Tag Archives: وزارت دفاع ‏

آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، برطانوی، وزارت دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل سرنکولس کارٹر

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا برطانوی وزارت...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

لندن (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا کہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکولس کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ پاکستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان وفود کی سطح پر تذویراتی مذاکرات ہوئے اور دو طرفہ فوجی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی صدر آرمی سیکرٹری مارک ایسپر وزارت دفاع واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز غیر ملکی ‏ خبررساں ایجنسی ‏ نائب وزیر دفاع ‏ پیٹرک شاناہان ‏

امریکی صدر کا آرمی سیکرٹری مارک ایسپر کو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ دن ۱۱:۵۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نےنائب وزیر دفاع پیٹرک شاناہان کو وزارت سے علیحدگی کےبعدآرمی سیکرٹری مارک ایسپر کو وزارت دینے کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے یہ اقدام سابق نائب وزیر دفاع پیٹرک شاناہان کے امریکی فوج کا سربراہ بننے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں  نے پیٹرک شاناہان کو نہیں کہا کہ وہ وزارت سے علیحدگی اختیار کرلے ،بلکہ پیٹرک شاناہان نےگھریلو تشدد کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

بالاکوٹ

بالا کوٹ حملہ ، جس عمارت پر بم گرایا گیا و...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۸ شام ۲:۵۸ شام

لندن ( 92 نیوز) بالا کوٹ میں حملے کا ڈرامہ بھارت کی رسوائی کا باعث بن گیا ،برطانوی خبرایجنسی نے بھی بھارت کے بالاکوٹ ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا، برطانوی خبر ایجنسی نے بھی بھارت کے نام نہاد سرجیکل آپریشن ٹو بالا کوٹ ڈرامے کو بے نقاب کر دیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے جس جگہ بھارت نے مدرسے پر حملے کا دعویٰ کیا وہ عمارت اب بھی وہیں ہے۔ رائٹرز نے سٹیلائٹ کی اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر جاری کی ہیں، نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت نےجن عمارتوں پر بم برسائے وہ تو آج بھی صحیح سلامت موجودہیں، اس کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز