Tag Archives: نیو یارک

اسلام ‏ حضرت محمد ﷺ ‏ وزیر اعظم نیو یارک ‏ ‏92 نیوز

اسلام صرف حضرت محمد ﷺ کا ہے ، جس کے ہم پیر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۲ شام ۱۲:۱۲ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اسلام  اور کشمیریوں کا مقدمہ نیویارک میں کامیابی سے لڑنے میں مصروف ہیں ۔ اقوام متحدہ کی نفرت انگیز تقاریر کے تدارک پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اسلام  صرف ایک ہی ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اسلام  جس کی ہم پیروی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور اسلام نہیں ،  اسلامو فوبیا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان ،ترکی اور ملائیشیا کا مشترکہ انگریزی ٹی وی چینل کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی  کانفرنس سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ‏ گھمنڈ ‏ عمران خان ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر اعظم ‏ مقبوضہ جموں و کشمیر ‏ خونریزی ‏ بین الاقوامی طاقتیں ‏ عالمی میڈیا مودی کااصل چہرہ ‏ نیو یارک ٹائمز ‏ وال اسٹریٹ جرنل ‏ ایڈیٹوریل بورڈز ‏ عالمی برادری ‏

مودی کے گھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال د...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ دن ۹:۵۴ دن

نیو یارک ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کےگھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ،  مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے،بین الاقوامی طاقتیں اب خاموش نہیں رہ سکتیں،عالمی میڈیامودی کااصل چہرہ بےنقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک ٹائمز  اور وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹوریل بورڈز کو انٹریو میں  کہا کہ  مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی، ۔۔ صورتحال سے بچاؤ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز بھارتی وزیراعظم ‏ نریندر مودی ‏ امریکی سرزمین ‏ احتجاج کا سلسلہ جاری ‏ ہیوسٹن ‏ کشمیری کمیونٹی ‏ بھیانک چہرہ ‏ بے نقاب ‏ بھارتی وزیراعظم ‏ جنرل کونسل ‏ زلفی بخاری ‏ کینیڈا ‏ یورپ ‏ پاکستانی اورکشمیری

مودی کیخلاف نیو یارک میں احتجاج کی تیاریا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے خلاف امریکی سرزمین پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ہیوسٹن کے بعد نیویارک میں بھی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ مودی اندر اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں خطاب کریں گے، باہر کشمیری کمیونٹی بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں گی۔ بھارتی وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل  سے خطاب کررہے ہیں، انتہاپسند مودی کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے اسی روز نیویارک میں ایک بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔ ہٹلرمودی ہوش کرو، واشنگٹن اور ہیوسٹن میں مودی کے خلاف احتجاج مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسئلہ کشمیر ‏ ترک صدر عمران خان نیو یارک ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر اعظم ‏ متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ رجب طیب اردوان ‏ ٹویٹ ‏ مقبوضہ جموں و کشمیر ‏ محصور ‏ مسلم لیگ ن ‏ شہباز شریف ‏ ‏72سال ‏ حل طلب ‏ عالمی برادری ‏ جنوبی ایشیا ‏ جنگ ‏ مذاکرات ‏

مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر  ترک صدر  رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں، اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  مقبوضہ جموں و  کشمیر میں 80لاکھ افراد محصور ہیں ،اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے پر رجب طیب اردوان  کا شکر گزار ہوں ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز ‏ نفرت انگیز تقاریر

عمران خان آج بھی  مصروف دن گزاریں گے

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام ۱۲:۲۰ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) عمران خان آج بھی  مصروف دن گزاریں گے  وہ نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے بارے مباحثے میں شامل ہوں گے، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ،ملائیشین اور نارویجیئن ہم منصبوں  سے ملاقات کریں گے جب کہ  امریکی میڈیا کے نمائندگان سے ملاقاتیں بھی آج کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے ، افتتاحی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم عمران خان نے کی۔جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں  بھی جاری ہیں ۔ وزیر اعظم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران دنیا حسن روحانی نیو یارک ‏ ‏92 نیوز

ایران دنیا کو امن کا پیغام دیگا ، حسن روحا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن ۹:۵۱ دن

نیو یارک ( 92 نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران دنیا کو امن و استحکام کا پیغام دے گا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں  ملکی مداخلت ختم کرنے کا پیغام دیں گے۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ وہ ایرانی قوم کا پیغام بھی بین الاقوامی کمیونٹی تک پہنچائیں گے کہ ایران کے لوگ ظالمانہ اقتصادی جنگ کا سامنا کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ برطانوی ہم منصب ‏ اہم امور ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز بورس جانسن

عمران خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۳ شام ۵:۵۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن  میں نیو یارک میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم  عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں جبکہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی اسی سلسلے میں  نیو یارک میں موجود ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے ناشتے کی ٹیبل پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے  برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کیا۔ کشمیریوں کا مقدمہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر عمران خان غلام نبی فائی نیو یارک ‏ ‏92 نیوز

کشمیریوں کیلئے جدوجہد پر عمران خان کے مشک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۵ شام ۳:۴۵ شام

نیو یارک ( 92 نیوز)  کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے  آواز بلند کرنے پر عمران خان کے مشکور ہیں، بد قسمتی سے  مقبوضہ کشمیر کے لوگوں  تک ہمارا پیغام نہین پہنچ سکتا کیوں کہ وہاں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل کہنا فریب ہے  ، بی بی سی غلام نبی فائی کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ5 ہفتوں میں جو ہزاروں لوگ تعینات کیے ہیں ان کا تعلق فوج سے نہیں بلکہ آر ایس ایس سے ہیں۔ کشمیریوں کیلئے جدوجہد پر عمران خان کے مشکور ہیں۔ سلامتی کونسل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم، زلمے خیل ، لنزے گراہم ،کشمیریوں کے وفد، ملاقات ، نیو یارک ، 92 نیوز

وزیر اعظم سے زلمے خیل ، لنزے گراہم اورکشم...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۵ دن ۷:۰۵ دن

نیو یارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، امریکی سینیٹر لنزے گراہم اورامریکا میں مقیم کشمیریوں کے وفد نے ملاقات کی، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے افغان امن عمل پر گفتگو کی جبکہ امریکا میں کشمیریوں کے وفد نے وزیر اعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بنوں گا اورہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کروں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے کہا کہ طالبان اور امریکا کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم امریکی نمائندہ خصوصی نیو یارک ‏ ‏92 نیوز عمران خان س زلمے خلیل زاد

وزیر اعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ شام ۱۱:۴۴ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران کان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقت کی ، ملاقات میں افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے  زلمے خلیل زاد سے کہا کہ  طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہی دانشمندی ہے ،  پاکستان اس معاملے میں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں جلد از جلد امن قائم ہو ، پاکستان نے پہلے بھی امن قائم کرنے کیلئے کوششیں کیں اور مستقبل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ مسئلہ کشمیر ‏ اقوام متحدہ ‏ شاہ محمود ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز وزیر خارجہ ‏ عمران خان ‏ ہندوستان ‏ مودی کے اقدامات ‏ زلمے خلیل زاد ‏ امریکی سینیٹر لنزے گراہم ‏ انٹر نیشنل ریڈ کراس ایمنسٹی سیکرٹری جنرل

وزیر اعظم  مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں پی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ شام ۱۱:۳۹ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے جا رہے ہیں  ، ہندوستان میں بھی مختلف طبقات نے مودی کے اقدامات کو چیلنج کررکھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے  دورہ امریکا کے پہلے روز سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان سے  امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد ، امریکی سینیٹر لنزے گراہم ،  انٹر نیشنل ریڈ کراس کے صدر اور ایمنسٹی  کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  لنزے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم، کشمیر اسٹڈی گروپ بانی ، ملاقات ، نیو یارک،92 نیوز

وزیر اعظم سے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۷ دن ۲:۵۷ دن

نیو یارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے فاروق کتھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کردی۔ وزیر اعظم  نےاس موقع پرروز دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر بھارتی حکومت کا اصل چہرہ واضح کیا جائے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور نعیم الحق بھی شریک تھے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ اقوام متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ شام ۹:۰۱ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ۔ عمران خان امریکا کے دورے پرنیویارک پہنچ گئے،کل امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا، وزیراعظم تھوڑی دیر ہوٹل میں آرام کرنے کے بعد اپنی سرگرمیاں آج ہی شروع کردیں گے۔ وزیراعظم عمران خان  کشمیریوں کا مقدمہ لیکر امریکا پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی میں27ستمبر کو مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے ، روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کے بعد  آج کشمیراسٹڈی گروپ اور انٹرنیشنل فرنچائز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مظلوم ‏ عالمی سطح ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز ‏ خواتین ارکان کانگریس

مظلوم کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آوازی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۸ دن ۱۱:۴۸ دن

نیو یارک ( 92 نیوز )  مظلوم کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ، امریکا کی دو خواتین ارکان  کانگریس نے مسئلہ کشمیر پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا، یورپی پارلیمنٹ میں گیارہ سال بعد آج کشمیریوں کی حالت زار پر بحث ہورہی ہے۔ امریکی خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے ایک بار مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی بحالی کے ساتھ وہاں آزاد اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون رکن کانگریس جِین شیکوسکی نے بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیری نیویارک ٹائمز نیو یارک ‏ ویب ڈیسک ‏ امریکی اخبار

کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں، نیو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی شکل تبدیل ہو تی جا رہی ہے اور صورتحال اتنی سادہ نہیں ہے کہ یہ کہا جائے کہ کشمیری بھارتی فوج پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور بھارتی فوج مظاہرین پر فائرنگ کر رہی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز  نے اپنی رپورٹ میں کہا کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں ، مودی حکومت کے اقدامات کے باعث عوام کے ایک بڑے حصے میں ہتھیار اٹھانے والوں کی حمایت بڑھ رہی ہے ۔ اخبار کے مطابق سرینگر  ایئرپورٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز