفرنس ، منسوخی ، وجہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نیوز کانفرنس منسوخ کر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام ۴:۰۶ شام

لاہور(92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیوز کانفرنس کی منسوخ کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پولیس ریفارمز پر معاملات کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ معاملات طے نہ ہونے پر پریس کانفرنس منسوخ کرنا پڑی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنگامی طور پر بارہ بجے پریس کانفرنس طلب کی تھی ۔ پریس کانفرنس دوبارہ شام کو ہو سکتی ہے۔ ذرائع ایوان کے مطابق وزیر اعلیٰ پولیس ریفارمز پر معاملات طے نہ پا سکے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کو ٓاج شام راولپنڈی سے طلب کر لیا گیا۔ پولیس اور بیورو کریسی نئی ریفارمز میں دونوں خود کو زیادہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ہائی کورٹ ، ملتان ، بینچ ، وزیراعلیٰ پنجاب ، بھائی ، عمر دراز ، ترقی روکنے ، حکم

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا وزیراعلیٰ پ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ شام ۱۱:۰۶ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی عمر دراز کی ترقی روکنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیر احمد چوہان نے درخواست دائر کی کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جُمعدار عمردراز کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں۔ رسالدار پوسٹ پر آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط نہیں کی گئی۔ بشیر احمد چوہان نے کہا وزیر اعلیٰ کے ماموں ایڈیشنل چیف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کلبھوشن کیس انصاف کی جیت وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری رائٹنگ پیڈ مبی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۵ شام ۴:۴۵ شام

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سرکاری رائٹنگ پیڈ مبینہ طور پر عزیز و اقارب استعمال کرنے لگے ۔ وزیراعلیٰ کے رائٹنگ ہیڈ پر دوست کو سفارشی رقعہ جاری کردیا گیا ۔ اے پی وی ڈرائیور کے لیے وزیر اعلیٰ کے رائٹنگ پیڈ پر ان کے بھائی کی جانب سے سفارشی رقعہ جاری  کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیٹر پیڈ پر سردار جعفر خان بزدار کا پیغام لکھا گیا ہے کہ گاڑی نمبر ایل ڈبلیو ایل 916 میرے عزیز کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ لیٹر پیڈ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام ۱:۲۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اعلیٰ کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد جائیں گے  اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں  کابینہ کی کار کردگی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعظم کو اصلاحات پر بھی بریفنگ دیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب بھکھی قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھکھی میں قائداعظم تھ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۵ شام ۲:۱۵ شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو پاور پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائیں گے ۔ مسائل کے حل کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملتان دس افرادقتل ‏92 نیوز لرزہ خیزواردات ‏ مقتولین ‏ المناک ‏ واقعہ نشتر اسپتال ‏ حسن آباد ‏ ناجائز تعقا ت ‏ ملزم اجمل ‏ سعودی عرب ‏ سی پی او ملتان ‏ عمران محمود ‏ کرن صائمہ ‏ نائمہ عاصمہ مریم ‏ صائم حسن علی رضا ‏ لعل محمد ‏ وزیراعلیٰ پنجاب ‏ آئی جی ‏

ملتان میں ایک ہی خاندان کے دس افراد کو قتل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۴ شام ۱۲:۳۴ شام

ملتان ( 92 نیوز)  ملتان میں قتل کی لرزہ خیزواردات میں ایک ہی خاندان کےدس افراد کوقتل کرکے جلادیا گیا،مقتولین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،المناک واقعے کے تین زخمی نشتر اسپتال میں زیرعلاج ہیں،دوملزموں کو گرفتا کرلیاگیا۔ ملتان کے علاقے حسن آباد میں  غیرت  کے نام پر 10 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے،ناجائز تعلقات کے شبہ  پر شوہر نے اپنے والد  کے ساتھ ملکر  اپنی بیوی ،بچوں سمیت 10 افراد کو قتل کر دیا ، پولیس نے بتایا کہ ملزم اجمل سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی وطن واپس لوٹا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ‏ حکومتی ارکان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز رانا ثنااللہ ‏ ن لیگ ‏ باغی ارکان ‏ وزیراعلیٰ پنجاب ‏ عثمان بزدار ‏ غیر فطری اتحاد ‏ منطقی انجام ‏ اے پی سی ‏ رہی سہی ساکھ ‏ وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ بغاوت کا اعتراف ‏ وزیراطلاعات پنجاب ‏ صمصام بخاری ‏ پارٹی قیادت ‏ ضمنی الیکشن ‏ شہباز گل ‏ پنجاب اسمبلی

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کیساتھ بھی مخل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) رانا ثنااللہ کو ن لیگ کے باغی ارکان  کے حوالے سے بیان مہنگا پڑگیا ،حکومتی رہنماؤں نے کھری کھری سنا ڈالیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں، غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ،اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، رانا ثناء اللہ نے اپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے ب...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۳۳ دن ۹:۳۳ دن

لاہور ( 92 نیوز) چین کے نائب صدر وانگ چی شی تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔ چین کے نائب صدر وانگ چی شی اپنا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے چین واپس روانہ وہ گئے   ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہےآپ کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۵۷ شام ۱:۵۷ شام

لاہور ( 92نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں ، مصنوعی مہنگائی کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  بدقسمتی سے ماضی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دینے کی بجائے نمائشی پراجیکٹس بنائے گئے، سابق دور کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ ا۔ صحت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد انتق...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ دن ۱۱:۱۱ دن

تونسہ ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےو الد سردار فتح محمد خان بزدار  انتقال کر گئے  جنہیں نماز جنازہ کے بعد تونسہ شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سردار فتح محمد بزدار کا انتقال  حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے  ہوا ، وہ بزدار قبیلے کے سربراہ اور تین بار ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی عمر خان بزدار کے مطابق ان کے والد کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد خاتون الزام وزیراعلیٰ پنجاب معاون خصوصی ملک عمر فاروق ڈرائیور ہراساں

خاتون کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن ۸:۲۹ دن

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق اور اس کے ڈرائیور نے ہراساں کیا ہے۔ خاتون اقصیٰ جاوید نے الزام عائد کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق کے ڈرائیور نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور صلح کیلئے دباؤ ڈال کر اسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ایم پی اے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ نے اسے ایک گھنٹہ تک حبس بے جا میں رکھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب بین الاقوامی بفلو کانفرنس سائنو پاک بفلو ریسرچ سینٹر سردار عثمان بزدار گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی بفلو کان...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۰۶ شام ۷:۰۶ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی بفلو کانفرنس اور سائنو پاک بفلو ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول لاہور کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر صوبے میں پولیو فری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیو کے خاتمے تک مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقامی ہوٹل میں بفلو کانگریس اور سائنو پاک بفلو ریسرچ سنٹر کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائیو اسٹاک شعبے کو ملکی معیشت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز