Tag Archives: وزیراعظم

نریندر نریندر مودی وزیراعظم بھارتی عوام نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز لوک سبھا الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی ‏ چینل 92نیوز ‏ حکمران اتحاد

نریندر مودی پھر وزیراعظم ہونگے ، بھارتی ع...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ شام ۱۱:۵۷ شام

 نئی دہلی (92 نیوز) نریندر مودی پھر وزیراعظم ہونگے ، بھارتی عوام نے فیصلہ دیدیا۔ لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی  ( بی جے پی )  کو واضح برتری حاصل ہے ۔  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پانچ سو بیالیس رکنی پارلیمنٹ میں بھارتی جنتا پارٹی اور اُس کے اتحادی گروپ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے تین سوانچاس نشستوں پر  واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔  تنہا بی جے پی تین سو سے زائد  نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہے۔ دو ہزار چودہ کے انتخابات میں بی جے پی نے دو سو بیاسی سیٹیں حاصل کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یو اے ای وزیراعظم ‏ گولڈ ن کارڈ اسکیم ‏ جدہ ‏ ‏92 نیوز متحدہ عرب امارات ‏ شیخ محمد بن راشد المکتوم ‏ سرمایہ کار آرٹسٹ سائنسدان انجینئرز ڈاکٹرز محقق اور ذہین طلبا

یو اے ای کے وزیراعظم نے گولڈ کارڈ اسکیم کو...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ دن ۱۱:۴۰ دن

جدہ ( 92 نیوز) یو اے ای کے وزیراعظم  حاکم دبئی  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کو باقاعدہ لانچ کردیا۔ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور یو اے ای کی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے،  یواے ای حکومت  مستقل سکونت کیلئے کو گولڈن کارڈ دے  گی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کا باقاعدہ اجرا کر دیا، اسکیم سے سرمایہ کار، آرٹسٹ، سائنسدان، انجینئرز، ڈاکٹرز، محقق اور ذہین طلبا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امیر دبئی کا کہنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبرپختونخوا ‏ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز ‏ او پی ڈیز کھل گئیں ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز مذاکرات کامیاب ‏ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ‏ خیبرٹیچنگ اسپتال ‏ وزیراعلٰی ‏ محمود خان ‏ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ‏ وزیراعلٰی ہاؤس ‏ وزیراطلاعات ‏ شوکت یوسفزئی وزیراعظم ‏ معاون خصوصی ‏ افتخار درانی ‏ سیکریٹری صحت

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں کی ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئیں۔ خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے اچھی خبر  ہے کہ  حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی اور تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئیں ، تنازعات کے حل کیلئے فریقین کا دو کمیٹیاں بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں وزیرصحت کے گارڈ کے ہاتھوں ڈاکٹر پر تشدد کے واقعہ کے بعد شروع ہونے والا ڈاکٹروں کا احتجاج کا ڈراپ سین ہوگیا ، وزیراعلٰی محمود خان ہڑتالی ڈاکٹروں کے 17 رکنی کمیٹی کو ہڑتال ختم کرنے پرقائل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ سفارتی تقرریاں ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ‏ تقرریوں کی منظوری وزیرخارجہ ‏ وزیراعظم ‏ نغمانہ ہاشمی ‏ آمنہ بلوچ ‏ معین الحق ‏ پاکستانی ہائی کمشنر ‏ چین ملائیشیا بھارت ‏ ایڈیشنل سیکرٹری ‏ امتیاز احمد ‏ جاپان ‏ ظہیر جنجوعہ ‏ بیلجیئم ‏ نئے سفیر نامزد ‏ فرانس

پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی ۔  وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے مشاورت مکمل  ہونے پر پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دی ،  نغمانہ ہاشمی چین، آمنہ بلوچ ملائیشیا، معین الحق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد  کر دیے گئے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد جاپان جبکہ ظہیر جنجوعہ بیلجیئم میں پاکستان کے نئے سفیر نامزد  کئے گئے ، فرانس میں متعین سفیر معین الحق کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ ملائیشیا، میجر جنرل عبدالعزیز طارق برونائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈاکٹر ثانیہ نشتر‏

ڈاکٹر ثانیہ نشتر معاون خصوصی برائے سماجی ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۸ شام ۱۲:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع ہو گئی ، غیرمنتخب ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم مقرر  کر دی گئیں ، وفاقی وزیر کا درجہ بھی مل گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، سماجی تحفظ اور غربت مٹاو مہم پر وزیراعظم کی معاونت کریں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرپرسن بے نظر انکم اسپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کی زیر صدارت مالیاتی امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت مالیاتی امور پر اعل...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۳۲ دن ۹:۳۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت مالیاتی امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے مہنگائی میں اضافے پر شکوے بھی کیے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کا مالیاتی امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، ارکان پارلیمنٹ نے شکوہ کیا کہ  مہنگائی پہلے ہی آسمان پر ہے  ، مزید ٹیکسز سے غریب طبقہ مزید پس جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ، وزیراعظم عمران خان نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ، ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ شام ۱۰:۳۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے ۔ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج معیشت کو مشکلات سے نکال پائے گا یا نہیں، وفاقی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ضرور آگئی،بلاول بھٹو نے کہا حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے عوام مہنگے گیس کے بل پھر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا جس نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اسے کیسے وزیراعظم مان لیں،جو عوام کے ساتھ جھوٹ بولے اسے کیسے وزیراعظم مان لیں۔ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

وزیر اعظم کا لاہور کا مختصر دورہ ، مصروف و...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۶:۳۰ شام ۶:۳۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کا لاہور کا مختصر دورہ ، مصروف وقت گزار کر اسلام آباد لوٹ گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے مختصر وقت میں لاہور کادورہ کیا ، وزیراعظم نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی،گورنرپنجاب چودھری محمدسرورسے ملے اور شوکت خانم اسپتال بھی گئے۔ وزیراعظم عمران خان کوکابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال  میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشامل کرنےپرخصوصی توجہ دی جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سید شبر زیدی

سید شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر مقرر

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۲۰ شام ۹:۲۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز)تبدیلی سرکار میں تبدیلیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔ وزیراعظم نےگورنر اسٹیٹ  بینک کے بعد چیئرمین ایف بی آرکاتقرر بھی کردیا، سید شبر زیدی کی تعیناتی کااعلان عمران خان نے خود کیا۔ ملکی معیشت کو پٹری پر ڈالنے کے لیے کپتان کے اہم فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے ، باصلاحیت شخصیت  رضا باقرکو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کے بعد  چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر بھی قابل ترین  آدمی کی تعیناتی کر دی گئی ۔ وزیراعظم نے سید شبر زیدی  کو تعینا ت کرنے کی منظوری دے دی، نام کا اعلان بھی خود کیا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرپشن، ترقی، سفر، چل ، وزیراعظم، معیشت، بدعنوان، عثمان بزدار

کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکت...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۳۵ دن ۸:۳۵ دن

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کاخاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آج لاہور میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے اداروں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اورعام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ عمران خان نے کہاکہ بدعنوانی کاخاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کومشن کے طورپر جاری رکھنا چاہیے انہوں نے یقین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ،عمران خان، رینالہ خورد، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، سنگ بنیاد

وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن ۸:۲۳ دن

رینالہ خورد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت سارے مشکل کام کرے گی اور 50 لاکھ گھر بنا کر دکھائے گی۔ کہا کچی آبادیوں میں پری فیبریکیٹڈ سسٹم سے فلیٹ بنائیں گے، پنجاب کے بعد سارے پاکستان میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیاجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر پرائیوٹ سیکٹربنائے گا، سارے آسان کام سابقہ حکومتیں کرچکی ہیں، مشکل کام ان کی حکومت کرے گی۔ لاہورمیں ہائیر اقتصادی زون کے دورے کے موقع پرکپتان نے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں دہشتگرد ح...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے دہشتگردوں کیخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شمالی وزیرستان کے علاقےالواڑہ میں قابل مذمت دہشتگرد حملہ پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہلخانہ کیساتھ ہیں ۔ شمالی وزیرستان ،باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ،تین فوجی شہید وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، بیجنگ، اہم، ملاقاتیں، چینی صدر، عشایئے، شرکت

وزیراعظم کی بیجنگ میں اہم ملاقاتیں، چینی ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۳۱ شام ۹:۳۱ شام

بیجنگ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں کئی اہم ملاقاتیں کیں اور چینی صدرکی طرف سے اُن کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا اورآئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لوگارڈ نے ملاقاتیں کیں، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات ہوئی۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 سےخطاب کرتے ہوئے شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے5 نکات بھی پیش کیے۔ وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم  کو باہمی رابطوں اورشراکت داری کااہم ذریعہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

بلیک میلنگ چلے گی نہ این آر او ملے گا ، کس...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلیک میلنگ چلے گی نہ این آر او ملے گا ، کس قانون کے تحت نواز شریف کو باہر بھیجیں گے ۔ ڈیڑھ لاکھ لوگ جیل میں ہیں کیا انکا علاج بھی باہر سے کرائیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ بلاول نیب سے خوفزدہ ہے اس لئے رو رہا ہے ، احتجاج کا شوق پورا کرلیں ، کنٹینر ہم فراہم کرینگے ، نیب چھوٹے لوگوں کو تنگ کرنے کے بجائے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کینیڈا

کینیڈا کے وزیراعظم کی بھی نیوزی لینڈ میں ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

کینیڈا (92 نیوز) کینیڈین وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کردی۔ جسٹسن ٹروڈو نے کہا کہ  کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، دہشت گردی کا یہ واقعہ اسلامو فوبیا کےباعث پیش آیا، دکھ کی گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہاربھی کیا ، ان کاکہناتھاکہ کینیڈا میں بھی نفرت پسند گروہ موجود ہیں جو مہاجرین کیلئےمشکلات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا  کےشہریوں کی حفاظت ان کی ذمہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز