Tag Archives: نیکٹا ‏

نیکٹا، دہشت گرد تنظیم ، آزادی مارچ ، حملے کی منصوبہ بندی، انکشاف، اسلام آباد، 92 نیوز

نیکٹا کا دہشت گرد تنظیم کے آزادی مارچ پر ح...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۲ شام ۸:۰۲ شام

اسلا م آباد (92 نیوز) نیکٹانے دہشت گرد تنظیم کی جانب سے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کر دیا۔ نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاسی جماعتوںاور قائدین کومحتاط رہنے کی ہدایت کردی اور تمام حساس اداروں کو خط ارسال کر دیا۔ تھریٹ الرٹ کے مطابق سیاسی قائدین پر حملے کا خطرہ ہے، حملے پورے پاکستان میں آزادی مارچ پر کئے جاسکتے ہیں، سیاسی جماعتیں اور قائدین محتاط رہیں۔ حساس اداروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

نیکٹا ، وزارت داخلہ ، ماتحت ، رولز آف بزنس ، ترمیم ، منظوری

نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ شام ۹:۵۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر ارکان کو اعتماد میں لیا ۔ کابینہ ارکان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھرپور تقریر پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دی اور بتایا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زرتاج گل ‏ ہمشیرہ کی تقرری ‏ نیکٹا ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اقربا پروری ‏ عمران خان کا وژن میرٹ پر مبنی پاکستان تحریک انصاف ‏ اقربا پروری کیخلاف مہم ‏ معاون خصوصی ‏ نعیم الحق ‏ وزارت موسمیاتی تبدیلی ‏ سیکرٹری داخلہ

زرتاج گل کی ہمشیرہ کی تقرری کیلئے نیکٹا ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ شام ۹:۱۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) تبدیلی سرکار میں اقربا پروری نہیں چلے گی ، وزیراعظم عمران خان اپنے اس اعلان پر آج بھی قائم ہیں، زرتاج گل کی جانب سے بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھے گئے خط پر عمران خان نے نوٹس لے لیا،جس پر زرتاج گل نے بہن کی تعیناتی کیلئے لکھا گیا خط واپس لے لیا جبکہ نیکٹا کا مؤقف ہے کہ زرتاج گل نے کوئی خط لکھا ہی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا وژن،میرٹ پر مبنی پاکستان،تحریک انصاف نے اقربا پروری کیخلاف مہم چلائی تو آج کیسے اس کی حمایت کی جاسکتی ہے،وزیراعظم عمران خان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز