Tag Archives: نیٹ نیوز

ایف اے ٹی ایف اجیت ڈوول ثبوت گھڑنے کی ہدایت نئی دہلی ‏ نیٹ نیوز

ایف اے ٹی ایف ، اجیت ڈوول کی ایجنسیوں کو پ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ دن ۱۰:۰۴ دن

نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کیخلاف بھارت کا بغض کھل کر با ہر آ گیا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ملکی خفیہ ایجنسیوں کو پاکستان کیخلاف ثبوت گھڑنے کی ہدایات دی ہیں جنہیں ایف اے ٹی ایف میں پیش کیا جا سکے گا تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت ڈوول نے انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس کی سپیشل ٹاسک فورس کے سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے اور دہشت گرد کارروائیوں کیلئے مالی مدد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ‏ نئے بھارت ‏ دہشت کی حکمرانی ‏ دی گارڈین لندن ‏ نیٹ نیوز

مودی کے نئے بھارت پر دہشت کی حکمرانی ہے  ،...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

لندن (نیٹ نیوز) مودی  کے اقتدار میں ایک نیا بھارت ابھر رہا ہے جس پر خوف و دہشت کی حکمرانی ہے ،  عالمی جریدے  دی گارڈین کے مطابق لوگوں کو بانٹنے ، تقسیم کرنے اور دنیا سے کاٹ کر رکھ دینے کیلئے جو کچھ ان چار مہینوں میں ہوا ہے ویسا تو گزشتہ چالیس سالوں میں بھی نہیں ہوا تھا۔ بھارتی مصنف اور برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر امیت چودھری نے دی گارڈین میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ  ذاتی ایجنڈے کے تحت آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا گیا جسکے بعد خدشہ ہے کہ قوم کے بیشتر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بھارت ایٹمی جنگ ‏ واشنگٹن نیٹ نیوز یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر ‏ یونیورسٹی آف رٹگرز‏ عالمگیر

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو ایک ارب لوگ ما...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ دن ۱۱:۵۹ دن

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ کی دو یونیورسٹیوں کی نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو پہلے ایک ہفتے میں ہی ایک ارب لوگ ہلاک ہو جائینگے ۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر اور یونیورسٹی آف رٹگرزکی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ایٹمی جنگ سے صرف ان دونوں ملکوں میں ہی ہلاکتیں نہیں ہوں گی بلکہ اسکے اثرات عالمگیر ہوں گے ، پوری دنیا میں درجہ حرارت گر جائیگا جو شاید آخری برفانی دور کے بعد جیسا ہو جائیگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ  جنگ کے نتیجے میں کالے دھویں کی ایک دبیز تہہ فضا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ ک کشمیر نظرانداز نیویارک ٹائمز نیویارک ‏ نیٹ نیوز

اقوام متحدہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۷ دن ۱۰:۱۷ دن

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ میں ایک مقصد کے تحت گئے تھے تاکہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا کے سامنے دوبارہ اٹھایا جا سکے ۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان   نے اپنی تقریر میں خبردار کیا کہ مسئلہ حل کرنے میں ناکامی سے دو ایٹمی ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے ۔ اپنے اداریے میں اخبار نے کہا اقوام متحدہ کی مسئلہ حل کرنے میں ناکامی اور عدم دلچسپی عالمی سفارتکاری کی معطلی کا ثبوت ہے ۔ صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی لیکن مودی کیساتھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ عالمی رہنما‏ گلف نیوز دبئی نیٹ نیوز متحدہ عرب امارات

عمران خان عالمی رہنما،کشمیریوں کے سفیر ب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۵ شام ۱:۵۵ شام

دبئی(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے معتبر اخبار گلف نیوز نے وزیراعظم عمران خان کو ایک عالمی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں۔ گلف نیوز لکھتا ہے کہ  عمران خان ایک پختہ ارادے کے آدمی ہیں اور جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں، 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے اور پاکستان کا پہلا کینسر کا ہسپتال بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے انہوں نے پختہ عزم ہونے کا ثبوت دیا۔ سیاسی سفر شروع کیا تو پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب آنکھوں میں سجایا۔ جریدے کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بد ترین کرفیو ‏ غلام نبی آزاد نئی دہلی نیٹ نیوز کانگریس رہنما‏

بد ترین کرفیو سے کشمیریوں میں مایوسی بڑھ ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن ۱۱:۳۸ دن

نئی دہلی(نیٹ نیوز)کانگریس رہنماغلام نبی آزادنے کہاہے کہ بد ترین کرفیو سے کشمیریوں میں مایوسی بڑھ چکی ہے ، مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ ایک جیسی پریشانی میں مبتلاہیں۔ غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ  وادی میں چھوٹے بڑے تمام کاروباراورٹرانسپورٹ بندہے  ، لوگ اپنی ضروریات بھی پوری نہیں کرپارہے ،بدترین کرفیوسے لوگوں میں مایوسی بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  لوگ اب خودکشی کی باتیں کرنے لگے ہیں ، قابض انتظامیہ نے لوگوں میں دہشت پھیلارکھی ہے ۔کشمیری عوام کوئی بات نہیں کرسکتے ۔ کانگریسی رہنما کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کواظہاررائے کی آزادی نہیں،احتجاج کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ نارمل ‏ ‏ بی بی سی سرینگر ‏ نیٹ نیوز ‏ بھارتی حکومت ‏ برطانوی نشریاتی ادارے

مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل کہنا فریب ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ دن ۱۰:۲۵ دن

سرینگر (نیٹ نیوز )برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعووں کا پول کھول دیا ہے ۔ بی بی سی کے ہندوستان میں نمائندہ خصوصی نے حقیقت بے نقاب کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے حالات کو معمول کے مطابق کہنا ایک فریب ہے ۔ تشدد کے خوف سے والدین بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے ۔بچے گھروں میں بند ٹی وی دیکھتے ہیں یا والدین سے بھارت کی ناانصافیوں کے قصے سنتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دہلی میں بہت سے لوگوں کاخیال ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیریئر ریما صائمہ میرا اسلام آباد نیٹ نیوز

کیریئر کی ابتدا میں ریما اور صائمہ نے پری...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ دن ۱۱:۳۶ دن

اسلام آباد( نیٹ نیوز) اداکارہ میرا نے کہا ہے کیریئر کی ابتدا میں ریما اور صائمہ نے پریشان کیا تھا، اب فلم ’’باجی‘‘ میں مجھے بالآخر اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع مل گیا۔ فلم باجی کے ہدایت کار ثاقب ملک کے ساتھ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کیریئر کے ابتدا میں اداکارہ ریما اور صائمہ نے انہیں پریشان کیا اور ان کے ساتھ انہوں نے مشکل وقت گزارا، میرا نے کہا میرے لیے اب صرف میرا کام اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  میری خواہش ہے ایسے کردار ادا کروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فورسز ‏ صحافیوں پرتشدد‏ سرینگر نیٹ نیوز مقبوضہ وادی ‏ کشمیر میڈیا سروس

بھارتی فورسز کاصحافیوں پرتشدد،ہراساں کر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۹ شام ۵:۱۹ شام

سرینگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، خاتون کو بھی نہ بخشا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے صحافیوں کو سرینگر کے علاقہ سونہ وار میں  قائم کردہ میڈیا سہولیات مرکز میں آنے تک کی اجازت نہ دی گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے  کہا کہ بھارتی اہلکاروں نے کرفیو اور میڈیا پاسز دکھانے کے باوجود علاقے کے وزٹ کی اجازت نہ دی ، صحافیوں سے بد تمیزی کی گئی جب کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہریت منسوخی گوالپارا ‏ نیٹ نیوز مسلمان دشمنی

شہریت منسوخی کے بعد آسام کے مسلمانوں کیل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام ۱۲:۰۰ شام

گوالپارا (نیٹ نیوز) مسلمان دشمنی میں اندھی مودی حکومت کی جانب سے  سقوط ڈھاکہ  کے بعد آسام آنے والے شہریوں سے شہریت کا حق چھین لیا گیا ۔ 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وط قرار دینے کے بعد ان کیلئے حراستی کیمپس کی تعمیر شروع کر دی گئی ۔ ضلع گوالپارا کے ایک  جنگلاتی علاقے میں  پہلے حراستی مرکز  کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے  جہاں تین ہزار  کے قریب تارکین وطن کو منتقل کیا جائے گا ، ایسا کرنے سے  یہ افراد معاشرے سے مکمل طور پر کٹ جائیں گے ۔  سوشل میڈیا پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک فضائیہ بھارتی ائیرچیف نئی دہلی نیٹ نیوز بریندر سنگھ دھنووا مگ 21 ‏ پٹھان کوٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن

پاک فضائیہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی گر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ دن ۱۱:۰۹ دن

نئی دہلی(نیٹ نیوز)پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پر پیراشوٹ سے جان بچانی پڑی۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں،انہوں  نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔ بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حفتر فوج جنگی طیارہ طرابلس نیٹ نیوز مشرقی لیبیا ‏ جنرل خلیفہ حفتر

حفتر کی فوج نے جنگی طیارہ مار گرایا

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ دن ۱۰:۵۲ دن

طرابلس(نیٹ نیوز)مشرقی لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مغربی شہر ترھونہ میں مختلف اہداف پر بمباری کرنے والا ‘میگ 23’ جنگی طیارہ مار گرایا۔ حفتر فوج کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ مصراتۃ کے ملٹری کالج کے ہوائی اڈے سے اڑا اور اس نے ترھونہ کے مقام پر بمباری کی کوشش کی۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا کہ فضائی دفاع نے کارروائی کر کے طرابلس میں قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیا کا جنگی طیارہ مار گرایا۔ قبل ازیں لیبیا کی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر خوف کا راج بلومبرگ سرینگر ‏ نیٹ نیوز ‏

کشمیر میں خوف کا راج،سکوت طاری ہے ،بلومبر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ دن ۱۰:۴۷ دن

سرینگر (نیٹ نیوز ) امریکی میگزین بلومبرگ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں خوف نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ایک بے چین کرنے والا سکوت طاری ہے اور عجیب سی خاموشی چھائی ہے لیکن اسے امن نہیں کہا جا سکتا۔ میگزین نے اپنی رپورٹ میں کشمیر کی صورتحال کو دنیا تک پہنچایا ، لکھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں   ہر طرف فوج نظر آتی ہے اور وادی ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوکر رہ گئی ہے ،اس صورتحال کو پرامن ہرگز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ میگزین لکھتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹوئٹر رحمن ملک بھارتی شکایت اسلام آباد ‏ نیٹ نیوز

ٹوئٹر نے رحمن ملک کیخلاف بھارتی شکایت رد ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ دن ۹:۴۱ دن

اسلام آباد (نیٹ نیوز)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت کی درخواست پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے ترجمان رحمٰن ملک ریاض علی طوری نے بتایا کہ ٹوئٹر نے بھارتی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور ویب سائٹ نے سینیٹر رحمٰن ملک کے خلاف شکایت کو رد کردیا۔ سابق وزیرداخلہ کی جس ٹویٹ پر ٹوئٹر کو شکایت موصول ہوئی وہ ٹویٹ 13 اگست 2019 کو کیا گیا تھا۔اس ٹویٹ کے ٹیکسٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی نے فوج مقبوضہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی نژاد ‏ کمالہ ‏ مس مارول‏ سینما یونیورس نیو یارک نیٹ نیوز

پاکستانی نژاد کمالہ بطور ’’مس مارول ‘‘ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ شام ۱۲:۰۵ شام

نیو یارک(نیٹ نیوز) مارول سٹوڈیوز نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی مسلم کمالہ خان کو بطور سپرہیرو ’’مس مارول ‘‘ اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ مارول کے سربراہ کیون فیج نے ڈزنی کی ڈی 23 ایکسپو میں اس بات کا اعلان کیا، ہول یوڈ رپورٹرز کے مطابق مس مارول ٹی وی سیریز ڈزنی کے نومبر میں پیش کی جانے والی سٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کا حصہ ہوگی۔ یہ سروس مختلف ممالک میں 12 نومبر کو متعارف کرائی جارہی ہے ،مارول سینما یونیورس کے مختلف کرداروں پر بھی اس سٹریمنگ سروسز پر الگ الگ سیریز دکھائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز