Tag Archives: واپسی

مولانا فضل الرحمٰن ، دھرنا ، ختم ، اعلان، شرکا ، گھروں ، واپسی ، شروع

مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ختم کرنے کا ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۳ شام ۸:۰۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد آزادی مارچ کے شرکا کی قافلوں کی صورت میں گھروں کو واپسی شروع ہو گئی۔ آخر کار مولانا فضل الرحمن نے بھی اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام سے دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا صاحب نے پلان بی کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن اس دھرنے سے انہیں وہ مقصد حاصل نہیں ہوا جس کے لئے وہ آئے تھے۔ ماضی کے تینوں دھرنوں کا نیتجہ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنہ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور نجی ایئر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور (92 نیوز) سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا آغاز ہو گیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کے ذریعے چار سو اکیس حاجیوں کی واپسی ہوئی۔ عزیز واقارب نے پرتپاک استقبال کیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز دو سو سات حجاج کو لے کر رات ڈیڑھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 7504 دو سو چودہ حجاج کو لے کر صبح ساڑھے سات بجےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔  حجاج اکرام کا استقبال کرنے کے لئے عزیز اقارب بڑی تعداد میں پہنچے اور ان پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت حالات واپسی ممکن صدر مملکت عارف علوی سفارتکار صادق سنجرانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

بھارت حالات وہاں تک نہ لے جائے جہاں سے واپ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے بھارت حالات وہاں تک نہ لے جائے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی  صدر مملکت عارف علوی نے  قومی پرچم لہرایا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، کابینہ ارکان، غیر ملکی سفارتکار، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نبی کریم ﷺ  کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا  گیا۔ صدر عارف علوی نے تقریب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم عمران خان امریکہ دورے واپسی دوحہ

وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۹ شام ۷:۲۹ شام

 دوحہ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر دوحہ (قطر ) پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کا دوحہ میں مختصر قیام ہو گا۔ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوؑد ، معاون خصوصی  سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ قطری وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی  نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

کرکٹ ورلڈ کپ سفر ختم کھلاڑیوں وطن واپسی

قومی ٹیم کا کرکٹ ورلڈ کپ میں سفر ختم، کھلا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ دن ۹:۵۰ دن

 کراچی (92 نیوز) ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہونے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہو گئی۔ کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی پہنچ گئے۔ امام الحق، بابر اعظم لاہور جبکہ عماد وسیم ،شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی اسلام آباد پہنچے۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے کراچی ایئر پورٹ پر کپتان سرفراز احمد کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ سرفراز احمد نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا آج دوپہر پریس کانفرنس میں بات کروں گا۔ سرفراز احمد دوپہر ڈھائی بجے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر ترکی میں پھنسے پاکست...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۲۶ شام ۵:۲۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور نادرا سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیم آج ترکی روانہ ہو گی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون سلطان خواجہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ ٹیم ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات اور واپسی سے متعلق شواہد اور ڈیٹا جمع کرے گی ۔ ٹیم 10 دن تک ترکی میں قیام کرے گی۔ ٹیم ترکی کے حکام سے جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق مختلف اجلاسوں میں بھی شرکت کرے گی۔ دوسری طرف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز