Tag Archives: واہگہ

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ واہگہ بھارت

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام ۶:۳۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اجے بساریہ براستہ واہگہ بھارت جائیں گے۔ پاکستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے بھارتی انتہاءپسند ، دہشتگرد اور غاصبانہ اقدامات کے جواب میں احسن اقدام کیا۔ دشمن کو بتا دیا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اِس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں ، کشمیر اور کشمیری عوام اہم ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

کرتارپور راہداری مذاکرات بھارتی وفد واہگہ پاکستان

کرتارپور راہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۰۹ شام ۲:۰۹ شام

لاہور (92 نیوز) ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کرتارپورراہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زائد اتفاق ہو گیا ہے ۔ باقی بیس فیصد کیلئے جلد ایک اور میٹنگ ہو گی۔ واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی وفود کے درمیان کرتار پور راہداری مذاکرات ہوئے۔ بھارتی وفد وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس کی سربراہی میں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔  ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے تناظر میں سڑک، پل اور دیگر سہولیات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ یاتریوں کی تعداد، پیدل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کا وفد 119 ویں دور...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کا وفد 119 ویں دورے پر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا۔ پانی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان برسوں سے جمی برف پگھلنے لگی۔ کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں انڈس واٹر کمیشن کا تین رکنی وفد بھارت روانہ ہو گیا۔ پاکستانی وفد بھارت میں زیر تعمیر آبی منصوبوں کا دورہ اور معائنہ کرے گا۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے لیے پہلے ملاقاتیں اور ڈیٹا حاصل کیا جائیگا۔  2014 سے منقطع  ملاقاتوں کا سلسلہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز