Tag Archives: ن لیگ

شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، سکیورٹی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۶ شام ۲:۲۶ شام

لاہور  ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاتی امراء میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سکیورٹی بانڈ کی حکومتی شرط کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت کی جانب سے نواز شریف کے بیرون ملک  علاج کے لئے مشروط اجازت دی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف کو انڈیمنٹی بانڈ دینا ہو گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیخلاف بھی غیر ملکی ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۵ دن ۸:۵۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئیں ، دونوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات شروع ہو گئی ، الیکشن کمیشن نے 26 نومبر کو طلب کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بعد  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بھی نمبر لگ گیا ، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے خلاف مبینہ غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو باضابطہ نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں ، دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ، مولانا فضل الرحمٰن، دھرنے، شرکت نہ کرنیکا فیصلہ، لاہور ، 92 نیوز

ن لیگ کا مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں ش...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ شام ۸:۴۹ شام

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس کے بعد احسن اقبال نے کہا کہ احتجاج پرتشدد ہوا تو شریک نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مولانافضل الرحمٰن کےمارچ کی مکمل حمایت جبکہ دھرنے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کیا، نوازشریف نےمارچ تحریک کی صورت میں چلانے کا کہا تھا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ن لیگ حسب توقع استقبال مولانا ناراض روزنامہ 92 نیوز کراچی جلوس آزادی چوک

لاہور میں ن لیگ کی طرف سے حسب توقع استقبال...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) کراچی سے لاہور تک جلوس کے ساتھ آ نے والے افراد کی تعداد اچانک کم کیوں ہوئی اور آ زادی چوک میں ن لیگ کی قیادت جلسے میں خطاب کیلئے کیوں نہ آ ئی ، ن لیگ استقبال تو کر رہی ہے لیکن جلوسوں کے ساتھ کیوں نہیں جا رہی جیسے معاملات پر مولانا فضل الرحمان سخت ناراض ہیں۔ آزادی چوک میں مجمع کم دیکھ کر بھی فضل الرحمان سخت غصہ میں ہیں ، آ زادی چوک میں کافی دیر لیگی قیادت کے انتظارکے بعد مولانا خود اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ، قائمہ کمیٹی استعفوں، دوحصوں میں تقسیم، لاہور، 92 نیوز

ن لیگ قائمہ کمیٹی سے استعفوں کے معاملے پر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ دن ۶:۰۶ دن

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی استعفوں کے معاملے پر ن لیگ دوحصوں میں تقسیم نظر آئی، چندارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دینے والوں پربرس پڑے، کہتے ہیں ہم کس چیز کاانتظار کررہے ہیں، سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا مزا لینا بند کرنا چاہئے، اپوزیشن ہیں تواپوزیشن کا کردارادا کرنا چاہئے، 92 نیوزنے اجلاس کی اندرونی کہانی حاصل کرلی۔ ماڈل ٹائون لاہور میں ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں خلیل طاہر سندھو، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فضل الرحمن ، آزادی مارچ ، موخر ، ن لیگ ، پیپلزپارٹی ، قائل

فضل الرحمن کو آزادی مارچ موخر کرنے پر ن لی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۷ شام ۸:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ فضل الرحمن کو آزادی مارچ موخر کرنے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی قائل نہ کر سکی۔ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی اپنے اتحادی مولانا فضل الرحمان کو اکتوبر میں مارچ کے اعلان سے روکنےمیں بری طرح ناکام رہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مارچ میں مذہبی کارڈ کے استعمال نہ کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو شہبازشریف سے ملاقات کے بعد آج مولانا سے خود ملنے گئے مگر بات نہ بنی جس پر بلاول بھٹو نے واضح کر دیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ، سینئر رہنماء، رانا افضل، انتقال، فیصل آباد ،92 نیوز

ن لیگ کے سینئر رہنماء رانا افضل انتقال کر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ شام ۱۱:۱۴ شام

فیصل آباد (92 نیوز) ن لیگ کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیرخزانہ رانا محمد افضل انتقال کر گئے، دل کے عارضے میں مبتلا رانا افضل کئی روز سے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وینٹی لیٹر پر تھے، سینئررہنماءکی وفات پرلیگی قیادت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگ کے انتہائی سینئررہنماء رانا محمد افضل 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، رانا افضل 22 سال سے ن لیگ سے وابستہ تھے وہ 3 مرتبہ صوبائی اسمبلی اور ایک مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے، انہوں نے 1997 میں سیاست … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلز پارٹی، ن لیگ ،ساتھ نہیں، شیخ رشید، لاہور،92 نیوز

پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں آئے گی، شیخ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۳ دن ۶:۲۳ دن

لاہور(92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں آئے گی،دونوں پارٹیاں کشمکش کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے ملکی سیاسی منظر نامے کے لئے بہت اہم ہیں، حکومت نہیں گر رہی ،شہباز شریف 30ستمبر سے پہلے ایک اور ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف شعبدہ باز سیاستدان ہیں اور ایک مشن پر ہیں، وہ نواز شریف کیلئے لچک پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں، مریم نواز کا فیصلہ حق میں بھی، حق میں نہیں بھی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ن لیگ ‏ نائب صدارت ‏ اہل قرار ‏

مریم نواز ن لیگ کے نائب صدر کے عہدے کیلئے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ دن ۱۱:۲۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت کیلئے اہل قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے نائب صدر کے عہدے کیخلاف  درخواست کو خارج کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری  کی درخواست خارج کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے سوال  کیا تھا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدہ کا الیکشن ہوا؟،وکیل ن لیگ  کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ ‏ مولانا فضل الرحمان ‏ آزادی مارچ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ پاکستان تحریک انصاف

ن لیگ کا مولانا فضل الرحمان کو آزادی مار...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ شام ۱۱:۵۰ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک اور چیلنج در پیش ہے ، ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کا عندیہ دیدیا۔  30 ستمبر کو لیگی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد آزادی مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔ شہباز شریف کی فضل رحمان سے ملاقات نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ماڈل ٹاون میں شہباز شریف نے ملاقات کی جہاں دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

باغی سینیٹرز بزنجو اسفند یار لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز میر حاصل بخش بزنجو‏ اسفند یار ولی‏ ن لیگ ‏ پیپلزپارٹی

باغی سینیٹرز کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر ب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۶ دن ۹:۴۶ دن

لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) باغی سینیٹرز کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر میر حاصل بخش بزنجو، اسفند یار ولی، سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے ناراض ہوگئے ، اہم رہنما وں کو اپنی ناراضی سے بھی آگاہ کر دیا ۔ با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں حاصل بزنجو اور اس کے اتحادیوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو یہ شکوہ پہنچایا کہ میری ہار میں لگتا ہے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کچھ اپنوں کا بھی کردار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ باغی سینیٹرز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، ن لیگ ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام ۳:۳۳ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کی ایک سالہ کارگردگی رپورٹ پر وائیٹ پیپر جاری کر دیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ایک سال میں پنجاب کے تین وزیر اطلاعات ، تین آئی جی پنجاب تبدیل کردیے۔ وائیٹ پیپر ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا۔ وائیٹ پیپر  میں حکومت  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جس کی پالیسی میں کوئی تسلسل نظر نہیں آتا۔ صرف  پنجاب میں پہلے ہی تین ماہ میں تین آئی جی صاحبان کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی ‏ ن لیگ ‏ فضل الرحمان ‏ ‏ فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مالون خصوصی ب‏ اے پی سی ‏

پیپلزپارٹی اور ن لیگ پھر فضل الرحمان سے ہ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پھر فضل الرحمان سےہاتھ کر گئے ۔ اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی ’’آؤ آپس میں سیاست کریں‘‘ کی نئی قسط میں پی پی اور ن لیگ ہاتھ کر گئی،اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے دورے کی نذر ہوگئی، مولانا صاحب یہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں،  ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق  میں آواز بلند کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ کریڈٹ مریم نواز شیخ رشید چودھری شوگر ملز کیس شریف خاندان

ن لیگ کو یہاں تک پہنچانے کا کریڈٹ مریم نوا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۷ شام ۳:۵۷ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ن لیگ کو یہاں تک پہنچانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چودھری شوگر ملز کیس اہم ہے۔ شریف خاندان کو شوگر لگا دے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس پر بھارت کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔ شیخ رشید بولے مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی اور نازی ازم کی داستان ہے۔ بھارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ لاہور جلسہ فنڈز اکٹھے تخمینہ2 کروڑ لاہور ویب ڈیسک ‏ مسلم لیگ ن ‏ مال روڈ چیئرنگ کراس یوم سیاہ

ن لیگ لاہور جلسہ کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے می...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ دن ۱۰:۲۴ دن

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے اپنی میزبانی میں کل لاہور میں مال روڈ پر چیئرنگ کراس چوک میں یوم سیاہ کے احتجاجی جلسے کیلئے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے فنڈز اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں ،منتظمین کی جانب سے احتجاجی جلسہ کے انتظامات کیلئے 2 کروڑ روپے کے(باقی صفحہ4 نمبر33) اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف احتجاجی جلسہ کے انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ن لیگی ارکان  اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے احتجاجی جلسے کے انتظامات کیلئے فنڈ زاکٹھا کرنا شروع کردئیے ہیں۔ لاہور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز