Tag Archives: وزارت داخلہ

تیونس مسافر بس ‏24افراد ہلاک ‏92 نیوز مسافر بس ‏ چوبیس افراد ہلاک ‏ انیس زخمی ‏ وزارت داخلہ ‏ عمدون ‏

تیونس میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ،24افر...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

تیونس ( 92 نیوز) تیونس میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ۔ تیونس  کی وزارت داخلہ کے مطابق شمالی علاقے عمدون میں مسافروں سے بھری بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر  کھائی میں جاگری ، حکام نے حادثے میں چوبیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بدقسمت بس میں 43 مسافر سوار تھے ،  صدر اور وزیر اعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف پلیٹ لیٹس لاہور ‏ ‏92 نیوز میگا کٹ

نواز شریف علاج کیلئے آج لندن روانہ ہونگے،...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۴ دن ۱۲:۰۴ دن

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف آج صبح 10 بجے علاج کیلئے لندن روانہ ہوں گے، وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ چار ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جانے کا اجازت نامہ جاری کردیا، ایئرایمبولینس صبح کے وقت لاہور پہنچے گی، ایئرپورٹ انتظامیہ کو شیڈول سے آگاہ کردیا گیا۔ نوازشریف کی علاج کیلئے لندن اڑان کی تیاریاں مکمل ہوگیئں، وزارت داخلہ نے نوازشریف کو 4 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، ن لیگ نے عدالتی حکم نامہ وزارت داخلہ کو بھیجا تھا۔ ڈاکٹروں نےاسٹیرائیڈز اور ادویات کے زیادہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میڈیکل بورڈ ، طبی معائنے ، نوازشریف ، صحت ، بہتر ، قرار

نواز شریف کا ای سی ایل معاملہ، وزارت داخل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۱ شام ۸:۵۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر وزارت داخلہ نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذیلی کمیٹی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ وزارت داخلہ نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا، اس حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جاری نوٹس کے مطابق درخواست گزار شہباز شریف یا ان کے نمائندہ کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے، نیب کو بھی اپنا نمائندہ کمیٹی میں بھیجنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری صحت پنجاب کو بھی نوٹس بھیجا گیا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت داخلہ کا نوازشریف کا نام ای سی ایل س...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۶ شام ۲:۳۶ شام

 لاہور (92 نیوز) وزارت داخلہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تمام قانونی پہلوں پر غور کیا جارہا ہے۔ نوازشریف کی فیملی کی درخواست میں آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے۔ درخواست کےساتھ منسلک ڈاکٹروں کی رپورٹس کا بھی بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوئی تھی۔ درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں ڈاکٹروں کی نوازشریف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام ۱۲:۴۸ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہو گئی۔درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں ڈاکٹروں کی نوازشریف سے متعلق میڈیکل رپورٹس اور بیرون ملک علاج کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نظر میں نوازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ بیرون ملک سفر پر عائد پابندیاں ختم کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ملزم کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نوازشریف کا نام ای سی ایل سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت داخلہ ، ایف اے ٹی ایف ، سیل ، تشکیل

وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ شام ۱۱:۴۰ شام

 لاہور (92 نیوز) وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے دیا گیا۔ سیل میں نیکٹا کے تین افسر شامل ہیں ۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف سیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا جس میں ایف آئی اے کے تین افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے جبکہ فیٹف سیل ایف ائی اے کے تمام زونل دفاتر سے معلومات حاصل کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف سیل کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انصار الاسلام ‏ وزارت داخلہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس ‏ اطہر من اللہ

انصار الاسلام پر پابندی ، وزارت داخلہ کے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۳ شام ۳:۱۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) انصار الاسلام پر پابندی کے معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وزارت داخلہ کے افسر کو کل طلب کرلیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ ایک چیز موجود ہی نہیں اور اس پر پابندی لگا دی گئی ؟ ، خاکی وردی کی بجائے سفید پہن لیں تو پھر کیا ہوگا، میری رائے کے مطابق تو یہ نوٹیفکیشن ہی غیر موثر ہے ۔ انصار الاسلام پر حکومت کی جانب سے پابندی  کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس اطہر من اللہ نے کی ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت داخلہ ‏ اہم اجلاس ‏ آزادی مارچ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ مولانا فضل الرحمان ‏ سیکرٹری داخلہ ‏ کنٹینرز شرکاء

وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ،مولانا فضل الر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے  سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ انتظامیہ اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر سیکرٹری داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ سیکٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اپریشنز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور راولپنڈی   انتظامیہ شریک ہوئی  ، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے ہیں اسلام آباد کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیکٹا ، وزارت داخلہ ، ماتحت ، رولز آف بزنس ، ترمیم ، منظوری

نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ شام ۹:۵۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر ارکان کو اعتماد میں لیا ۔ کابینہ ارکان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھرپور تقریر پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دی اور بتایا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لیاقت جتوئی ‏ طارق اقبال پوری ‏ بیرون ملک ‏ اجازت مل گئی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزارت داخلہ ‏ سابق وزیرپانی وبجلی ‏ وفاقی سیکرٹری ‏ کرپشن ‏ اختیارات ‏ ناجائز استعمال ‏ علاج معالجے ‏ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

لیاقت جتوئی اور طارق اقبال پوری کو بیرون ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام ۶:۵۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وزیرپانی وبجلی لیاقت جتوئی  اور سابق وفاقی سیکرٹری طارق اقبال پوری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ سابق وزیر کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس چل رہا ہے۔ سابق وزیر پانی و بجلی لیاقت جتوئی  کو علاج معالجے کے لئے بیرون ملک  جانے کی اجازت مل گئی، وزارت داخلہ کی جانب سے انھیں ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔سابق وزیر کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس چل رہا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم میں کرپشن میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پابندیوں کی تصدیق ‏

وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پاب...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام ۳:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پابندیوں کی تصدیق کر دی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ریڈار نہ چلے تو دو طیارے گرائے،چلتے تو کیا ہوتا ؟، چینی شہریوں کے مبینہ اسکینڈل پر ان کا کہنا تھا قباحت اور پاک ،چین دوستی کیخلاف منفی عزائم سے بچنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزاپابندیوں کی تصدیق کر دی۔ امجد علی خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں   وزیر خارجہ شاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۸:۵۸ شام ۸:۵۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت داخلہ نے  نئی ویزہ پالیسی جاری کردی، 48 ممالک کے ساتھ ویزے میں نرمی کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر تین ماہ کا  ویزا  دیا جائے گا ، تاہم نئی پالیسی  سے صرف 5 ممالک کے عام شہری مستفید  ہو سکیں ، باقی 43 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز   ہی  پالیسی کا فائدہ اٹھا سکیں گے  ۔ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات میں پیشرفت ہوئی ، نئی  ویزا پالیسی  سے48ممالک  مستفید ہو سکیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف

شہباز شریف نے نام ای سی ایل میں ڈالنےکا اق...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ شام ۱۲:۲۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ شہبازشریف کی جانب سے حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پوتی کی تیمارداری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا چاہتا ہوں ، عدالت نے ضمانت منظور کر لی مگر حکومت نے نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔ شہباز شریف کی جانب سے دی گئی درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ ،  چیئرمین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب اثاثہ جات کیس شہباز شریف ای سی ایل آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ضمانت

وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ شام ۹:۴۲ شام

 لاہور (92 نیوز) ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔ نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ اس حوالے سے نیب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آمدن  سے زائد اثاثوں کا کیس زیر تفتیش ہے۔ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہاکی ورلڈ الیون

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کا شیڈول ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ شام ۱۱:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز ) کرکٹ ورلڈ الیون کے بعد ہاکی ورلڈ الیون کا پاکستان کیلئے شیڈول بھی طے پا گیا ۔ مہمان ٹیم تین سے سات دسمبر تک لاہور کراچی اور راولپنڈی میں ایک ایک میچ کھیلے گی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت مل گئی ہے ۔ ورلڈ الیون میں بڑے نام شامل ہوں گے ۔ ہاکی بورڈ کے ایک عہدےدار کے مطابق پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ کے میچز لاہور ، گوجرہ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ کراچی میں کھیلا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز